کھیل
ٹوکیو اولمپکس میں ارشد ندیم کی جیت کیلئے پوری قوم دعاگو
ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو (نیزا بازی) کے مقابلے میں 24سالہ پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کی جیت کیلئے پوری قوم ُپر اُمیداور پرجوش نظر آرہی ہے اور کھلاڑی کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا جارہا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ٹوکیو اولمپکس میں تمغہ حاصل کرنے کی آخری امید ایتھلیٹ ارشد ندیم بن چکے ہیں جن کا ٹاکرا بھارت کے تھرور نیرج چوپڑا کے ساتھ ہوگا ۔ جیولین تھرو کا فائنل مقابلہ آج پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوگا ۔
ارشد ندیم نے 85.16 میٹر کے فاصلے پر جیولن پھینک کر گروپ بی میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ارشد ندیم اس وقت جیولن تھرو کے فائنل میں جگہ بنانے والے 12 ایتھلیٹس میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ان سے قبل بھارت کے نیرج چوپڑا نے 86.65 میٹر کے ساتھ پہلے جبکہ جرمنی کے جوہانس ویٹر نے 85.64 میٹر کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے تھے ۔
پوری قوم نے جہاں ٹوکیو اولمپکس میں کامیابی حاصل کرنے والے واحد پاکستانی کھلاڑی ارشد ندیم کی کا میابی پر خوشی کا اظہار کیا ، وہیں آج سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ارشد ندیم کی کامیابی کے لیے پوری قوم نہ صرف دعاگو ہے بلکہ ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔
Best Of Luck #ArshadNadeem for the Final of Olympic Game, Go & Win it and Make Pakistan Proud 👍🇵🇰💖
— Sarim Rao 🇵🇰 (@SarimRao7) August 7, 2021
➡ Time for the Final is 4:00pm (PKT).#Olympics #Tokyo2021 #PakistanZindabad pic.twitter.com/mCgv4V9FvU
پاکستان کا ہیرو ارشد ندیم آج اولمپک کے لیے میدان میں اترے گا۔
— Umer Janjua (@Janjua0052) August 7, 2021
پوری قوم اس ہیرو کے دعا کرے کہ اللہ اسے کامیابی عطا کرے ۔🇵🇰❤️#ArshadNadeem pic.twitter.com/d5daxg3bt0
New Hero is Born. ❤️
— MA Jabar (@majabar37) August 7, 2021
Good Luck for Final Arshad Nadeem pic.twitter.com/OQd9oZtJ4V
Best of luck for today #ArshadNadeem 👍
— Muhammad Waheed 🇵🇸🇵🇰 (@WaheedViews) August 7, 2021
Inshallah you'll win the medal for Pakistan 🇵🇰#Olympics #Tokyo2020
Best Of Luck #ArshadNadeem for the Final of Olympic Game, Go & Win it and Make Pakistan Proud 👍🇵🇰💖
— Muhammad Hamza (@MHamza_56) August 7, 2021
➡ Time for the Final is 4:00pm (PKT).#Olympics #Tokyo2020 #JavelinThrow #PakistanZindabad 🇵🇰 pic.twitter.com/z69wBr9tMS
One step away from Olympics Gold medal. Lots of Dua’s for #ArshadNadeem May Allah give you success. We are already proud of you 🇵🇰#Tokyo2020
— Shazziya Mehmood (@shaziyaaM) August 7, 2021
Inshallah and wish you a very best of luck #ArshadNadeem 🇵🇰🏅our prayers are with you🙏
— Omar Butt (@ButtAdvt) August 7, 2021
Arshad Nadeem, Best Of Luck For Today’s Final. pic.twitter.com/QF7QaiDAvA
— Azhar M Khan (@AzharMKhan3) August 7, 2021
Pray for #ArshadNadeem success in Olympics,Wishing him the very good luck
— Hassan Mehmood Sipra (@HMSIPRA) August 7, 2021
He has already won the hearts,
Starting struggle from very low middle class family and with limited resources,now he is in everyone's heart,
The real motivation for us#Tokyo2020
The only news we are looking for today is about #ArshadNadeem ✌️
— Kashif Ali (@IMKashifAli) August 7, 2021
پاکستان
بلوچستان میں انتشار اور بد امنی پھیلانے والے عناصر صوبے کی ترقی کے دشمن ہیں، شہباز شریف
صدر مملکتاور وزیرِاعظم کی قلات کے علاقے شاہِ مردان میں دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر حملے کی شدید مذمت
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِاعظم شہباز شریف نے قلات کے علاقے شاہِ مردان میں دہشت گردوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز پر حملے کی شدید مذمت کی ہے، وزیراعظم کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ملک سے مکمل خاتمے تک ان کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے شاہِ مردان میں دہشت گردوں کے سکیورٹی فورسز پر حملے کی شدید مذمت کی اور دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیرِ اعظم نے واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے بلندی درجات اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی، انہوں نے ہدایت کی کہ زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔
