جی این این سوشل

علاقائی

کے پی کے میں تیل و گیس کے بھاری ذخائر دریافت

پشاور : خیبرپختونخواہ میں ایف آر لکی مروت سے تیل وگیس کے بھاری ذخائر دریافت ہوئے ہیں ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کے پی کے میں تیل و گیس کے بھاری ذخائر دریافت
کے پی کے میں تیل و گیس کے بھاری ذخائر دریافت

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ میں ایف آر لکی مروت سے تیل وگیس کے بھاری ذخائر دریافت  کرلیے گئے ہیں ۔ نئی دریافت سے 11.8 ایم ایم سی ایف ڈی گیس 945 بیریل یومیہ تیل حاصل ہوگا ۔

اوجی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ  اوجی ڈی سی ایل کے کاواگڑھ فارمیشن میں یہ پہلی دریافت ہے ، حالیہ ڈویلپمنٹ ایکسپلوریشن کے نئے کھولنے میں اہم کردار ادا کرے گی ۔

دریافت سے ملک میں توانائی کی بڑھتی ضروریات پوری کرنے میں مددملے گی۔

ٹیکنالوجی

خوشخبری، یوٹیوب سے پیسے کمانے کا نیا ذریعہ متعارف

یوٹیوب اپنے کونٹینٹ کریئٹرز کیلئے ’جیولز‘ کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کروانے جا رہا ہے جس سے آمدنی حاصل کی جا سکتی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خوشخبری، یوٹیوب سے پیسے کمانے کا نیا ذریعہ متعارف

ویڈیو پلیٹ فارم یوٹیوب کی  جانب سے  یوٹیوبرز  کیلئے آمدنی کا نیا ذریعہ متعارف کرایا گیا ہے۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوٹیوب اپنے کونٹینٹ کریئٹرز کیلئے ’جیولز‘ کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کروانے جا رہا ہے جس کی مدد سے یوٹیوبرز اب لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے آمدنی حاصل کر سکیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جیولز ایک نئی  ڈیجیٹل کرنسی ہے جسے صارفین اپنے پسندیدہ کونٹینٹ کریئٹرز کو بطور تحفہ بھیج سکتے ہیں۔

یوٹیوب کے مطابق جب دیکھنے والے جیولز کا استعمال کرتے ہوئے تحائف بھیجیں گے تواس سے  تخلیق کاروں کو  فائدہ پہنچے گا، 1 روبی کی قیمت 1 امریکی سینٹ اور 100 روبی 1 ڈالر کے برابر ہوں گے۔

یوٹیوب  کا کہنا ہے کہ اگلے 3 ماہ تک تخلیق کار جیولز سے حاصل ہونے والی آمدنی پر 50 فیصد بونس بھی حاصل کر سکیں گے۔

 کونٹینٹ کریئٹرز کو یہ تحفہ صرف اس وقت مل سکے گا جب وہ یوٹیوب پر لائیو اسٹریم کریں گے اور صارفین ان  موبائل ایپ کے ذریعے جیولز بھیج سکیں گے۔

فی الحال مذکورہ فیچر صرف امریکی صارفین کے لیے متعارف کروایا گیا ہےمگر جلد ہی اسے بعد  دیگر ممالک میں صارفین کے لیے بھی لانچ کیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

عاقب جاوید قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر

عاقب جاوید دورہ زمبابوے میں کوچ کی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عاقب جاوید قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سلیکٹر عاقب جاوید کو قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا، عاقب جاوید دورہ زمبابوے میں کوچ کی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کے مطابق عاقب جاوید کو لاہور قلندرز کے ڈیویلپمنٹ اسکواڈ کے ساتھ دورہ زمبابوے کا تجربہ ہونے کی بنا پر ہیڈ کوچ بنایا گیا ہے جبکہ وہ ماضی میں قومی ٹیم کے بولنگ کوچ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

واضح رہے کہ دورہ آسٹریلیا سے قبل گیری کرسٹن نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، ریڈ بال کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کو وائٹ بال ٹیم کو اضافی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔

گیری کرسٹن نے پی سی بی اور سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید سے اختلافات کی وجہ سے استعفیٰ دیا تھا، پی سی بی اور گیری کرسٹن کے درمیان معاملات کچھ عرصے سے خراب تھے، وہ سپورٹ اسٹاف میں اپنی ٹیم لانے کی اجازت نہ دینے پر ناراض تھے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق ٹیسٹ کرکٹ محمد یوسف نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے راہیں جدا کرتے ہوئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی کوچنگ سے الگ ہو گئے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے 24 نومبر سے 5 دسمبر تک زمبابوے کے خلاف سیریز کھیلنی ہے، پاکستان ٹیم 10 دسمبر سے 7 جنوری تک جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کھیلے گی جس میں سیریز میں 3 ٹی ٹوئنٹی، 3 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچز شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

حارث رؤف نے  ٹی 20 انٹرنیشنل میں  اہم اعزاز اپنے نام کر لیا

حارث رآف پاکستان کی جانب سے ٹی 20 میچوں میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باولر بن گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حارث رؤف نے  ٹی 20 انٹرنیشنل میں  اہم اعزاز اپنے نام کر لیا

قومی فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے  ٹی 20 انٹرنیشنل میں  اہم اعزاز اپنے نام کر لیا۔

قومی فاسٹ باؤلر حارث رؤف پاکستان کی جانب سے ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی بن  گئے، انہوں نے 72  ٹی 20  میچوں میں 107 وکٹیں حاصل کیں۔

کل سڈنی میں کھیلے گئے  تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 13 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔

 سڈنی میں کھیلے جانے دوسرے میچ میں حارث رؤف نے 4 وکٹیں حاصل کر کے یہ اعزاز اپنے نام کیا ۔

حارث رؤف نے 72  ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 107 وکٹیں لی ہیں، جو کہ مشترکہ طور پر  پاکستانی بولر کے اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ شکار ہیں،جبکہ قومی اسپنر شاداب خان بھی 96 اننگز میں 107 وکٹیں لے چکے ہیں۔

اس کے علاوہ حارث رؤف نے  کینگروز کے خلاف دوسرے میچ میں 4 اوورز میں 22 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں جو کہ آسٹریلوی سرزمین پر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں کسی بھی غیر ملکی بولر  کے بہترین اعدادوشمار ہیں۔

اس سے قبل یہ اعزاز سری لنکا کے باؤلر نوان کلاسیکرا کے پاس تھا جنہوں نے  2017 میں آسٹریلیا میں 31 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll