Advertisement
تفریح

ہر نسل کے دلوں پر راج کرنے والی معروف بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے انتقال کر گئیں

انہوں نے اپنے آٹھ دہائیوں پر محیط طویل کیریئر میں غزلوں، کلاسیکل اور جدید موسیقی ہر شعبے میں اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا اور مختلف اداکاراؤں کے لیے اپنی آواز کا جادو بکھیرتی رہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 months ago پر Apr 12th 2026, 2:43 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ہر نسل کے دلوں پر راج کرنے والی معروف بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے انتقال کر گئیں

ممبئی:ہر نسل کے لوگوں کی پسندیدہ ،دنیائے موسیقی کی بے تاج ملکہ اور کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی برصغیر کی لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے 92 برس کی عمر میں ممبئی میں انتقال کر گئیں،جس کے بعد بھارتی موسیقی کا ایک سنہری باب آج ہمیشہ کے لیے بند ہو گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیجنڈری پلے بیک سنگر آشا بھوسلے کو اچانک طبیعت بگڑنے اور مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے کے باعث ممبئی کے بریف کینڈی ہسپتال داخل کرایاگیاتھا۔

روپورٹس کے مطابق ہفتے کے روز آشا بھوسلے کو اچانک سینے میں تکلیف محسوس ہوئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا گیا،تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

انسٹاگرام اور ایکس پر ان کے لاکھوں فالوورز ان کے جدید دور کے ساتھ چلنے کے انداز کو بے حد پسند کرتے تھے۔ ان کا آخری ہندی گانا 2022 میں ریلیز ہوا۔
1933 میں پیدا ہونے والی آشا بھوسلے نے کم عمری میں موسیقی کا آغاز کیا، 1950 کی دہائی میں شہرت حاصل کی اور بالآخر دنیا کی معروف ترین پلے بیک گلوکاراؤں میں شمار ہونے لگیں، ان کی آوازچنچل، جذباتی اور بے حد ہمہ گیر تھی، انہوں نے کئی نسلوں کے موسیقی کے شائقین کو متاثر کیا۔

انہوں نے اپنے آٹھ دہائیوں پر محیط طویل کیریئر میں غزلوں، کلاسیکل اور جدید موسیقی ہر شعبے میں اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا اور مختلف اداکاراؤں کے لیے اپنی آواز کا جادو بکھیرتی رہیں۔

آنجہانی گلوکارہ نے شرمیلا ٹیگور اور ریکھا سے لے کر ارمیلا ماتونڈکر اور ایشوریا رائے جیسی کئی نسلوں کی اداکاراؤں کے لیے اپنی آواز کا جادو جگایا۔

اپنے شاندار فنی سفر کے دوران انہوں نے ہزاروں گانے مختلف بھارتی زبانوں میں ریکارڈ کیے، جن میں کلاسیکی موسیقی، غزل، کیبریٹ، پاپ اور لوک موسیقی شامل ہیں، نامور موسیقاروں اور فلم سازوں کے ساتھ ان کے اشتراک نے ہندی سنیما کو بے شمار یادگار گانے دیے، جس سے وہ ایک دائمی ثقافتی علامت بن گئیں۔
حکومتِ ہند کی جانب سے ٓآشا بھوسلے کو موسیقی میں خدمات پر متعدد اعزازات سے نوازا گیا، جن میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ اور پدم بھوشن شامل ہیں۔
جبکہ 2011 میں گنیز ورلڈ ریکارڈ نے انہیں موسیقی کی تاریخ میں سب سے زیادہ گانے ریکارڈ کرنے والی فنکارہ قرار دیا۔
دوسری جانب آشا بھوسلے کے انتقال کی خبر پر غم کی لہر دوڑ گئی ہے، مداحوں، فنکاروں اور اہم شخصیات نے ان کی بے مثال خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
خیال رہے کہ آشا بھوسلے موسیقی کی ملکہ لتا منگیشکر کی چھوٹی بہن تھیں۔ اگرچہ دنیا ان دونوں بہنوں کے درمیان ’مقابلے‘ کی کہانیاں سناتی رہی، لیکن آشا جی ہمیشہ کہتی تھیں کہ ”خون پانی سے گاڑھا ہوتا ہے۔

Advertisement
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 days ago
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 2 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 3 days ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 21 hours ago
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • a day ago
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 2 days ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • a day ago
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 2 days ago
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • a day ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • a day ago
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 2 days ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • a day ago
Advertisement