جی این این سوشل

صحت

18سال سے کم عمر افراد کی کورونا ویکسینیشن شروع کرنے پر غور

اسلام آباد :حکومت کا 18سال سے کم عمر افراد کی کورونا ویکسینیشن شروع کرنے پر غور18 ‎سال سے کم عمر افراد کی کورونا ویکسینیشن بارے میں مشاورت جاری ہے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

18سال سے کم عمر افراد کی کورونا ویکسینیشن شروع کرنے پر غور
18سال سے کم عمر افراد کی کورونا ویکسینیشن شروع کرنے پر غور

تفصیلات کے مطابق 18 سال سے کم عمر افراد کی ویکسینیشن بارے حتمی فیصلہ آئندہ ہفتے ہو گا، 18 سال سے کم عمر افراد کی ویکسینیشن سٹریٹیجی پر غور جاری ہے ۔

پہلے مرحلے میں 15 تا 18 سالہ افراد کی کورونا ویکسینیشن پر غور، دوسرے مرحلے میں 12 تا 15 سالہ بچوں کی کورونا ویکسینیشن پرغور کیا جارہا ہے ۔

ذرائع کے مطابق نادرا سے 18 سال سے کم عمر افراد کی ویکسینیشن پر مشاورت ہو گی ۔

پاکستان

اسلامی نظریاتی کونسل کا 240 واں اجلاس کل طلب

اجلاس کے اختتام پر 4:30 بجے پریس کانفرنس میں اعلامیہ جاری ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلامی نظریاتی کونسل کا 240 واں اجلاس کل طلب

اسلامی نظریاتی کونسل کا 240 واں اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے۔

اجلاس میں دور جدید کے ذرائع ابلاغ کی حدود و قیود پر اہم بحث متوقع ہے، اجلاس میں اہم قومی و دینی معاملات پر بھی غور کیا جائے گا۔
اجلاس کل دن 2 بجے اسلامی نظریاتی کونسل آڈیٹوریم میں ہوگا، اجلاس کی صدارت چیئرمین ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کریں گے

اجلاس کے اختتام پر 4:30 بجے پریس کانفرنس میں اعلامیہ جاری ہوگا، چیئرمین ڈاکٹر راغب حسین نعیمی پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکہ نے پر تشدد کارروائیوں میں ملوث اسرائیلی تنظیم امانا پر پابندی لگا دی

تنظیم مغربی کنارے ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں نئے گھروں کی تعمیر وفروخت کے کاروبار کرکے اپنی تظنیم کے لئے فنڈز جمع کرتی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکہ نے پر تشدد کارروائیوں میں ملوث اسرائیلی تنظیم امانا پر پابندی لگا دی

امریکہ نے پر تشدد کارروائیوں میں ملوث اسرائیلی تنظیم امانا پر پابندی لگا دی ہے۔

 امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان   میتھیوملر نے  اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امنا مغربی کنارے میں تشدد کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔

ترجمان نے مزید  کہا کہ اسرائیلی تنظیم  پابندیوں کے باعث امریکا سے مالی لین دین نہیں کرسکتی، امریکا میں امنا کے تمام اثاثے منجمد کردیے۔

تنظیم امنا مغربی کنارے ہائوسنگ سوسائٹیوں میں نئے گھروں کی تعمیر وفروخت کے کاروبار کرکے اپنی تظنیم کے لئے فنڈز جمع کرتی ہے۔

پابندیاں عائد ہونے کے بعد امریکا میں قائم اسرائیلی بینک اور دیگر ادارے اس تنظیم کو سروسز فراہم نہیں کر سکیں گے، امریکی شہری اور تنظیمیں بھی اس کو چندہ نہیں دے سکیں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

چینی کی قیمت میں اضافہ ،وزیراعظم کا شوگر ملوں اور ڈیلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

وزیراعظم کا شوگر ملوں اور شوگر ڈیلرز کی کیمروں سے نگرانی کرنے کا فیصلہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چینی کی قیمت میں اضافہ ،وزیراعظم کا شوگر ملوں اور ڈیلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شوگر ملز اور شوگر ڈیلرز کے خلاف  ایف آئی اے ، ایف بی آر اور آئی بی کو چینی کی فروخت پر ٹیکس چوری، غیر دستاویزی سیلز اور قیمتوں میں اضافے کی روک تھام کے لیے مشترکہ کارروائی کی ہدایت کر دی ہے۔

 اس حوالے سے وزیراعظم کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایف بی آر، آئی بی اور ایف آئی اے شوگر سیکٹر میں سیلز ٹیکس کی چوری کے سدباب کو یقینی بنائیں۔ وزیر اعظم  نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ شوگر کرشنگ سیزن شروع ہو رہا ہے لہٰذا شوگر ملز اور ڈیلرز سے جی ایس ٹی کی 100 فیصد وصولی کو یقینی بنایا جائے۔

وزیراعظم کی جانب سے شوگر ملوں میں کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے تاکہ چینی کی ذخیرہ اندوزی نہ ہو سکے اور قیمتوں میں توازن رہے، جبکہ ٹیکس چوری اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث شوگر ملز مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اس کے علاوہ وزیراعظم نے شوگر سٹہ مافیا کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیل، سگریٹ، سیمنٹ اور مشروبات سمیت دیگر شعبوں میں بھی اسی طرح کے اقدامات کیے جائیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll