جی این این سوشل

کھیل

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی

دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی
آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی

تفصیلات کے مطابق  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )  کی  ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے مطابق   انگلنیڈ کے ڈیوڈ میلان پہلے نمبر پر بدستور براجمان ہیں جبکہ پاکستان کے کپتان بابر اعظم  دوسرے نمبر پر آگئے ہیں ۔رینکنگ میں آسٹریلیا کے  ایرن فنچ  کی تیسری پوزیشن ہے ۔ ٹی ٹوئنٹی  فارمیٹ میں ڈیوڈ کانوائے چوتھے نمبر پر  جبکہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی بدستور پانچویں نمبر پر ہیں ۔ قومی وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کی چھٹے نمبر سے ساتویں نمبر پر تنزلی ہو گئی۔   کوئی پاکستانی ٹاپ دس باؤلرز کی فہرست میں شامل نہیں۔

ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈز کی نئی درجہ بندی میں  باؤلنگ کی رینکنگ میں   ساؤتھ افریقہ کے تبریز شمسی نے  پہلے  نمبر پر بدستور موجود ہیں ۔

آ ئی سی سی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈز کی نئی درجہ بندی میں افغانستان کے محمد نبی پہلی پوزیشن، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن دوسرے نمبر پر ہیں ۔  ٹی ٹوئنٹی کی آل راؤنڈز کٹیگری میں بھی کوئی پاکستانی جگہ نہیں بنا سکا ہے ۔

 

کھیل

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا

میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق دن ایک بجے شروع ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا

وائٹ واش سے بچنے کے لیے شاہینوں نے کمر کس لی، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ آج ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا۔

میچ میں شرکت کے لیے قومی اسکواڈ سڈنی سے ہوبارٹ پہنچ گیا، میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق دن ایک بجے شروع ہوگا۔

تین ٹی 20 میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے جبکہ دوسرے میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی ناقص فیلڈنگ اور سلو بیٹنگ شکست کا سبب بنی۔

 سابق کپتان بابر اعظم کی کار کردگی بدستور خراب ہے تاہم کپتان رضوان پر امید ہیں کہ تیسرے میچ میں جیت پاکستان کی ہوگی۔

واضح رہے کہ دوسرے ٹی 20 میں حارث رؤف نے اہم سنگ میل عبور کیا، میچ میں 4 وکٹیں لینے والے حارث رؤف مشترکہ طور پر پاکستان کی جانب سے ٹی 20 انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔

حارث رؤف نے 72 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 107 وکٹیں لی ہیں جبکہ شاداب خان بھی 96 میچز میں 107 وکٹیں لے چکے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعظم کی طبیعت ناساز ، ایپکس کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس مؤخر

نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس اب کل ہو گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم کی طبیعت ناساز  ، ایپکس کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس مؤخر

وزیر اعظم شہباز شریف کی طبیعت ناساز، نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس مؤخر کر دیا گیا۔

نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت دوپہر ڈھائی بجے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں طلب کیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس اب کل ہو گا ، اجلاس میں آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم آئی، ڈی جی آئی بی، تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، اہم وفاقی وزراء اور دیگر ارکان شرکت کریں گے۔

اجلاس میں دہشتگردی کے بڑھتے واقعات بالخصوص امنِ عامہ ، انسداد دہشتگردی کے قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کی صورتِ حال سمیت صوبوں اور وفاق کے درمیان کوآرڈینیشن بہتر بنانے اور انٹیلی جنس معلومات کی موٗثر شیئرنگ پر غور کیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

بلوچستان کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے سردار کوہیار خان ڈومکی کامیاب

پیپلز پارٹی سردار کوہیار خان ڈومکی نے 35 ہزار 716 جبکہ آزاد امیدوار میر محمد اصغر خان مری 11 ہزار 949 ووٹ حاصل کئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچستان کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے سردار کوہیار خان ڈومکی کامیاب

بلوچستان اسمبلی کے حلقے پی بی 8 سبی کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے سردار کوہیار خان ڈومکی نے میدان مار لیا جبکہ آزاد امیدوار میر محمد اصغر خان مری کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

تمام 124 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیرحتمی نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی سردار کوہیار خان ڈومکی نے 35 ہزار 716 ووٹ حاصل کیے جبکہ آزاد امیدوار میر محمد اصغر خان مری 11 ہزار 949 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

اس سے قبل گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 8 سبی میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہا۔ ضمنی انتخابات میں 22 امیدواروں نے حصہ لیا، کل ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 16 ہزار 161 تھی، جس میں 64 ہزار 223 میل ووٹرز اور 51 ہزار 938 فی میل ووٹرز تھے۔

ضلع بھر میں پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 124 تھی، جس میں 52 مرد، 43 خواتین اور 29 مشترکہ پولنگ اسٹیشن بنائے گئے تھے جبکہ 124 پولنگ اسٹیشنوں میں سے 67 حساس اور 57 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا تھا۔

پولنگ بوتھ کی تعداد 342 تھی، جس میں 187 مرد اور 155خواتین کے لیے قائم کیے گئے جبکہ پولنگ کے دوران امن وامان کو برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ یہ نشست پی پی پی کے رہنما سردار سرفراز چاکر ڈومکی کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll