دوران کنسرٹ علی ظفر نے محبت،اتحاد، احترام اور ثقافتی شناخت کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کے کسی بھی حصے میں رہتے ہوئے اپنی جڑوں اور ثقافت پر فخر کرنا چاہیے


ویب ڈیسک:کینیڈا کے شہر مسی ساگا میں عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے اپنے "روشنی ٹور 2026" کے اختتامی شو میں شاندار پرفارمنس پیش کی۔
منتظمین کے مطابق سیلیبریشن اسکوائر میں ہونے والے اس اوپن ایئر کنسرٹ میں تقریباً 45 ہزار افراد نے شرکت کی، جسے اس مقام کی تاریخ کا سب سے بڑا میوزیکل ایونٹ قرار دیا جا رہا ہے۔
علی ظفر نے تقریباً دو گھنٹے تک اپنے مقبول گیت پیش کیے جن میں "چھنو"، "مستی"، "جھوم" اور "چل دل میرے" سمیت نئے البم "روشنی" کے گیت بھی شامل تھے۔ ان کی پرفارمنس پر ہزاروں شائقین جھوم اٹھے اور پورا اسکوائر موسیقی اور جوش و خروش سے گونجتا رہا۔
کنسرٹ کا سب سے یادگار لمحہ گیت "جھوم" کے دوران دیکھنے میں آیا جب ہزاروں مداحوں نے اپنے موبائل فونز کی روشنیاں جلا کر پورے علاقے کو روشنیوں کے سمندر میں تبدیل کر دیا۔
دوران کنسرٹ علی ظفر نے محبت، اتحاد، احترام اور ثقافتی شناخت کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کے کسی بھی حصے میں رہتے ہوئے اپنی جڑوں اور ثقافت پر فخر کرنا چاہیے۔ انہوں نے خواتین کے حقوق، نوجوانوں کے خوابوں اور خاندانی اقدار کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔
کنسرٹ کے اختتام پر شرکاء نے علی ظفر کے ساتھ مل کر ان کے مقبول گیت گائے اور اس یادگار شام کو پاکستانی موسیقی کے لیے ایک تاریخی لمحہ قرار دیا۔

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 12 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 12 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 9 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 14 گھنٹے قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 15 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل





