Advertisement

 انسولین اوردیگر جان بچانے والی دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا،دواساز کمپنیوں کادعویٰ

پاکستان میں استعمال ہونے والی نوے فیصد ادویات مقامی سطح پر تیار کی جاتی ہیں،ادویہ ساز کمپنیوں کے پاس خام مال اور تیار ادویات کا وافر ذخیرہ موجود ہے،اعلامیہ

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Mar 28th 2026, 9:07 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
 انسولین اوردیگر جان بچانے والی دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا،دواساز کمپنیوں کادعویٰ

ویب ڈیسک پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ انسولین اور جان بچانے والی دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔  

تفصیلات کے مطابق پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کر دہ اعلامیے میں ضروری اور جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ ملک بھر میں ہر قسم کی ادویات وافر مقدار میں دستیاب ہیں  اور سپلائی مستحکم ہے۔

اعلامیے کے مطابق  انسولین سمیت تمام لائف سیونگ ادویات کی قیمتیں حکومتی کنٹرول میں برقرار ہیں۔ حالیہ مہینوں میں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوا، اخراجات بڑھنے کے باوجود، پیٹرول، ڈیزل اور خام مال مہنگا ہونے کے باوجود ادویات کی قیمتیں برقرار رکھی گئیں۔ 

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہےکہ ملک میں ادویات کی کوئی کمی نہیں، تمام بیماریوں کی ادویات بلا تعطل دستیاب ہیں۔ اینٹی بائیوٹکس، دل، بلڈ پریشر اور شوگر کی ادویات کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ ویکسینز سمیت تمام ضروری ادویات کی سپلائی میں کسی قسم کا خلل نہیں۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان میں استعمال ہونے والی تقریباً نوے فیصد ادویات مقامی سطح پر تیار کی جاتی ہیں۔ادویہ ساز کمپنیوں کے پاس خام مال اور تیار ادویات کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔

 بعض جدید ادویات کی عدم دستیابی قیمتوں کے نوٹیفکیشن میں تاخیر کے باعث ہے۔ کینسر کی جدید ادویات، ویکسینز اور امیونوگلوبیولنز کی دستیابی نوٹیفکیشن سے مشروط ہے،اسی طرح منظور شدہ قیمتوں کا بروقت نوٹیفکیشن جاری ہو تو دستیابی مزید بہتر ہوسکتی ہے۔

پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے کہا کہ میڈیا غیر مصدقہ خبروں سے گریز کرے، ایسی اطلاعات مریضوں میں بے چینی پیدا کرتی ہیں

Advertisement
پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

  • 2 دن قبل
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 11 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

  • 15 گھنٹے قبل
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 7 گھنٹے قبل
رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

  • 13 گھنٹے قبل
شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

  • 12 گھنٹے قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • 2 دن قبل
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 11 گھنٹے قبل
وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

  • 2 دن قبل
'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

  • ایک دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • ایک دن قبل
Advertisement