جی این این سوشل

پاکستان

انڈیا،اسرائیل اور این ڈی ایس پاکستان کے امن و امان سے کھیلنا چاہتے ہیں: شیخ رشید

اسلام آباد : وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بھارت ،اسرائیل اور این ڈی ایس پاکستان کے امن کے خلاف ہیں ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

انڈیا،اسرائیل اور این ڈی ایس پاکستان کے امن و امان سے کھیلنا چاہتے ہیں: شیخ رشید
انڈیا،اسرائیل اور این ڈی ایس پاکستان کے امن و امان سے کھیلنا چاہتے ہیں: شیخ رشید

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ کورونا پھیلنے کا خدشہ ہے لہذا یوم آزادی کا جلسہ منسوخ کر رہا ہوں لال حویلی میں جلسہ اور آتش بازی نہیں ہو گی ۔

شیخ رشید نے کہا کہ وزارت داخلہ کواسلحہ لائسنس جاری کرنے کی اجازت مل گئی ،اسلحہ لائسنس اجرا کے قواعد اور ضوابط بھی ہیں ،اسلام آباد پولیس کی تعداد اور وسائل کو بڑھارہے ہیں اوراسلام آباد میں ریسکیو 1122 بھی لائی جا رہی ہے ۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ سائینو ویک کو اسلامی ممالک میں قبول نہیں کیا جارہا ،ایسا سرٹیفکیٹ بنائیں گے جس میں کوئی شخص دوسری ویکسین لگا سکتا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ سی پیک میں کسی قسم کی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ پوری قوم سی پیک کے ساتھ کھڑی ہے۔ چینی سفیر سے ہفتے میں دو بار ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔ داسو واقعہ کی تحقیقات مکمل ہو گئی ہیں، وزیر خارجہ تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ موجودہ حالات متحد ہونے کا مطالبہ کرتے ہیں، اپوزیشن صورتحال کو سمجھ نہیں رہی، قانون کی خلاف ورزی پر قانون کا اطلاق ہو گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ خطےمیں کیاہونیوالا ہے،اپوزیشن کوسمجھ ہی نہیں آرہی،مولا نا فضل الرحمان کبھی قادیانی اور کبھی یہودی لابی کہتے ہیں ۔

تجارت

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

فی تولہ سونے کی قیمت 2500 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 69 ہزار 900 روپے کی سطح پر آگئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمت میں  ہزاروں روپے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج پھر بڑا اضافہ ہوگیا۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2500 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 69 ہزار 900 روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2144روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 31 ہزار 396 روپے کی سطح پر آگئی۔ 

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 25ڈالر کے اضافے سے 2587ڈالر کی سطح پر  آ گئی۔

سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس ملک میں فی تولہ چاندی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3250روپے اور فی 10گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2786روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

واضح رہے کہ ہفتے کے روز عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی  ریکارڈ ہوئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

پی ٹی اےکاغیر رجسٹرڈ وی پی این کو مزید 2 ہفتے کی مہلت دینے کا فیصلہ

یکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ وی پی این کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی اےکاغیر رجسٹرڈ وی پی این کو مزید 2 ہفتے کی مہلت دینے کا فیصلہ

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر رجسٹرڈ وی پی این کو مزید 2 ہفتے کی مہلت دینے کا فیصلہ کرلیا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے غیر رجسٹرڈ وی پی این کی بندش کی ہدایت کی روشنی میں پی ٹی اے کی جانب سے وفاقی حکومت کے فیصلے پر عملدرآمد کے حوالے سے غور کیا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی اے نے غیر رجسٹرڈ وی پی این کو مزید 2 ہفتے کی مہلت دینے کا فیصلہ کیا ہے، غیر رجسٹرڈ وی پی این کو 30 نومبر تک مہلت دی جائے گی، یکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ وی پی این کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا۔

وی پی این کی بندش کے حوالے سے ایک ٹرائل کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ہے، وی پی این کی بندش کے حوالے سے دوسرا ٹرائل آئندہ دنوں میں کیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق غیر رجسٹرڈ وی پی این سیکیورٹی رسک ہیں، غیر رجسٹرڈ وی پی این سے حساس ڈیٹا تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے، غیر رجسٹرڈ وی پی این سے قابل اعتراض مواد تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے، قابل اعتراض مواد تک رسائی روکنا پی ٹی اے کی ذمہ داری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

کینگروز نے پاکستان کو تیسرے ٹی 20 میں شکست دے کر وائٹ واش کر دیا

آسٹریلیا نے 117 رنز کا ہدف  با آسانی بارہویں اوورمیں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کینگروز نے پاکستان کو تیسرے ٹی 20 میں شکست دے کر وائٹ واش کر دیا

ہوبارٹ میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹی 20 میں کینگروز نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر وائٹ واش کر دیا،آسٹریلیا نے 3 میچوں کی سیریز  تین صفر سے اپنے نام کر لی۔

آسٹریلیا نے 117 رنز کا ہدف  با آسانی بارہویں اوورمیں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے مارکس اسٹونیس نے شاندار بیٹنگ کامظاہرہ کرتے ہوئے27گیندوں پر 61رنز کی برق رفتا ر اننگز کھیلی، جبکہ کپتان جوس انگلس 27 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی، عباس آفریدی اور جہانداد خان نے ایک ایک کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل پاکستان نے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا جو کہ درست ثابت نہ ہو سکا اور پوری ٹیم 117 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

پاکستان کی طرف سے بابر اعظم 41 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ باقی کوئی کھلاڑٰی خاطر خواہ کارگردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا،حسیب خان 24  شاہین آفریدی نے 16اور عرفان خان نیازی 10بنائے۔

کینگروز نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کو 117 رنز تک ہی محدود رکھا، آسٹریلیا کی جانب سے ایرون ہیرڈی نے تین ایڈم زیمپا، سپنسر جانسن  نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ایلس اور بریٹ لیٹ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll