جنت نظیر وادی سوات میں موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی ہر طرف سفیدی چھا جاتی ہے، مختلف سیاحتی مقامات پر برف باری سے لطف اندوز ہونے کے لئے ملک بھر سے سیاحوں کی کثیر تعداد اُمڈ آتی ہے

سوات ( رپورٹ :شہزادنوید)
وادی سوات میں اس وقت بالائی علاقے مکمل طورپر پر برف کی سفید چادر سےڈھک چکے ہیں۔ وادی کالام میں مسلسل برف کے بعد زمین پر دو فٹ سے زائد برف جم چکی ہے۔ بالائی علاقوں میں عموماً ان دنوں میں مقامی لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو تے ہیں اور اس بوریت سے نجات حاصل کرنے کیلئے وادی کالام کے نوجوانوں نے غیر روایتی راستہ اپنا تے ہوئے برف سے ڈھکے میدان کو گراؤنڈ میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔ اور اس طرح وادی سوات میں ایک نئے کھیل کا آغاز ہوا جسے "اسنو کبڈی" کا نام دیا گیا۔
ہر سال جنوری میں کالام کے میدانی جنگل کے بیچ میں "اسنو کبڈی" کا میدان سجایا جاتا ہے جس میں مجموعی طور پر چھ سے آٹھ ٹیمیں حصہ لیتی ہیں۔ اس سال بھی کالام کے مقامی نوجوانوں نے "اسنو کبڈی" چیمپئن شپ کا انعقاد کیا ہے۔گزشتہ دو سالوں کی نسبت اس سال کھلاڑیوں اور منتظمین میں کافی جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔ اسنو کبڈی کے مقابلوں میں کُل چھ ٹیمیں شریک ہوئیں جن کا تعلق وادی کالام اور ملحقہ علاقوں سے ہے۔
کالام میں جہاں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچےگر گیا ہے اور سردی کی شدت خون جما رہی ہے، وہی کالام کے شاہی گراؤنڈ میں کبڈی کے مقابلے کھلاڑیوں کے جسم میں حرارت پیدا کررہے ہیں۔ کبڈی کے مقابلوں میں کھلاڑی اپنے داؤپیچ سے حریف کھلاڑیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں اور اپنی ٹیم کی جیت میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔
ایک مقامی کھلاڑی الیاس جان نے بتایا کہ "گرمیوں میں تو کھیلتے ہی رہتے ہیں مگر شدید برفباری کے دوران منفی درجہ حرارت میں کبڈی کھیلنے کا تجربہ نہایت شاندار رہا، کیونکہ نہ سردی محسوس ہوئی اور نہ ہی برف کے باعث زمین پر گر کر زخمی ہونے کا خدشہ ہے"۔
ٹورنامنٹ کے آرگنائز عبدالعزیز جو کالام میں پیشہ کے اعتبار سے ڈاکٹر ہیں،ان کاکہنا تھا کہ " باری کے دوران یہاں لوگوں کی نقل و حرکت اور سرگرمیاں محدود ہوجاتی ہیں۔جس کے باعث جسمانی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں، اسنو کبڈی کا آئیڈیا اس لیے پیش کیاگیا کہ علاقے کے نوجوان سردی کے باعث گھروں میں بیٹھنے کی بجائے ورزش پر توجہ دیں۔ "انہوں نے مزید بتایا کہ " اسنو کبڈی کا مقصد سرمائی سیاحت کو فروغ دینا ہے، اس کبڈی کے تمام انتظامات اور اخراجات ہم خود اپنی جیب سے کرتے ہیں اور اگر حکومت سرپرستی کرے تو یہ کھیل بطور قومی کھیل ملکی سیاحت میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔"

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 11 گھنٹے قبل

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا
- 13 گھنٹے قبل

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 11 گھنٹے قبل

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا
- 12 گھنٹے قبل

توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی سزا کب شروع ہوگی؟ عطا تارڑ نے بتا دیا
- 17 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 13 گھنٹے قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
راحت فتح علی کی بیٹی ماہین خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز،مایوں کی تصاویر وائرل،رخصتی کب ہو گی؟
- 14 گھنٹے قبل
جنگلات کا تحفظ، پنجاب میں فارسٹ (ترمیمی) ایکٹ 2025 نافذ کر دیاگیا
- 16 گھنٹے قبل

عالمی شہرت یافتہ گلوکارعلی ظفر کی نئی البم ’روشنی‘ ریلیز، 15 برس بعد ریلیز
- 14 گھنٹے قبل

حسین چہرے، مورنی جیسی چال لاہور میں رنگا رنگ برائیڈل فیشن ویک کا آغاز
- 14 گھنٹے قبل

ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت
- 14 گھنٹے قبل






.webp&w=3840&q=75)




