Advertisement
تفریح

آپ کی اسکن کیلئے کون سافاؤنڈیشن مناسب رہے گا ؟ جانیئے دلچسپ معلومات

خوبصورت نظر آنا ہر خاتون کی اولین ترجیح ہوتی ہے ، ایسے میں اچھے برینڈز کے میک اپ خواتین کے حسن کو چار چاند لگادیتے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ پوری دنیا میں میک اپ اب انڈسٹری کی حیثیت اختیار کرچکی ہے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Aug 5th 2021, 3:58 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
آپ کی اسکن کیلئے کون سافاؤنڈیشن مناسب رہے گا ؟ جانیئے   دلچسپ معلومات

 پاکستانی خواتین  بھی میک اپ کی دلدادہ ہیں ،  اور اچھے پراڈکٹ کی تلاش میں جہا ں خواتین تگ ودو کرتی ہیں وہیں مختلف برینڈز بھی صارفین کومطمئن کرنے کیلئے ایک  سے بڑھ کر ایک پراڈکٹ متعارف کرواتے رہتے ہیں ۔ ہمارے ملک  میں بہت سے مقامی برینڈز پاکستانی خواتین کی جلد ، رنگت اور ساخت کے اعتبار  سے میک اپ بنانے کو ترجیح  دیتی ہیں۔ جس کی وجہ سے زیادہ تر خواتین  مقامی برینڈز  /پراڈکٹس استعمال کرنا پسند کرتی ہیں ۔یہ پراڈکٹس نہ صرف      معیاری  ہوتی ہیں بلکہ  ہر کوئی انہیں افورڈ کرسکتا ہے ، یا  ہر کوئی انہیں خرید سکتا ہے ۔

میک اپ کا سب سے بنیادی جزو بیس یا فاونڈیشن ہے ،  اچھے طریقے سے لگایا گیا فاؤنڈیشن چہرے کے مکمل میک اپ کو بے عیب بنانے کی طاقت رکھتا ہے  یہی وجہ ہے کہ میک اپ کا آغاز ہی چہرے پر فاؤنڈیشن کے ساتھ ہوتا ہے اور اگر آپ کا لگایا ہوا فاؤنڈیشن چہرے کی جلد کے مطابق نہ ہو تو اس سےنہ صرف میک اپ بلکہ آپ کی شخصیت کا تمام تر تاثر خراب ہو کر رہ جاتا ہے، اس لئے ضروری ہے کہ ایک اچھے فاؤنڈیشن کا انتخاب کیا جائے  ۔

جلد کی رنگت ، ساخت ،اثرات کی مناسبت سے ایک اچھے فاؤنڈیشن کا انتخاب آسان مرحلہ نہیں لیکن آپ کی مدد کیلئے یہاں ہم ان چند  پاکستانی  میک اپ برانڈز کا ذکر کریں گے جو اپنی بہترین  فاونڈیشن بیس  کے لحاظ سے نہ صرف بہترین ہیں بلکہ  پاکستانی خواتین میں بے حد مقبول ہیں اور ہر خاتون  کے میک اپ باکس میں کوئی ایک پراڈکٹ ضرور موجود ہوتی ہے ۔

پاکستان میں خواتین کی اولین اورہردلعزیزمیک اپ برینڈ " مسرت مصباح "

مسرت مصباح کا نام کسی تعارف کامحتاج نہیں ، پاکستانی بیوٹی انڈسٹری میں انکا شمار ٹرینڈ سیٹرز کے طورپر کیا جاتا ہے، وہ واحد خاتون ہیں، جنھوں نے حلال میک اپ کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے اس پر کام کا آغاز کیا، سلک فاونڈیشن  پہلا حلال مصدقہ برانڈ ہے جو پاکستان میں لانچ کیا گیا۔ وہ ایک مشہور بیوٹی سیلون ، ڈپلیکس  کی  مالک ہیں اور ایک این جی او بھی چلا رہی ہیں ۔

