لندن : برطانیہ سے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالے جانےکا مطالبہ زور پکڑنے لگا ، اب تک آن لائن پٹیشن پر ایک لاکھ9ہزار سے زائد افراد دستخط کرچکے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق برطانیہ نے کورونا کے ڈیلٹا ویریئنٹ کیسز کی بنیاد پر پاکستان کو ریڈلسٹ میں شامل کیا تھا ، اس حوالے سے پاکستان کوریڈ لسٹ سے نکالنے کیلئےآن لائن پٹیشن پر دستخط جاری ہے ، تاحال آن لائن پٹیشن پر ایک لاکھ چار ہزار سے زائد دستخط ہوگئے ۔ ایک لاکھ دستخط ہونے کے بعد معاملہ پارلیمنٹ میں زیر بحث آ سکتا ہے ۔
برطانیہ کی جانب سے گذشتہ روز ریڈ لسٹ میں تبدیلیاں کی گئی تھیں اور کورونا کی بہتر صورتحال کے باوجود پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھا گیا تھا، بھارت میں کورونا وباء کی بدترین صورتحال کے باوجود ریڈ لسٹ میں شامل نہیں کیا گیا جس کے بعد اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے برطانوی حکومت کے فیصلے پر شدید تنقید کی جارہی ہے ۔پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھنے پر متعدد ممبران پارلیمنٹ نے خط بھی لکھے ہیں جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ پاکستان میں کورونا صورتحال بھارت سے کئی گنا بہتر ہے،صورتحال بہتر ہونے کے باوجود امتیازی سلوک پر تشویش ہے۔
آن لائن پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ ہزاروں افراد پاکستان میں پھنسے ہیں ،مالی وسائل نہ ہونے کی وجہ سے متعدد خاندان برطانیہ نہیں جا سکتے ، پاکستان سےبرطانیہ کےلیےبراہ راست پروازیں بھی نہیں چلائی جارہی ہیں ۔ پٹیشن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ برطانیہ پاکستان کو ریڈلسٹ سے نکالے ۔
خیال رہے کہ برطانیہ میں بین الاقوامی سفر کے لیے ٹریفک لائٹ نظام نافذ ہے جس میں کم خطرہ والے ممالک کو قرنطینہ سے پاک سفر کے لیے گرین، درمیانے خطرہ والے ممالک کو امبر کا درجہ دیا گیا ہے اور ریڈ لسٹ کے ممالک 10 روز ہوٹل میں قرنطینہ میں گزارنے کی ضرورت ہے۔ اپریل کے شروع میں پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھا گیا تھا جسکے بعد 19 اپریل کو کیسز کی بڑھتی تعداد اور ڈیلٹا کی مختلف کیسز کے سامنے آنے کے بعد بھارت کو بھی فہرست میں شامل کرلیا گیا تھا۔ برطانوی حکومت کی طرف سے جاری کردہ سفری فہرستوں کی اپ ڈیٹ میں بحرین، قطر اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ بھارت کو بھی 8 اگست (اتوار) سے امبر لسٹ میں منتقل کردیا جائے گا۔

راشد خان نے ون ڈے کرکٹ میں وسیم اکرم اور ثقلین مشتاق کا ریکارڈ برابر کر دیا
- 41 minutes ago
جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی پہلی اننگزمکمل
- 4 hours ago

جب تک علی امین کا استعفی منظور نہیں ہوتا، وزیراعلیٰ کا انتخاب غیر آئینی تصور ہوگا، فیصل کریم
- 23 minutes ago

پشاور:شوہر نے بیوی اور 2 بیٹیوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی
- an hour ago

پاکستان آرمی کی ٹیم نے مشق کیمبرین پٹرول 2025 میں گولڈ میڈل جیت لیا
- 2 hours ago

بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس ٹو لہ سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی
- 36 minutes ago

لاہور کے بعد کراچی میں مذہبی سیاسی جماعت کا احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ، مختلف سڑکیں بند
- an hour ago

ماہرہ اور فواد بڑی اسکرین پر پھر ایک ساتھ، نئی رومانوی فلم ’’نیلوفر‘‘ کا ٹریلر ریلیز
- 2 hours ago
پی ٹی آئی رہنما سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب
- 4 hours ago

نیب ملتان کی کارروائی ، 48 ارب روپے کے فراڈ میں ملوث ملک عبدالحئی کراچی سے گرفتار
- an hour ago

پاک افغان سرحدی کشیدگی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی ، ہزاروں پوائنٹس کی کمی
- 8 minutes ago

پاکستان میں بھی سوناکاروباری ہفتے کے پہلے روز نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- 2 hours ago