جی این این سوشل

پاکستان

وزیراعظم عمرا ن خان کل لاہور کادورہ کریں گے

لاہور : ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل لاہور آئیں گے اوروزیراعظم سے وزیراعلیٰ عثمان بزدار ملاقات بھی کریں گے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعظم عمرا ن خان کل لاہور کادورہ کریں گے
وزیراعظم عمرا ن خان کل لاہور کادورہ کریں گے

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ صوبے کے انتظامی اورسیاسی امور پر وزیراعظم  کوبریف کریں گے ،جبکہ گورنرپنجاب چودھری محمد سرور بھی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے ۔

ذرائع  کے مطابق وزیراعظم عمران خان لاہورمیں دیگراہم اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے اوروزیراعظم عمران خان پنجاب کابینہ کے ارکان سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ ترین گروپ کے معاملات  بھی   ملاقاتوں میں زیرغور آئیں گے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم میواکی  جنگل کےحوالےسے تقریب میں بھی شریک ہوں گے اور وزیراعظم کی زیرصدارت  اسپیشل اکنامک زونز سےمتعلق  اجلاس بھی ہوگا جبکہ وزیر اعظم بلدیاتی انتخابات سےمتعلق اہم ا جلاس کی صدارت بھی کریں گے ۔

پاکستان

پاکستان ریلویز نے کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرینیں بحال کر دیں

کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خودکش دھماکے کے بعد ٹرین سروس معطل کی گئی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان ریلویز نے کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرینیں  بحال کر دیں

پاکستان ریلویز نے کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین رابطہ بحال کر دیا، کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خودکش دھماکے کے بعد ٹرین سروس معطل کی گئی تھی۔

سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ نے بتایا کہ آج جعفر ایکسپریس مقررہ وقت پر کوئٹہ سے روانہ کر دی گئی ہے، بولان میل بھی اپنے مقررہ ایام میں ٹائم ٹیبل کے مطابق چلے گی، فیصلہ سکیورٹی کلیئرنس کے بعد مسافروں کی سہولت کے لیے کیا گیا۔

یاد رہے کہ محکمہ ریلویز نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خودکش دھماکے کے بعد امن و امان کے پیش نظر دیگر شہروں کے لیے ٹرین سروس معطل کی تھی۔

9 نومبر بروز ہفتے کو کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر بم دھماکے میں 28 افراد جاں بحق اور 60 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

سری لنکا : صدارتی انتخابات میں  ڈسانائیکے کو برتری حاصل

سری لنکن صدر ڈسنائیکے    50فیصدووٹ حاصل کرکے حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سری لنکا : صدارتی انتخابات میں  ڈسانائیکے کو برتری حاصل

کولمبو: سری لنکا میں نئے حکمران کیلئے پارلیمانی ووٹنگ ختم ہوگئی، متعدد اضلاع میں ٹرن آوٹ 60 فیصد سے زیادہ رہا۔

سری لنکن صدر ڈسنائیکے کو ابتدائی گنتی میں برتری حاصل ہوگئی، پارلیمنٹ کی 225 نشستوں کیلئے 600 سے زائد سیاسی جماعتیں اور آزاد امیدوار میدان میں تھے۔

سری لنکن صدر ڈسنائیکے  50فیصدووٹ حاصل کرکے حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئے ہیں، حزب اختلاف لیڈر ساجیت پریماداسا تقریباً 30 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں اور صدر رانیل وکرما سنگھے تقریباً 15 فیصد ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

واضح رہے کہ سری لنکا میں حکومت بنانے کیلئے 225 میں سے 113 نشستیں حاصل کرنا لازمی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

فیصل قریشی اور ان کی اہلیہ شدید تنقید کی زد میں مگر کیوں؟

سوشل میڈیا پر مداحوں کو ان کی محبت کا انداز پسند نہیں آیا،جس کی وجہ سے ان پر شدید تنقید کی جا رہی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فیصل قریشی اور ان کی اہلیہ شدید تنقید کی زد میں مگر کیوں؟

مشہور پاکستانی اداکار فیصل قریشی اور ان کی اہلیہ ثناء فیصل کو شوبز انڈسٹری میں ایک پسندیدہ جوڑے کے طور پر جانا جاتا ہے اور دونوں اکثر ایک دوسرے کے لئے اپنی محبت اور تعریف کا کھلے عام اظہار کرتے ہیں،اور مداحوں کے ساتھ اپنی محبت کی خوبصورت عکاسی کرتے ہیں، تاہم اس مرتبہ مداحوں کو ان کی محبت کا انداز پسند نہیں آیا جنہوں نے ان کی ویڈیو پر انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔
ثناء فیصل نے گزشتہ ماہ اپنی سالگرہ منائی تھی، تاہم ان کے شناختی کارڈ کے مطابق ان کی اصل سالگرہ ایک ماہ بعد ہے، ثناء فیصل نے اپنی انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ اپنی شاختی کارڈ والی سالگرہ کا بتا رہی ہیں۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Sana Faysal (@sanafaysal)

اس موقع پر فیصل قریشی نے اپنی اہلیہ کو ان کی شناختی کارڈ والی سالگرہ پر مبارکباد دی اور ان کے گال کا بوسہ لیتے ہوئے انہیں پیار بھرے انداز میں وش کیا۔
تاہم انٹرنیٹ صارفین زیادہ خوش نہیں ہیں اور ان کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آرہا ہے۔ کئی صارفین نے ان کی محبت کو دکھاوا کہا ہے وہ جوڑے کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll