کراچی میں لاک ڈاؤن کے سبب انٹرمیڈیٹ کے ملتوی شدہ پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ۔


چیئرمین انٹر بورڈ ڈاکٹر سعید کے مطابق پرچے سابقہ شیڈول کے امتحانی مراکز پر ہی لیے جائیں گے۔
چیئرمین انٹر بورڈکا کہنا ہےکہ 10 اگست کو بوٹنی،11 اگست کو زولوجی کا پرچہ ہوگا اور 12 اگست کو اکنامکس کا پرچہ لیا جائےگا۔اس کے علاوہ ان کا کہناتھا کہ 11ویں جماعت اور امپروومنٹ پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیاجائےگا۔
وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ آج پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ جو امتحانات رکے ہوئے ہیں ان کو 10 اگست سے کیا جائے گا، جبکہ اسکول ، کالجز اور جامعات کا آئندہ کلینڈر بیٹھ کر بنائیں گے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ 19 اگست تک اسکولوں کو بند رکھیں گے ، 7 محرم سے جلوس کی وجہ سے راستے بند ہوجاتے ہیں، محرم میں کورونا سے بچاؤ کے لیے خیال رکھنا ہوگا۔چیلنجز بہت سارے ہیں ،نظام بگڑا ہوا ہے لیکن ایک روڈ میپ بنایا ہے۔بھرتیوں کا سلسلہ جتنا جلد ہوسکے گا کریں گے۔کریکولم کو تبدیل کریں گے ، اچھے اساتذہ بھرتی کریں گے ، انفراسٹرکچر بدلیں گے۔
سندھ میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمام نجی وسرکاری اسکولز 19اگست تک بند رہیں گے، سندھ کےتمام کالجز میں بھی تدریسی عمل 19اگست تک معطل رہےگا۔

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- 4 گھنٹے قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'
- 2 دن قبل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- ایک دن قبل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی
- 3 گھنٹے قبل

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ
- 2 دن قبل
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- 2 دن قبل

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار
- 5 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور
- ایک دن قبل



