مقبوضہ کشمیر میں یکطرفہ ،غیرقانونی بھارتی اقدامات کو 2سال مکمل ،وزیرخارجہ کاسلامتی کونسل کو خط
اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں یکطرفہ اور غیرقانونی بھارتی اقدامات کو 2سال ہونے پر سلامتی کونسل کے صدر اور سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کو خط لکھا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خط میں سلامتی کونسل کےصدر، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کو مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال سےآگاہ کیا ہے۔شاہ محمود قریشی کی جانب سے لکھے گئے خط کے متن کے مطابق بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں اپنے غیرقانونی قبضےکو مستحکم بنانے کے لیے5 اگست 2019ء کو اقدامات کے، مقبوضہ خطےکی جغرافیائی اور انتخابی حدود میں رد و بدل کے لیے بھارت نے غیرقانونی اقدامات کیے ہیں، غیرقانونی بھارتی اقدامات کا مقصد مقبوضہ خطے میں کشمیریوں کو آزادی کےحق سے محروم کرنا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے خط میں کہا ہے کہ بھارت غیرقانونی اقدامات سے کشمیریوں کو دبانا اور ان کے استصواب رائے کے حق کو چھیننا چاہتا ہے، 5 اگست 2019ء اور اس کے تحت بھارت کے تمام غیر قانونی، یکطرفہ اقدامات کو مسترد کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ بھارت نے ان اقدامات سے عالمی قانون، اقوام متحدہ کی قراردادوں، چوتھے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کی ہے، بھارت کے 5 اگست 2019ء کے تمام اقدامات قانون کی نظر میں قطعی غلط اور کالعدم ہیں، کشمیریوں کو کچلنے کے لیے 9لاکھ بھارتی فوج مقبوضہ خطے میں تعینات کی گئی ہے۔
وزیرخارجہ نے خط میں لکھا کہ بھارت نے 15ہزار سے زائد کشمیری نوجوانوں کو غیرقانونی طور پر قید کر رکھا ہے، مقبوضہ وادی میں ماورائے عدالت شہادتوں کا سلسلہ کئی گنا بڑھ چکا ہے، پرامن احتجاج کرنے والوں کے خلاف پیلٹ گنز سمیت ریاستی طاقت کا بہیمانہ استعمال معمول بن چکا ہے، مقبوضہ خطے میں لوگوں کے گھر مسمار اور تباہ کر کے کشمیریوں کو اجتماعی سزا دینا عام ہے۔وزیر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ بھارت 5 اگست 2019ء کے یک طرفہ اور غیرقانونی اقدامات واپس لے، مقبوضہ جموں وکشمیرمیں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کے غیرقانونی اقدامات واپس لیے جائیں، مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں فی الفور روکی جائیں اور سلامتی کونسل بھارت سے ان اقدامات پر عمل درآمد کا مطالبہ کرے۔
لاہور میں حالیہ بم دھماکے سمیت تمام سرحدوں سے پاکستان کیخلاف بھارت کی دہشت گرد سرگرمیوں کی فعال منصوبہ بندی، فروغ اور مالی معاونت کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ مطالبہ کرے کہ بھارت پاکستان کیخلاف اپنی دہشت گردانہ مہم روک دے۔شاہ محمود قریشی نے سلامتی کونسل پر بھی زور دیا کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کی اپنی قراردادوں پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 days ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 41 minutes ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 4 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 days ago




