Advertisement

امریکہ میں مسافر بردار طیارہ گرکر تباہ، 6 افراد ہلاک

الاسکا: امریکی ریاست الاسکا میں مسافر بردارطیارہ گر کر تباہ ہوگیا ، جس کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک ہوگئے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Aug 7th 2021, 4:38 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
امریکہ میں مسافر بردار طیارہ گرکر تباہ، 6 افراد ہلاک

امریکی میڈیا کے مطابق طیارے کی کمشدگی کی خبر سامنے آنے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا جہاں سے لاشیں برآمد ہوئیں، جن میں سے ایک پائلٹ اور باقی پانچ مسافروں کی تھیں ۔

 

واٹس ایپ کا شاندارتاریخی فیچر متعارف کروادیا گیا

الاسکا انتظامیہ کے مطابق تمام افراد ہالینڈ امریکہ کروز شپ پر مہمان کے طور پرٹہرے ہوئے تھے اور الاسکا کی سیر کے لیے پائلٹ سمیت طیارہ حاصل کیا تھا ۔

 

سعودی عرب : بڑی پیش گوئی سامنے آگئی

دوسری جانب کوسٹ گارڈ انتظامیہ کا کہناہے کہ طیارہ حادثے کے وقت علاقے میں دھندچھائی ہوئی تھی اور ہلکی بارش بھی ہورہی تھی جو کہ ممکنہ طور پر حادثے باعث بنی تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Advertisement