اس موقع پر پاکستان کی موسیقی اور فلمی صنعت کے مرحوم فنکاروں اور تخلیق کاروں کے اہل خانہ میں اعزازی چیکس تقسیم کیے گئے


لاہور: پاکستان کی موسیقی اور فلمی صنعت سے وابستہ نامور شخصیات کے اعزاز میں لاہور کے ایک نجی ہوٹل میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں شوبز اور موسیقی کی دنیا کے متعدد معروف فنکاروں نے شرکت کی۔
تقریب میں غزل گائیکی کے عظیم فنکار استاد غلام علی، موسیقار ایم ارشد، گلوکارہ عذرا جہاں، راجو جمیل، امجد حسین شاہ، طارق طافو، سجاد طافو، اداکارہ نشو، راشد محمود، عارف بٹ، سہیل ہاشمی، نعیم حنیف، امیر شوکت علی، علی شاہ جعفری سمیت دیگر نمایاں شخصیات شریک ہوئیں۔
اس موقع پر پاکستان کی موسیقی اور فلمی صنعت کے مرحوم فنکاروں اور تخلیق کاروں کے اہل خانہ میں اعزازی چیکس تقسیم کیے گئے۔ معروف نغمہ نگار خواجہ پرویز کی جانب سے چیک ان کے صاحبزادے یاسر عباس نے وصول کیا، جبکہ شہنشاہِ غزل مہدی حسن کے لیے مختص چیک ان کے خاندان کی نمائندگی میں وصول کیا گیا۔ نامور موسیقار ایم اشرف کا چیک ان کے بیٹے ایم ارشد کے حوالے کیا گیا۔
اسی طرح استاد طافو خان کے اعزاز میں دیا جانے والا چیک ان کے بیٹوں طارق طافو اور سجاد طافو نے وصول کیا، جبکہ بخشی وزیر کی جانب سے چیک ان کے پوتوں ابو تراب اور نعیم وزیر نے حاصل کیا۔ موسیقار امجد بوبی کا چیک ان کے صاحبزادے فیصل بوبی کے حوالے کیا گیا۔
تقریب کے دوران اداکارہ نشو نے موسیقار ایم ارشد کو چیک پیش کیا، جبکہ لیجنڈ گلوکار شوکت علی کی جانب سے ان کے بیٹے امیر شوکت علی نے چیک وصول کیا۔ معروف موسیقار وجاہت عطرے کے لیے مختص چیک ان کے بیٹے علی عطرے کے حوالے کیا گیا۔ اسی طرح استاد فرخ فتح علی خان، موسیقار اے حمید اور شاعر کلیم عثمانی کے اہل خانہ کو بھی اعزازی چیکس دیے گئے۔
رنگا رنگ تقریب کی میزبانی گلوکار اور ای ایم آئی کے روحِ رواں تنویر آفریدی نے کی۔ تقریب کے اختتام پر گلوکارہ عذرا جہاں، حرا قیصر، روحان عباس، فریال عنبر اور امیر شوکت علی نے اپنی دلکش پرفارمنس پیش کر کے شرکا سے خوب داد وصول کی۔
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 8 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 13 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 11 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 11 گھنٹے قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 14 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل





