Advertisement
تفریح

پنجاب آرٹس کونسل کے زیر اہتمام باغِ جناح اوپن ایئر تھیٹر میں فیملی ڈرامہ "چاند کب نکلے گا" پیش

اداکار جواد وسیم،حسن مراد ،اعجاز بیلی،سونیاچوہدری اورجیاصدیقی سمیت تمام فنکاروں کی زبردست اداکاری تھی

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Apr 26th 2026, 3:07 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پنجاب آرٹس کونسل کے زیر اہتمام باغِ جناح اوپن ایئر تھیٹر میں فیملی ڈرامہ "چاند کب نکلے گا" پیش

لاہور: پنجاب آرٹس کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محبوب عالم چوہدری کی کاوش سے باغِ جناح اوپن ایئر تھیٹر میں فیملی ڈرامہ "چاند کب نکلے گا" پیش کیا گیا۔ جس میں فیملیز نے بھر پور شرکت کرکے فنکاروں کو خوب داد دی۔ڈرامہ رقص کے بغیر پیش کیا گیا۔جس کو فیملیز نے سراہا۔

ڈرامہ کے ہدایتکار اور مصنف گوشی خان نے چاند کب نکلے گا  میں سماجی رویوں اور معاشرتی تضادات کو طنز و مزاح کے انداز میں  خوبصورت انداز میں پیش کیا۔مضبوط اسکرپٹ،جاندار مکالمے اور فنکاروں کی شاندار اداکاری نے ناظرین کو خوب محظوظ کیا۔

گوشی خان نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ وہ معیاری اور اصلاحی ڈرامہ پیش کریں جس میں وہ کامیاب بھی ہوئے ہیں ۔اس ڈرامہ میں فی میل آرٹسٹوں نے اسکرپٹ کے مطابق اپنا اپنا کردار ادا کیا۔ڈرامہ میں کوئی  رقص نہیں تھا۔
اداکار جواد وسیم،حسن مراد ،اعجاز بیلی،سونیاچوہدری اورجیاصدیقی سمیت تمام فنکاروں کی زبردست اداکاری تھی۔

ڈرامہ کی کاسٹ میں سینئر اداکار جواد وسیم،اداکار حسن مراد،ظفر ارشاد، یوسف انجم،توقیر زیدی،بابر عباس، حسنین حیدر، اعجاز بیلی ،ہما علی، ایشا منی،سونیا چوہدری،سعدیہ شیخ، جیا صدیقی اور دیگر شامل تھے۔ 

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر آپریشنز پکار مغیث بن عزیز نے کہا کہ گوشی خان اور ان کی ٹیم نے اچھا فیملی ڈرامہ پیش کیا۔پنجاب آرٹس کونسل نے ہمیشہ تھیٹر کے فروغ اور مثبت معاشرتی کردار پر زور دیا ہے۔

مغیث بن عزیز نے کہا کہ پنجاب آرٹس کونسل نے معیاری تھیٹر، فنکاروں کو پلیٹ فارم اور صحت مند تفریح کی فراہمی کا عزم کیا ہوا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ڈرامہ چاند کب نکلے گا کی خاص بات فوک گلوکار عمران شوکت علی اور انمول فاطمہ کی گائیکی تھی جس کو خوب پسند کیا گیا۔پراجیکٹ ہیڈ  محمد سلمان ہیں۔ڈرامہ چاند کب نکلے گا 25 اور 26 اپریل کو بھی باغِ جناح اوپن ایئر تھیٹر میں جاری رہے گا۔

Advertisement
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

  • 4 hours ago
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 3 days ago
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • a day ago
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • a day ago
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 3 days ago
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • 37 minutes ago
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 3 days ago
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • 4 hours ago
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • a day ago
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • a day ago
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • 3 hours ago
ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

  • 9 hours ago
Advertisement