شہباز شریف نے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی اور انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کا نہتے شہریوں پر بزدلانہ حملہ قابل مذمت ہیں، بلوچستان میں انتشار اور بد امنی پھیلانے والے عناصر صوبے کے لوگوں اور اس کی ترقی کے دشمن ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنے بہادر جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسے مذموم ہتھکنڈے حکومت کے بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے اور دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے بہادر پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ پاکستان کے دشمنوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا کر رہیں گے، دہشت گردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔
صدر مملک آصف علی زرداری نے بلوچستان کے ضلع قلات میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے بہادر جوانوں کو شاندار خراج عقیدت اور شہدا کی بلندی درجات کے لیے دعا کی اور اہلِ خانہ سے اظہار ہمدردی کیا ۔
صدر مملکت نے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا اور شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
علاقائی
اسموگ:پنجاب یونیورسٹی نے تمام شیڈولڈ امتحانات ملتوی کر دیے
فضائی آلودگی اور ہیلتھ ایمرجنسی کے پیش نظر پنجاب یونیورسٹی نےاپنے تمام شیڈولڈ امتحانات ملتوی کردیئے
اسموگ،بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی اور ہیلتھ ایمرجنسی کے پیش نظر پنجاب یونیورسٹی لاہور نے اپنے تمام شیڈولڈ امتحانات ملتوی کردیئے، اس حوالے سے پنجاب یونیورسٹی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے تمام کلاسز کو آن لائن کرنے کی ہدایات کردیں جبکہ انتظامی شعبہ کے تمام افسران اور ملازمین کو بھی ورک فرام ہوم اور یونیورسٹی امور سے متعلق تمام میٹنگز آن لائن منعقد کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یونیورسٹی کے ہیلتھ سینٹر میں عملہ کام کرتا رہے گا، صفائی اور مالی وغیرہ کو ضرورت پڑنے پر یونیورسٹی بلایا جائے گا۔
واضح رہے کہ لاہور اور ملتان میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی اور اسموگ کے پیش نظر پنجاب حکومت نے دونوں اضلاع میں تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے دونوں اضلاع میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کی ہے۔
کھیل
عاقب جاوید قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر
عاقب جاوید دورہ زمبابوے میں کوچ کی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سلیکٹر عاقب جاوید کو قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا، عاقب جاوید دورہ زمبابوے میں کوچ کی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کے مطابق عاقب جاوید کو لاہور قلندرز کے ڈیویلپمنٹ اسکواڈ کے ساتھ دورہ زمبابوے کا تجربہ ہونے کی بنا پر ہیڈ کوچ بنایا گیا ہے جبکہ وہ ماضی میں قومی ٹیم کے بولنگ کوچ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔
واضح رہے کہ دورہ آسٹریلیا سے قبل گیری کرسٹن نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، ریڈ بال کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کو وائٹ بال ٹیم کو اضافی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔
گیری کرسٹن نے پی سی بی اور سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید سے اختلافات کی وجہ سے استعفیٰ دیا تھا، پی سی بی اور گیری کرسٹن کے درمیان معاملات کچھ عرصے سے خراب تھے، وہ سپورٹ اسٹاف میں اپنی ٹیم لانے کی اجازت نہ دینے پر ناراض تھے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق ٹیسٹ کرکٹ محمد یوسف نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے راہیں جدا کرتے ہوئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی کوچنگ سے الگ ہو گئے۔
یاد رہے کہ پاکستان نے 24 نومبر سے 5 دسمبر تک زمبابوے کے خلاف سیریز کھیلنی ہے، پاکستان ٹیم 10 دسمبر سے 7 جنوری تک جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کھیلے گی جس میں سیریز میں 3 ٹی ٹوئنٹی، 3 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچز شامل ہیں۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
شہباز شریف کو گڑیا کا دلچسپ تحفہ
-
کھیل ایک دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی:آئی سی سی نے پاکستان نہ آنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ سےتحریری جواب طلب کر لیا
-
ٹیکنالوجی ایک دن پہلے
غیر قانونی وی پی این استعمال کرنے والوں کے لیے بری خبر
-
پاکستان ایک دن پہلے
سموگ تدارک،لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ
-
کھیل 2 دن پہلے
بھارت نے کرکٹ ٹیم کے بعد کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان آنے سے روک دیا
-
علاقائی ایک دن پہلے
اسموگ : پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا اعلان کر دیا
-
تجارت ایک دن پہلے
اوگرا نے نومبر کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
-
دنیا 2 دن پہلے
ٹرمپ کی ٹیم نے پینٹاگون کے افسران کو برطرف کرنے کے لیے لسٹیں بنانےکا آغاز کر دیا