"خون پانی سے گاڑھا ہوتا ہے" کہنے والی آشا بھوسلے دنیا سے رخصت ہو گئیں، بھارتی موسیقی کا سنہری باب بند
ایک ایسی گلوکارہ جو ہر نسل کے لوگوں کی پسندیدہ تھیں اور جنہوں نے اپنے لازوال گانوں سے ہر زبان کے موسیقی کے شائقین کو متاثر کیا،احسان اللہ اسحاق


احسان اللہ اسحاق: آشا بھوسلے، بھارتی موسیقی کی ایک عظیم گلوکارہ، جو کئی دہائیوں تک کروڑوں دلوں پر راج کرتی رہیں، 92 برس کی عمر میں ممبئی میں انتقال کر گئیں۔ ان کی وفات نے عالمی موسیقی کی دنیا میں غم کی لہر دوڑادی ہے۔
ایک ایسی گلوکارہ جو ہر نسل کے لوگوں کی پسندیدہ تھی اور جنہوں نے اپنے لازوال گانوں سے ہر زبان کے موسیقی کے شائقین کو متاثر کیا، اب ہمیشہ کے لیے خاموش ہو گئی ہیں۔ ان کی وفات سے بھارتی موسیقی کی تاریخ کا ایک سنہری باب ہمیشہ ہمیشہ کیلئے بند ہو گیا ہے۔
ابتدائی زندگی اور فنی سفر کا آغاز
آشا بھوسلے کا 1933 مہارشٹرا کے علاقے سانگلی میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے بہت کم عمری میں موسیقی کی دنیا میں قدم رکھا۔ 10 سال کی عمر میں ان کی پہلی فلم "ماجھا بال" سے موسیقی کی دنیا میں قدم رکھا، اور پھر انہوں نے کلاسیکی موسیقی کی تربیت اپنے والد دینا ناتھ منگیشکر سے حاصل کی۔

1950 کی دہائی میں انہوں نے شہرت حاصل کی اور بالآخر وہ دنیا کی معروف ترین پلے بیک گلوکاراؤں میں شمار ہونے لگیں،جنہوں نے اپنے دور کے تقریبا سبھی نامور گلوکاروں کے ساتھ کام کیا جس میں ، آر ڈی برمن ، اوپی نئیر ،بپی لہری،ہمانت کمار، محمد رفیع ، محمد عزیز،کشور کمار، انو ملک، اے آر رحمان،،مدن موہن، سونو نگم ،ادت نرائن، جیسے بڑے نام شامل ہیں۔
آشا بھوسلے کا میوزک کی دنیا پر اثر
آشا بھوسلے نے نہ صرف بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنی آواز کا جادو جگایا، بلکہ دنیا بھر میں اپنی آواز کا اثر چھوڑا۔ انہوں نے غزلوں، کلاسیکل اور جدید موسیقی میں اپنی گلوکاری کا جادو دکھایا۔

ان کے گانے جیسے’پیا تو اب تو آجا‘، ’کجرا محبت والا‘، ’چرا لیا ہے تم نے‘ اور ’دل چیز کیا ہے،پیار ہمارا امر رہے گا،’یہ وعدہ رہا‘’لیکن چھپ چھپ کے ملنے کا‘؛ملنے کی تم کوشش کرنا‘’اک پردیسی میرا دل لے گیا‘’یہ پردہ ہٹا دو‘‘دل لگی نے دی ہوا‘ جیسے ہزاروں گانے ان کی ورسٹائل گلوکاری کا منہ بولتا ثبوت ہیںجوکہ ہر نسل کے شائقین کے دلوں میں ہمیشہ کے لیے محفوظ ہیں۔
آشا بھوسلے کی ورسٹائل گلوکاری
آشا بھوسلے کی گلوکاری کی ورسٹائل نوعیت نے انہیں ایک منفرد مقام دیا۔ انہوں نے اپنی آواز کے ذریعے مختلف قسم کی موسیقی کو اپنی آواز دی، جس میں کلاسیکی، غزل، کیبریٹ، پاپ، اور لوک موسیقی شامل ہیں۔
انہوں نے اپنے آٹھ دہائیوں پر محیط طویل کیریئر میں غزلوں، کلاسیکل اور جدید موسیقی ہر شعبے میں اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا اور مختلف اداکاراؤں کے لیے اپنی آواز کا جادو بکھیرتی رہیں،آنجہانی گلوکارہ نے شرمیلا ٹیگور اور ریکھا سے لے کر ارمیلا ماتونڈکر اور ایشوریا رائے جیسی کئی نسلوں کی اداکاراؤں کے لیے اپنی آواز کا جادو جگایا۔
آشا بھوسلے کا عالمی اعزاز
آشا بھوسلے کی موسیقی میں خدمات کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا۔ انہوں نے بھارت کے مختلف اعزازات جیسے کہ دادا صاحب پھالکے ایوارڈ اور پدم بھوشن سے نوازا گیا،جبکہ 2011 میں گنیز ورلڈ ریکارڈ نے انہیں موسیقی کی تاریخ میں سب سے زیادہ گانے ریکارڈ کرنے والی گلوکارہ قرار دیا۔![]()
آشا بھوسلے اور لتا منگیشکر کا رشتہ
آشا بھوسلے، موسیقی کی ملکہ لتا منگیشکر کی چھوٹی بہن تھیں۔ اگرچہ دنیا ان دونوں بہنوں کے درمیان "مقابلے" کی کہانیاں سناتی رہی، لیکن آشا بھوسلے کا ہمیشہ یہی کہنا تھا کہ "خون پانی سے گاڑھا ہوتا ہے"۔ دونوں بہنوں کی محبت اور تعاون بھارتی موسیقی کی تاریخ کا حصہ ہیں۔
انتقال کی خبر پر دنیا کا ردعمل
آشا بھوسلے کی وفات کی خبر نے دنیا بھر میں غم کی لہر دوڑائی۔ ان کے مداحوں، فنکاروں اور اہم شخصیات نے ان کی بے مثال خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
ان کے لاکھوں فالوورز اور مداح آج بھی ان کے جدید دور کے ساتھ چلنے کے انداز کو یاد کرتے ہیں۔ ان کی وفات کے ساتھ بھارتی موسیقی کے ایک سنہری باب کا اختتام ہوگیا، ان کی آواز ہمیشہ سنائی دیتی رہے گی اور ان کے گانے آنے والی نسلوں کو متاثر کرتے رہیں گے۔ ان کی زندگی اور ان کا کام ہمیشہ ایک یادگار کے طور پر باقی رہے گا۔

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- a day ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- a day ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- a day ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 20 hours ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- a day ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- a day ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago





