ایران کا جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے عالمی معاہدے سے نکلنے پر غور،تین نکاتی منصوبہ تیار
پارلیمنٹ سمیت متعلقہ ادارےاین پی ٹی سے ایران کےدستبردارہونے پر غورکر رہے ہیں، واضح ہو چکا ہےکہ ایران کے این پی ٹی میں رہنے کا جواز ہی نہیں بچا،ایرانی میڈیا


تہران: ایران نے ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے عالمی معاہدے (این پی ٹی) سے علیحدگی پر سنجیدگی سے غور شروع کر دیا ہے، جس سے عالمی سطح پر تشویش کی نئی لہر دوڑ گئی ہے۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ممکنہ فیصلے کا مقصد آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں کے ذریعے مبینہ جاسوسی کو روکنا ہے۔ ایران کا مؤقف ہے کہ کچھ معائنہ کاروں کے ذریعے حساس معلومات امریکا اور اسرائیل تک پہنچائی جا رہی ہیں۔
یرانی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ سمیت متعلقہ ادارےاین پی ٹی سے ایران کےدستبردارہونے پر غورکر رہے ہیں، واضح ہو چکا ہےکہ ایران کے این پی ٹی میں رہنے کا جواز ہی نہیں بچا۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ این پی ٹی کے تحت آئی اے ای اے کی ذمہ داری ہے کہ ایران کو پرامن جوہری ٹیکنالوجی اور آلات تک رسائی دی جائے، تاہم ان کے مطابق امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایرانی ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ آئی اے ای اے اس پر مؤثر ردعمل دینے میں ناکام رہا ہے۔
اس حوالے سے تہران کے رکن اسمبلی مالک شریعتی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر بتایا کہ ایران کے جوہری حقوق کے تحفظ کے لیے ایک ہنگامی منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے جس کے تین اہم نکات ہیں۔
ان میں این پی ٹی سے علیحدگی کا اعلان، 2014 کے جوہری معاہدے پر عملدرآمد کے لیے بنائے گئے قوانین میں تبدیلی یا خاتمہ، اور ہم خیال ممالک کے ساتھ ایک نئے بین الاقوامی معاہدے کی تشکیل شامل ہے تاکہ پرامن جوہری ٹیکنالوجی کو فروغ دیا جا سکے۔
ماہرین کے مطابق اگر ایران این پی ٹی سے الگ ہونے کا فیصلہ کرتا ہے تو یہ عالمی جوہری نظام کے لیے ایک بڑا دھچکا ہوگا اور خطے میں کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے۔

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 18 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 2 دن قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 2 دن قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 15 گھنٹے قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 16 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 11 گھنٹے قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 2 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 15 گھنٹے قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- ایک دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 14 گھنٹے قبل







