اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے وزیرخزانہ شوکت ترین اورمعاون خصوصی عثمان ڈار کی ملاقات وزیراعظم کوکامیاب پاکستان پروگرام کی تیاریوں پرتفصیلی بریفنگ دی گئی ۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے کامیاب پاکستان پروگرام کےتحت ریلیف کا دائرہ کاروسیع کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ فلیگ شپ فلاحی پروگرام کے ذریعےکم آمدنی والے خاندانوں کوسہولت دی جائے اورمستحق خاندانوں کوغربت کی سطح سے نکالنے کیلئےتمام حکومتی وسائل استعمال کئےجائیں ۔
وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ منصوبےکو حتمی شکل دی جا رہی ہے، جلد ملک بھر میں لاؤنچ ہو گا، لاکھوں خاندانوں کاڈیٹا حاصل کیا جا رہاہے، بڑے پیمانے پر ریلیف فراہم کیا جائیگا ۔
معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ مالی وسائل کیساتھ تکنیکی معاونت کی فراہمی کا طریقہ کاربھی طے کیا جا رہا ہے ۔
دوسری طرف وزیربرائےصنعت و پیداوارمخدوم خسروبختیار نے بھی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے ،خسرو بختیار نے ملک میں صنعتی زونز کے قیام سےمتعلق پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی ہے جبکہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ اورجنوبی پنجاب میں ترقیاتی امورکے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی ہے ۔

کراچی: سائٹ سپر ہائی وے کے قریب فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق،ایک زخمی
- 2 گھنٹے قبل

او آئی سی اجلاس: پاکستان نے گریٹر اسرائیل کا منصوبہ مسترد کردیا، فلسطین کےدو ریاستی حل کا مطالبہ
- 5 گھنٹے قبل

این اے129:حماد اظہر کا ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان
- 6 گھنٹے قبل

ٹوکیوورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کا 6 رکنی دستہ شریک ہو گا
- 7 گھنٹے قبل

ایلون مسک نے اے آئی کے شعبے میں چینی کمپنیوں کو سخت حریف قرار دیدیا
- 3 گھنٹے قبل

معروف مذہبی سکالر انجینئر محمد علی مرزا تھری ایم پی او کے تحت گرفتار
- ایک گھنٹہ قبل

ورلڈ بینک نے پاکستان میں تعلیم کیلئے کروڑوں ڈالرز گرانٹ کی منظوری دے دی
- 6 گھنٹے قبل
برطانیہ: دوران پرواز تربیتی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،3 افراد جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل

صنعتی پیداوار میں اضافےاور درپیش مسائل کے حل کے لیے حکومت ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،شہبازشریف
- 4 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کا300انسانی جانیں بچانے والےہیروز کیلئے25 لاکھ روپے فی کس انعام دینے کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

بی آئی ایس پی ڈیجیٹل والٹ کا قیام اہم پیش رفت ہے، کیش لیس اکانومی سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا،شہبازشریف
- 3 گھنٹے قبل

بونیر میں گاڑی گہری کھائی میں جا گری ، خاتون سمیت 3افراد جاں بحق 5 زخمی
- 6 گھنٹے قبل