Advertisement
پاکستان

مقبوضہ کشمیر میں یکطرفہ ،غیرقانونی بھارتی اقدامات کو 2سال مکمل ،وزیرخارجہ کاسلامتی کونسل کو خط

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں یکطرفہ اور غیرقانونی بھارتی اقدامات کو 2سال ہونے پر سلامتی کونسل کے صدر اور سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کو خط لکھا گیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Aug 5th 2021, 7:19 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خط میں سلامتی کونسل کےصدر، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کو مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال سےآگاہ کیا ہے۔شاہ محمود قریشی کی جانب سے لکھے گئے خط کے متن کے مطابق  بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں اپنے غیرقانونی قبضےکو مستحکم بنانے کے لیے5 اگست 2019ء کو اقدامات کے، مقبوضہ خطےکی جغرافیائی اور انتخابی حدود میں رد و بدل کے لیے بھارت نے غیرقانونی اقدامات کیے ہیں، غیرقانونی بھارتی اقدامات کا مقصد مقبوضہ خطے میں کشمیریوں کو آزادی کےحق سے محروم کرنا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے خط میں کہا ہے کہ بھارت غیرقانونی اقدامات سے کشمیریوں کو دبانا اور ان کے استصواب رائے کے حق کو چھیننا چاہتا ہے، 5 اگست 2019ء  اور اس کے تحت بھارت کے تمام غیر قانونی، یکطرفہ اقدامات کو مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ بھارت نے ان اقدامات سے عالمی قانون، اقوام متحدہ کی قراردادوں، چوتھے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کی ہے، بھارت کے 5 اگست 2019ء کے تمام اقدامات قانون کی نظر میں قطعی غلط اور کالعدم ہیں، کشمیریوں کو کچلنے کے لیے 9لاکھ بھارتی فوج مقبوضہ خطے میں تعینات کی گئی ہے۔

وزیرخارجہ نے خط میں لکھا کہ بھارت نے 15ہزار سے زائد کشمیری نوجوانوں کو غیرقانونی طور پر قید کر رکھا ہے، مقبوضہ وادی میں ماورائے عدالت شہادتوں کا سلسلہ کئی گنا بڑھ چکا ہے، پرامن احتجاج کرنے والوں کے خلاف پیلٹ گنز سمیت ریاستی طاقت کا بہیمانہ استعمال معمول بن چکا ہے، مقبوضہ خطے میں لوگوں کے گھر مسمار اور تباہ کر کے کشمیریوں کو اجتماعی سزا دینا عام ہے۔وزیر خارجہ نے  مطالبہ کیا کہ بھارت 5 اگست 2019ء کے یک طرفہ اور غیرقانونی اقدامات واپس لے، مقبوضہ جموں وکشمیرمیں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کے غیرقانونی اقدامات واپس لیے جائیں، مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں فی الفور روکی جائیں اور  سلامتی کونسل بھارت سے ان اقدامات پر عمل درآمد کا مطالبہ کرے۔

لاہور میں حالیہ بم دھماکے سمیت تمام سرحدوں سے پاکستان کیخلاف بھارت کی دہشت گرد سرگرمیوں کی فعال منصوبہ بندی، فروغ اور مالی معاونت کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ مطالبہ کرے کہ بھارت پاکستان کیخلاف اپنی دہشت گردانہ مہم روک دے۔شاہ محمود قریشی نے سلامتی کونسل پر بھی زور دیا کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کی اپنی قراردادوں پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

Advertisement
پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ  جانیے

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے

  • 13 hours ago
پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

  • 2 days ago
جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی

  • 11 hours ago
مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے

  • 3 days ago
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی  کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

  • 8 hours ago
کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

  • 3 days ago
'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف

  • 13 hours ago
بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

  • 2 days ago
لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 7 hours ago
27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت

  • 2 days ago
پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد

  • 3 days ago
ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

  • 3 days ago
Advertisement