Advertisement
پاکستان

پاک بحریہ اور میری ٹائم سکیورٹی نے 15رکنی افریقی کریو کو بچا لیا

پاک بحریہ اور میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی جانب سے کئے گئے مشترکہ ریسکیو آپریشن کے دوران افریقی جہاز وی ایم سواری کے 15 رکنی کریو کو بچا لیا گیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Aug 2nd 2021, 11:23 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

سمندر میں ریسکیو کئے گئے افریقی جہاز کے عملے کو کراچی بندرگاہ پر حفاظت سے پہنچا دیا گیا ہے۔پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی (پی ایم ایس اے) کا جہاز عملے کو لے کر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا ہے۔

کراچی کے ساحل سے 180 ناٹیکل میل دور جنوب میں پھنسے افریقی مرچنٹ جہاز 'ایم وی سُواری ایچ' کے 18 رکنی عملے کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن کیا گیا ، یہ جہاز  بھارتی شہر کاندلا سے صومالیہ جا رہا تھا۔

پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے ہوائی جہازوں نے کھلے سمندر میں مشترکہ آپریشن کے دوران پھنسے ہوئے جہاز کے عملے کی قیمتی جانیں بچائیں، جہاز کا انجن بند ہوگیا تھا اور پانی بھرنے کے باعث جہاز ڈوب گیا تھا۔عملے کے 15 افراد کو بچالیا گیا جب کہ 3 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

آپریشن کے دوران جان بچانے کے لیے لائف رافٹس بھی فراہم کی گئیں، مرچنٹ شپ بھارت سے چینی اور دیگر غذائی اشیاء لے جارہا تھا ۔

پی این ایس اصلت اور میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہاز کشمیر نے مرچنٹ شپ کے عملے کو بندرگاہ پر پہنچایا، ریسکیو کیے جانے والے عملے کے تمام افراد کا تعلق شام سے ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان نیوی  نیو۔ ایریا 9 (NAVAREA IX) کی کوآرڈینیٹر ہے اور میری ٹائم تحفظ کے ساتھ ساتھ سمندر میں مشکل میں پھنسے بحری اور ہوائی جہازوں کو مدد بھی فراہم کرتی ہے۔

 

Advertisement
نئے صوبوں کا قیام اور گورننس اصلاحات ناگزیر ہیں، ابراہیم حسن مراد

نئے صوبوں کا قیام اور گورننس اصلاحات ناگزیر ہیں، ابراہیم حسن مراد

  • 2 days ago
لاہور:موٹر سائیکل سوار شہری کا اسکوٹی سوار لڑکی پر تشدد، ملزم گرفتار

لاہور:موٹر سائیکل سوار شہری کا اسکوٹی سوار لڑکی پر تشدد، ملزم گرفتار

  • 2 days ago
پیٹرول پمپ ملازم تشدد کیس:عدالت کا ملزم کی رہائی کا حکم

پیٹرول پمپ ملازم تشدد کیس:عدالت کا ملزم کی رہائی کا حکم

  • a day ago
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی

  • 2 days ago
لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک

لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک

  • a day ago
آر فور اور یورپی ممالک کا علاقائی تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات پر زور

آر فور اور یورپی ممالک کا علاقائی تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات پر زور

  • a day ago
پاکستان نے زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات کو مسترد کردیا

پاکستان نے زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات کو مسترد کردیا

  • a day ago
بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کیخلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی: فیلڈ مارشل عاصم منیر

بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کیخلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 2 days ago
پی سی بی نےسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا، بابر اعظم کپتان، 3 نئے کھلاڑی شامل

پی سی بی نےسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا، بابر اعظم کپتان، 3 نئے کھلاڑی شامل

  • a day ago
نوجوان برآمدات کے ذریعے ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، شعیب ایوب بٹالوی

نوجوان برآمدات کے ذریعے ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، شعیب ایوب بٹالوی

  • a day ago
لاہور میں بسنت کی تاریخوں کا اعلان

لاہور میں بسنت کی تاریخوں کا اعلان

  • 2 days ago
مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں کے حملہ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں کے حملہ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی

  • 2 days ago
Advertisement