کراچی : ذرائع کے مطابق وزیر اعلی ہاؤس میں ایم پی ایز اور دیگر کے انٹرویو شروع کردیے گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کابینہ میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔ آئندہ کچھ روز میں سندھ کابینہ میں اہم تبدیلیاں ہونگی۔ بعض وزرا کے محکمے تبدیل کیے جائیں گے جبکہ بعض نئے وزرا کو قلمدان سونپے جائیں گے۔ ورکس اینڈ سروس، ایریگیشن ،تعلیم، سمیت دیگر محکمے تبدیل کئے جائیں گے۔
مزید پڑھیں : نذیر چوہان کا جہانگیر ترین گروپ چھوڑنے کا اعلان
ذرائع کے مطابق ناصر حسین شاہ، سعید غنی اور سہیل انور سیال کے محکمے تبدیل یا محکمے واپس لیے جانے کا امکان ہے۔ کراچی کے اضلاع میں صوبائی حکومت کے کوآرڈینیٹر رکھے جائیں گے۔ کابینہ میں پانچ نئے وزراء اور مشیران شامل ہوسکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلی ہاؤس میں ایم پی ایز اور دیگر کے انٹرویو شروع کردیے گئے ہیں ۔بلاول بھٹو سمیت پی پی قیادت نے تبدیلیوں کی منظوری دے دی ہے۔بیرسٹر مرتضی وہاب بطور ایڈمنسٹریٹر تقرری کا نوٹیفکیشن آئندہ کچھ روز میں جاری ہونے امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک وزیر سے تیسرے محکمے میں بھی ناکامی پر محکمہ واپسی لیا جائے گا جبکہ دو وزراء اور ایک مشیر فارغ کئے جانے کا امکان ہے۔ایم پی ایز کو اسپیشل اسٹنٹ بنا کر محکمے دیئے جائیں گے۔جام خان شورو ، ساجد جوکھیو اور ضیاء عباس شاہ منظور وسان اور لیاقت آسکانی کابینہ میں شامل ہونے کا امکان ہے۔
سہیل انور سیال سے محکمہ آبپاشی واپسی لیا جائے گا،سردار شاہ کو دوبارہ اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ہے۔صوبائی وزیر ہری رام اور اسماعیل راہو ناصر حسین سمیت دیگر کے محکمے تبدیل کئے جائیں گے جبکہ سعید غنی سے محکمہ تعلیم بھی واپس لیا جائے گا۔

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 days ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 41 minutes ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 4 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 days ago




