جی این این سوشل

پاکستان

عبدالقیوم نیازی آزاد کشمیر کے وزیراعظم منتخب

مظفر آباد: پی ٹی آئی کے امیدوار عبدالقیوم نیازی آزاد کشمیر کے 13 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فواد چوہدری نے اپنی ٹویٹ میں کہا  ہے کہ قیوم نیازی پی ٹی آئی کے متحرک اور حقیقی سیاسی کارکن ہیں۔
فواد چوہدری نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ قیوم نیازی پی ٹی آئی کے متحرک اور حقیقی سیاسی کارکن ہیں۔

انہیں 33 ووٹ ملے ۔ جبکہ ان کے مخالف اپوزیشن اتحاد کے امیدوار کو 15 ووٹ ملے ۔

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے لیے عبدالقیوم نیازی کا نام فائنل کیا تھا ۔ جی این این کے مطابق آزاد کشمیر قانون سازی اسمبلی آج وزیراعظم آزاد کشمیر کا اعلان کریگی ۔ چئیرمین پی ٹی آئی نے عبدالقیوم نیازی کو وزیراعظم کے لیے نامزد کیا ۔

فواد چوہدری نے اپنی ٹویٹ میں کہا  ہے کہ قیوم نیازی پی ٹی آئی کے متحرک اور حقیقی سیاسی کارکن ہیں۔

تجارت

پی ایس ایکس میں ریکارڈ تیزی، انڈیکس 95 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرگیا

100 انڈیکس 386 پوائنٹس اضافے کے بعد 95150 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر آ گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ایس ایکس میں ریکارڈ تیزی، انڈیکس 95 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ریکارڈ ساز تیزی دیکھی جا رہی ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس 95 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرگیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن بازارِ حصص میں  کاروبار کا آغاز 386 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 95 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرکے 95150 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر آ گیا۔

بعد ازاں پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان جاری رہا اور 477 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 100 انڈیکس 95240 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک 94 ہزار 763 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتوں سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان ہے اور اس دوران پی ایس ایکس میں کاروبار کے نئے ریکارڈز قائم ہوئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

 شردھا کپور نئی آنے والی فلم میں ناگن  بنیں گی

فلم کی شوٹنگ اگلے سال تک شروع ہونے کا امکان ہے،پرڈیوسر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 شردھا کپور نئی آنے والی فلم میں ناگن  بنیں گی

معروف بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نئی آنے والی فلم میں "ناگن" بن کر شائقین کے دلوں پر راج کرنے کے لیے تیار ہیں۔

فلم کے پروڈیوسر نکھل دویدی نے نئی آنے والی فلم کے حوالے سے  بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں فلم کا اسکرپٹ تیار کرنے میں تین سال لگے، ان کا مزید کہنا تھا کہ فلم کا موضوع بالکل نیا ہے جس  کا  پرانی فلموں سے کوئی تعلق نہیں ہے، امید ہے فلم بینوں کو ایک منفرد اور مافوق الفطرت فلم دیکھنے کو ملے گی۔

فلم پرڈیوسر نکھل نے فلم کی کاسٹ کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شردھا کی قابلیت اور صلاحیت نے انہیں ناگن کے لیے بہترین انتخاب بنادیا  ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ وہ اس فلم کا حصہ  بن رہی

نکھل کا مزید کہنا تھا  کہ انہوں نے  جب شردھا کپور  کو اس فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی تو انہوں نے فورا حامی بھر لی۔ ہم نے اس فلم کے بنانے کے خیال کے ساتھ ہی شردھا سے رابطہ کیا تھا اور وہ جب ہی راضی ہوگئی تھیں۔ وہ اب فلم کی شوٹنگ شروع ہونے کا انتظار کررہی ہیں۔

 فلم کی شوٹنگ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس فلم کی شوٹنگ اگلے سال تک شروع ہوسکتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے بیٹے حسن نواز دیوالیہ قرار

لندن کی عدالت نےحسن نواز کو ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے ٹیکس کیس میں دیوالیہ قرار دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے بیٹے حسن نواز دیوالیہ قرار

لندن کی عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ قرار دے دیا۔ حسن نواز کے خلاف فیصلہ رائل کورٹ آف جسٹس نے سنایا، جس کے مطابق حسن نواز کو ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے ٹیکس کیس میں دیوالیہ قرار دیا گیا۔

عدالتی کاغذات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز شریف کو لندن ہائی کورٹ نے دیوالیہ قرار دیا۔ حسن نواز کو برطانوی حکومت اور ریونیو ڈپارٹمنٹ کے ٹیکس کیس میں دیوالیہ قرار دیا گیا ہے۔

عوامی ریکارڈ رکھنے والے سرکاری یو کے گزٹ نے دیوالیہ ہونے کی تفصیلات شائع کی ہیں۔ جس میں کہا گیا ہے کہ حسن نواز فلیٹ 17 ایون فیلڈ ہاؤس، 118 پارک لین کے رہائشی اور کمپنی کے ڈائریکٹر کو کیس نمبر 694 آف 2023 میں ہائی کورٹ میں دیوالیہ قرار دیا گیا ہے، جو کہ 25 اگست 2023 کو دائر کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق دیوالیہ پن کا حکم 29 اپریل 2024 کو قرض دہندگان کی طرف سے عدم ادائیگی پر دائر کئے گئے کیس میں جاری کیا گیا تھا۔ دیوانی مقدمہ حسن نواز کے خلاف محکمہ ریونیو اینڈ کسٹمز (HMRC) نے شروع کیا تھا، جس کی نمائندگی کور میکسویل نے کی تھی۔

برطانیہ کے قوانین کے مطابق، دیوالیہ پن کا حکم ذاتی دیوالیہ پن کے عمل کا حصہ ہے۔ یہ عدالت سے کسی فرد کو جاری کیا جاتا ہے، جس سے وہ دیوالیہ ہو جاتا ہے۔ دیوالیہ پن کے احکامات صرف لندن گزٹ میں شائع کیے جاتے ہیں، جو کہ اسے دیوالیہ کاری سروس سے موصول ہوتے ہیں۔

دیوالیہ ہونے والا شخص ڈائریکٹر کے طور پر کام نہیں کر سکتا یا کمپنی کے انتظام میں کسی بھی طرح سے شامل نہیں ہو سکتا جب تک کہ وہ دیوالیہ پن سے فارغ نہ ہو جائے اور جب تک کہ اس نے ڈائریکٹر کے طور پر کام جاری رکھنے کی عدالت سے اجازت حاصل نہ کر لی ہو۔

حسن نواز اب بھی برطانیہ میں متعدد کمپنیوں کے ڈائریکٹر ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll