کرپشن کس طرح قوموں کو غرق کر دیتی ہے، افغانستان اس کی مثال ہے : فواد چوہدری
اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کرپشن کس طرح قوموں کو غرق کر دیتی ہے افغانستان اس کی واضح مثال ہے۔


تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ طالبان کے آٹھویں صوبے پر قبضے کے بعد افغانستان اور امریکی عوام کو افغانستان کے موجودہ حکمرانوں کے سامنے سوال رکھنا چاہیے، کہ آخر افغانستان کو دیئے جانے والے 2 ہزار ارب ڈالرز زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا؟انہوں نے کہا کہ اتنے پیسے لگنے کے بعد افغان فوج پتوں کی طرح کیوں بکھر رہی ہے؟
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ افغان عوام غربت میں پس رہے ہیں لیکن افغانستان کے سیاستدان اور جرنیل ارب پتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ افغان سیاستدانوں اور جرنیلوں کے بیرونِ ملک اربوں کے اثاثے ہیں۔ کرپشن کس طرح قوموں کو غرق کر دیتی ہے افغانستان اس کی مثال ہے۔
یہ کیا ہےکہ افغانستان کے عوام تو غربت میں پس رہے ہیں لیکن افغانستان کے سیاستدان اور جرنیل ارب پتی ہیں، ان تمام کے بیرون ملک اربوں کے اثاثے ہیں، کرپشن کس طرح قوموں کو غرق کر دیتی ہے افغانستان اس کی مثال ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 11, 2021
خیال رہے کہ طالبان نے افغانستان کے مزید 3 صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ کرلیا جس کے بعد افغانستان کے 34 میں سے 9 طالبان کے کنٹرول میں چلے گئے۔امریکی خبررساں ادارے کے مطابق شمال مشرق میں بدخشاں اور بغلان صوبوں اور مغرب میں صوبہ فراہ کے دارالحکومتوں پر قبضے سے پیشگی لہر کو روکنے کے لیے ملک کی مرکزی حکومت پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔
واضح رہے کہ افغانستان میں امریکا نے 2001 میں پہلی مرتبہ طالبان حکومت کے خلاف حملے شروع کیے تھے، جو نائن الیون حملوں کا نتیجہ تھا۔تاہم 2 دہائیوں سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے امریکا نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کے بعد گزشتہ برس فروری کو امن معاہدہ کیا تھا جس کی رو نے غیر ملکی افواج کے انخلا اور افغان حکومت کی طالبان کے ساتھ بات چیت پر اتفاق کیا تھا۔افغانستان میں جاری لڑائی میں رواں برس مئی سے ڈرامائی تبدیلی اس وقت آئی جب امریکا کی سربراہی میں افغانستان میں موجود غیرملکی افواج کے انخلا کی تاریخ کا اعلان کیا گیا تھا اور رواں مہینے کے اختتام سے قبل انخلا مکمل ہوجائے گا۔جس کو مدنظر رکھتے ہوئے طالبان کی جانب سے پہلے اہم سرحدی علاقوں پر قبضہ کیا گیا اور اب صوبائی دارالحکومتوں کی جانب پیش قدمی جاری ہے جس میں سے 6 کا کنٹرول وہ حاصل کرچکے تھے۔

عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ، 9 مئی کیسز میں مقدمات زیر غور
- 11 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی قافلہ لاہور پہنچ گیا، 4 کارکن گرفتار
- 10 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا بڑا اقتصادی فیصلہ: یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد تجارتی ٹیکس کا اعلان
- 11 گھنٹے قبل

بلوچستان میں دہشت گردی میں 45 فیصد اضافہ، چھ ماہ میں 257 افراد جاں بحق: محکمہ داخلہ
- 11 گھنٹے قبل

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان، نعرہ ہوگا ’جئے عوام‘
- 14 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی قیادت کا قافلہ لاہور پہنچ گیا
- 12 گھنٹے قبل

فرانس: شوہر اپنی بیوی کو ہائی وے پر چھوڑ کر 300 کلومیٹر آگے نکل گیا
- 10 گھنٹے قبل
اداکارہ حمیرا علی کے چچا محمد علی نے اہم انکشافات کر دئیے
- 13 گھنٹے قبل

تبدیلی آنی چاہیے، مگر پی ٹی آئی کے اندر سے: مولانا فضل الرحمان
- 14 گھنٹے قبل

اداکارہ حمیرا اصغر کی موت: پولیس نے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ کا ڈیٹا حاصل کرلیا
- 14 گھنٹے قبل

یوٹیوب چینلز کی بندش: عدالت نے مزید 5 صحافیوں کے چینلز کھولنے کا حکم دے دیا
- 10 گھنٹے قبل

امریکی اڈے دوبارہ نشانے پر آ سکتے ہیں، ایران کی امریکا کو دو ٹوک تنبیہ
- 13 گھنٹے قبل