لاہور: موٹروے پولیس نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے گیس سلنڈر والی گاڑیوں کے اہم شاہراہوں پر چلنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔


اس کے علاوہ تمام کمرشل گاڑیوں میں سے گیس سلنڈر ہٹانے کا بھی حکم دیدیا گیا ہے۔ گاڑیوں میں سی این جی کیساتھ ساتھ ایل پی جی سلنڈر پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
حکام کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ گیس سلنڈر نہ اتارنے والے گاڑی مالکان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ آئی جی موٹرویز کا کہنا ہے کہ انسانی زندگیوں کو بچانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ غیر قانونی اقدامات سے انسانی زندگیوں کو داؤ پر نہیں لگایا جا سکتا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں گوجرانوالہ میں مسافر وین کاسلنڈر پھٹنے سے 9 مسافر جھلس کر جاں بحق ہو گئے تھے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے مسافر وین کی آگ بجھانے کی کوشش کی۔
امدادی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ ویگن میں بیٹھے مسافروں کو باہر نکلنے کا موقع ہی نہیں ملا، وہ اپنی نشستوں پر بیٹھے بیٹھے لقمہ اجل بن گئے۔
ریسکیو ٹیموں نے مسافروں کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گوجرانوالہ میں وین آتشزدگی سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن اور آ رپی او سے رپورٹ طلب کی تھی۔
انہوں نے وین میں آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ انھیں فوری طور پر جامع تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جاں بحق مسافروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

میجر عدنان شہید کی نمازِ جنازہ ادا ،وزیراعظم، آرمی چیف ، وزراء سمیت عوام کی کثیر تعداد میں شرکت
- ایک گھنٹہ قبل

وزیر اعلی پنجاب کا گندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

اسرائیل کا قطر میں فضائی حملہ ، حماس کے رہنما خلیل الحیہ شہید
- ایک گھنٹہ قبل

قطر میں اسرائیلی حملہ: حماس قیادت کی شہادت پر دوحہ کا شدید ردعمل
- 10 منٹ قبل

سیلاب کی تباہ کاریاں ، خوراک کا بحران؟ سبزیوں اور غلوں کی قیمتیں بڑھنے کا امکان
- 2 گھنٹے قبل

سینیٹ انتخابات:مسلم لیگ ن کے رانا ثنا اللہ نے میدان مار لیا
- 2 گھنٹے قبل

روس میں تیار کردہ نئی کینسر ویکسین کا کامیاب ٹرائل
- 2 گھنٹے قبل

یوکرین: روسی فضائی حملے میں 23 افرادجاں بحق
- ایک گھنٹہ قبل

ایشیا کپ 2025 کی فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
- 2 گھنٹے قبل

مشہور آٹو کمپنی یاماہا نے پاکستان میں موٹر سائیکل کی پیداوار بندکرنے کا اعلان کر دیا
- 27 منٹ قبل
اسلام آباد ہائی کورٹ: نیب نے سیاسی انتقام کے سوا کچھ نہیں کیا
- ایک گھنٹہ قبل

کراچی میں بارش کا سلسلہ جاری، محکمہ موسمیات کی ایک اور اسپیل کی پیشگوئی
- ایک گھنٹہ قبل