پاکستان میں استعما ل ہونے والے بہترین فاؤنڈیشن کی فہرست میں   مسرت مصباح کا "سلک فاؤنڈیشن ' سب سے زیادہ فروخت ہونے والی  پراڈکٹ میں شامل ہے۔یہ ہر خاص وعام میں مقبول ہے  کیونکہ اسے  ایشیائی خواتین  کی جلد اور پاکستان کی  آب و ہوا کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے یا یوں کہہ لیجیے  مسرت  مصباح نے اپنے اس  کاسمیٹکس پربہت عمدہ کام کیا ہے۔

اس سلک فاؤیشن کی قیمت تین ہزار روپے ہے اور مقدار۳۰ ملی میٹر ہے ۔ پیکجنگ  کی بات ہو تو   اسے بہت معیاری انداز میں پیش کیا گیا ہے ۔ یہ ایک  میٹ ٹرانسپیرنٹ درمیانی سائز اور وزن میں بے حد ہلکی  بوتل ہے جس کے آگے ایک چھوٹا سا پمپ دیا گیا ہے تاکہ اس کو ضائع کیے بنا  آسانی سے نکالاجاسکے ۔ یہ فاؤنڈیشن 12 شیڈز میں دستیاب ہے  جو  ہلکے (اسکن ٹون ) سے ڈارک  تک جاتی ہے ۔یعنی اسے گندمی سے لے کر سفید تک  ہر طرح کی رنگت رکھنے والی خاتون استعمال کرسکتی ہے ۔

اس فاونڈیشن کا فارمولا ہر طرح  کی  جلد(اسکن )   کیلئے  مفید ہے  اور اس کی خاص بات  اس کا ٹیکسچرہے جو کہ  ہلکا گاڑھا ہوتاہے جس کی وجہ سے یہ  نہ صرف یہ چہرے پر اچھی  طرح بلینڈ ہوتا  ہے بلکہ جلدی سوکھ  بھی جاتا ہے ۔ یہ نہ صرف  اسکن کی خشک اقسام کو معمول کے مطابق موزوں بناتا ہے بلکہ اسکن کی ٹون اور اس میں آئل اور نمی کو کنٹرول کرتا ہے۔ یہ بظاہر میٹ ہے لیکن  ( glowing )چمکدا ر ُلک (look  (دیتا ہےاور جلد پر بھاری محسوس نہیں ہوتی کیونکہ یہ پیچز یا تہیں  نہیں بنا تی  جیسا کہ عموما  دیگر فاؤنڈیشنز کے استعمال سے جلد پر پیچز    یا کوٹنگ کا تاثرملتا    ہے ۔

سلک فاؤنڈیشن ایک فل کوریج فاونڈیشن ہے  جو کہ  بہت کم مقدار میں چہرے کا زیادہ حصہ کور کرتی ہے ۔اس کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہ   دیر پا ہے ، فاؤنڈیشن  لگانے کے  سات سے آٹھ  گھنٹے بعدبھی  یہ  جلد پرقائم رہتی ہے اور اس کی رنگت ) (oxidize بھی تبدیل نہیں  ہوتی ۔ یہ آپ کے چہرے کے  داغ دھبوں ، مساموں کو نمایاں نہیں کرتی بلکہ بڑی مہارت  سے انہیں چھپاتے ہوئے  آپ کے چہرے کے دلکشی کو برقرار رکھتی ہے ۔حیران کن طور پر  اس کے استعما ل  سے چہرے پر ایکنی نہیں ہوتی ۔

 اس کی خوشبو  بے حد دھیمی ہے جو دوسرے  فاونڈیشنز کی نسبت  مسحورکن ، خوشگوار احساس دیتا ہے ۔ اس کےساتھ  پرائمر اور  لاسٹنگ پاوڈر بھی خاصا حیرت  انگیز ہے جو کہ فاؤنڈیشن لگانے کے بعد دیر پا تاثر دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ سلک فاونڈیشن کی ایک اور اہم بات یہ ہے کہ یہ نوجوان لڑکیوں سے لے کر بڑی عمر کے خواتین سبھی کیلئے موذوں اور ہر موسم  کے مطابق  ہے۔ اور شادی بیاہ و دیگر   تقریبات  کیلئے یہ بے حد مناسب  ہے ۔  

نبیلہ    Nabila Zero makeup

 پاکستان میں  فاؤنڈیشن  برینڈ  کا انتخاب کرنے کی بات آتی ہے تو    دوسرا نام جو ذہن میں آتاہے وہ   نبیلہ ہیں ، جن کی  " زیرو میک اپ " لک   کے چرچے ہیں ، شوبز ہو یا دیگر شعبے خواتین کی بڑی تعداد"  زیرو میک اپ "  کو پسند کرتی ہیں ۔ زیرومیک اپ پیلٹ  مشہور میک اپ اور اسٹائلسٹ نبیلہ کی ملکیت ہے۔

 میک اپ کی اس  پیلیٹ کی خواتین میں پسندیدگی کی ایک وجہ یہ ہے  کہ اس میں بیس سے لے کر لپ اسٹک تک ہر شے ایک کمپیکٹ شکل میں موجود ہے ۔اس کی خاص بات جو مجھے پسند ہے وہ  یہ کہ یہ  آپ کے روزمرہ کے میک اپ اور ٹچ اپ کے لئے بہت مناسب ہے ، نیز یہ  آپ کے کلچ میں  بھی آسانی سے جگہ بنا سکتی ہے۔

 تاہم یہاں اگر صرف اس کے فاونڈیشن /بیس کی بات کریں توان  کا دعویٰ ہے کہ  یہ صرف ساٹھ سیکنڈز میں آپ کو انتہائی  نیچرل لک دیتا ہے ۔اور یہ دعوی ٰحقیقت کے خاصا قریب نظر آتا ہے ۔  پیکجنگ  کی بات کی جائے  تو یہ  دوحصوں پر مشتمل ہے  تو یہ  سلیک بیس   ڈو  sleek based dui kit  ہے ،  جس میں آپ اپنی جلد کی مناسبت سے شیڈزمنتخب کرسکتےہیں ۔  زیرو میک اپ   میں موجود فاؤنڈیشن   ہلکی سی کریمی اور سافٹ  فارم میں ہوتا  ہے  ، یہ  ہر طرح  کی مکمل کوریج کیلئے  استعمال کیا جاسکتاہے ۔

 اس کا  فاؤنڈیشن وٹامن ا ی سے بھرپور ہے اوریہ  اینٹی ایجنگ بھی ہے ۔اس  کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے استعمال سے  آپکی اسکن پر  کسی بھی کسی قسم کا کوئی  ری ایکشن نہیں ہوتا ۔  کیونکہ یہ انتہائی فائن اجزا کے مرکب سے تیار کی گئی ہے اور  چہرے  کے  داغ دھبوں اور دانوں کو  نمایاں نہیں ہونے دیتی ۔ اس پراڈکٹ کی خاص بات اس کا روزمرہ استعمال کے قابل ہوناہے،  ہر عمر کی لڑکیاں،  کالج  یا ملازمت پیشہ خواتین  سبھی اسے کہیں بھی  ، کبھی بھی   باآسانی کم وقت  میں استعمال کرسکتی ہیں   ۔

جلد کی اقسام پر بات کی جائے تو یہ  فاؤنڈیشن    خشک ، نارمل اور کمبائنڈ  جلدرکھنے والوں کیلئے بے حد موذوں  ہے لیکن کریمی فارمولا  رکھنے کے باعث  چکنی جلد رکھنے والی خواتین کیلئے یہ  زیادہ اچھی نہیں ہے خاص طور پر موسم گرما میں اسے استعمال کرناناممکن ہے ۔

یوں تو اس فاؤنڈیشن میں بہت سی خوبیاں ہیں لیکن اس کی قیمت پر اکثر تنقید کی جاتی ہے کیونکہ اس کی قیمت  تقریبا پانچ ہزار روپے ہے   جو کہ ہرعام /متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی  خاتون کیلئے خریدنا  مشکل ہے ۔ جبکہ دوسری چیز اس  کا مقدار میں کم ہونا ہے  کیونکہ یہ بہت جلدی ختم ہوجاتی ہے۔ 

Beautify by amna 

پاکستانی میک اپ   مقامی برانڈز میں" بیوٹی فائی بائے آمنہ"   کو بھی بے حد پسند کیا جاتا ہے ۔ان کی  فاونڈیشن بیس  بھی   مختلف تقریبات اورروزمرہ کے استعمال  کیلئے  بہترین پراڈکٹ ہے ۔ اس  کی  پیکجنگ ہمیشہ سے ہی منفرد اور خوبصورت ہوتی ہے ۔ فاؤنڈیشن ایک پلاسٹک کی  بظاہر گلاس کی بوتل ہوتی ہے جس کے اوپر  ایک  پمپ لگا ہوتا ہے  جو کہ عموما کافی بوتلوں میں لگایا جاتا ہے تاکہ اسے باآسانی لگا یا جاسکے ۔ یہ فاونڈیشن آٹھ شیڈز میں دستیاب ہوتا ہے۔

 اس  فاؤنڈیشن کی  قیمت 3 ہزار روپے ہے  جبکہ    اس کی مقدار 30ملی لیٹر ہے۔ اس کی  consistency  زیادہ گاڑھی نہیں ہوتی  بلکہ  لائٹ کریمی ٹیکسچر ہوتاہے جس سے یہ جلد جذب ہوجاتی ہے اور آپ کو محسوس ہی نہیں ہوتا کہ آپ نے اپنی اسکن پر کچھ اپلائی کیا ہے ۔  

اس کو استعمال کرنے کیلئے بہت زیادہ مقدار درکار نہیں ہوتی   کیونکہ اس کا صرف ایک پمپ ہی کافی ہوتا ہے  کیونکہ اس کی  کوریج بہت زبردست  ہے اور یہ لگانے کے بعد دیرپا اسکن پر ٹھہری  رہتی ہے۔یہ فاؤنڈیشن  ہر طرح کی جلد کیلئے مناسب ہے اور اگر آپ کی اسکن خشک ہے تو  سیرم اپلائی کرنے کے بعد یہ بے حد شاندار رزلٹ دیتی ہے ۔

Kashees foundation

کاشی ،  پاکستانی میک اپ انڈسٹری  میں نیا ایڈیشن ہے  اور ان  کے فاؤنڈیشنز بھی  آج کل خواتین  کی بڑی تعداد استعمال کرتی نظر آرہی ہے لہذا اسے ہم نے اسی لیے اپنی فہرست میں شامل کیا ہے ۔  کاشیز کے  فاؤنڈیشن    کو اگر  برائیڈل میک اپ کے لیے استعمال کیا جائے تو یہ ایک  بہترین انتخاب ہے ۔

سب سے پہلے اس کی اس   کی پیکجنگ کی بات کریں تو کارڈبورڈ گولڈن پیکنگ میں دستیاب ہے ، یہ   30 ملی لیٹر کی بوتل ہے جو کہ انتہائی کم قیمت میں دستیاب ہے ۔ اس کی قیمت صرف   2500 ہے جو کہ کوالٹی اور مقدار کے لحاظ سے بالکل مناسب ہے ۔ اس  کی  consistency    بہت گاڑھی نہیں ہوتی بلکہ قدرے پتلی ہوتی ہے ۔یہ فاؤنڈیشن دس شیڈز میں  متعارف کروایا گیا تھا لیکن آج کل اس کے 5 شیڈز ہی  دستیاب ہیں ۔ 

یہ فاؤنڈیشن  باآسانی بلینڈ ہوجاتا ہے ،جلد کو نرم رکھتا ہے اور اس کو لگانے سے چہرے پر  کریک نہیں پڑتے اور نہ ہی یہ وقت گزرنے کے ساتھ پیچز بناتی ہے ۔اس کی فنشنگ اور کوریج بے حد اچھی ہے یہی وجہ ہے کہ شاندار glowing effect   دیتی ہے ۔  اس کی خوشبو بھی بہت لائٹ ہوتی ہے ۔ یہ میٹ فاؤنڈیشن ہے جو کہ گرمیوں میں بہترین ہے جبکہ سردیوں میں اسے موسچرائزر کے ساتھ استعمال کیا جاسکتا ہے۔اس  فاؤنڈیشن کی سب سے  خاص بات یہ ہے کہ اسے لگانے کے بعد آپ کو کنسلیر کی ضرورت  نہیں پڑتی ۔  اس فاؤنڈیشن میں ایک مسئلہ یہ ہے کہ یہ   چہرے پر بے حد جلدی  سوکھ جاتی ہے  جس کی وجہ سے اس کو زیادہ استعمال کرنا پڑتا ہے ۔ 

Advertisement
پی ٹی آئی ملک مخالف پروپیگینڈہ چلا رہی ہے ، احسن اقبال

پی ٹی آئی ملک مخالف پروپیگینڈہ چلا رہی ہے ، احسن اقبال

  • 37 minutes ago
پاک بحریہ کی مشق سی گارڈ 2025 کی افتتاحی تقریب کا  کراچی میں انعقاد

پاک بحریہ کی مشق سی گارڈ 2025 کی افتتاحی تقریب کا  کراچی میں انعقاد

  • 44 minutes ago
جرمنی کے انتخابات میں  فریڈرک مرز کی کامیابی پر وزیر اعظم کی مبارکباد

جرمنی کے انتخابات میں فریڈرک مرز کی کامیابی پر وزیر اعظم کی مبارکباد

  • 4 hours ago
رہنما پی ٹی آئی وسابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے لاش برآمد

رہنما پی ٹی آئی وسابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے لاش برآمد

  • 5 hours ago
چیمپئنز ٹرافی:بنگلہ دیش کی بیٹنگ لائن بری طرح فلاپ، نیوزی لینڈ کو 237 رنز کا ہدف 

چیمپئنز ٹرافی:بنگلہ دیش کی بیٹنگ لائن بری طرح فلاپ، نیوزی لینڈ کو 237 رنز کا ہدف 

  • 4 hours ago
پاکستان ریلوے کا کراچی سے پنڈی کے درمیان  چلنے والی سرسید ایکسپریس کوبند کرنے کا اعلان

پاکستان ریلوے کا کراچی سے پنڈی کے درمیان چلنے والی سرسید ایکسپریس کوبند کرنے کا اعلان

  • 4 hours ago
سابق وزیر اعظم حسینہ واجدحکومت کا تختہ الٹنے والے طالبعلم رہنما نئی سیاسی جماعت بنانے کیلئے تیار

سابق وزیر اعظم حسینہ واجدحکومت کا تختہ الٹنے والے طالبعلم رہنما نئی سیاسی جماعت بنانے کیلئے تیار

  • 5 hours ago
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات  میں  مزید اضافہ ہو رہا ہے

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے

  • 4 hours ago
سیکیورٹی فورسز کا ضلع خیبر میں آپریشن ، 10 خوارجی دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کا ضلع خیبر میں آپریشن ، 10 خوارجی دہشت گرد ہلاک

  • 27 minutes ago
چیف جسٹس  آف پاکستان یحییٰ آفریدی  کا  ڈیرہ اسماعیل خان جیل کا دورہ

چیف جسٹس  آف پاکستان یحییٰ آفریدی کا ڈیرہ اسماعیل خان جیل کا دورہ

  • an hour ago
نیوزی لینڈ کی بنگلادیش کیخلاف جیت ،  پاکستان چیمپئنز ٹرافی سے باہر

نیوزی لینڈ کی بنگلادیش کیخلاف جیت ، پاکستان چیمپئنز ٹرافی سے باہر

  • 22 minutes ago
فرانس  : روسی قونصل خانے پر دھماکہ خیز مواد سے حملہ

فرانس : روسی قونصل خانے پر دھماکہ خیز مواد سے حملہ

  • 3 hours ago
Advertisement