علاقائی
سردیوں میں سموگ سے نمٹنے کے لیے پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا
لاہور : پنجاب حکومت نے سردیوں کے موسم میں سموگ سے بچنے کے لیے فصلوں کی باقیات اور کوڑے کو آگ لگانے پرپابندی عائد کردی ہے ۔
ریلیف کمشنر پنجاب بابر حیات تارڑ کا کہناہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں انضباتی کارروائی اور جرمانہ عائد ہوگا۔ خلاف ورزی پر پچاس ہزارپے جرمانہ اور ایف آئی درج کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ پی ڈی ایم اے نے تمام کمشنرز ، ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کردیا ہے جبکہ کارروائی کے لیے پنجاب حکومت نے ڈپٹی کمشنرز کو اختیارات دے دیے ہیں ۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند سالوں سے پنجاب میں سموگ کی وجہ سے شہریوں کو گلے اور آنکھ کی بیماریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، سموگ کی بڑی وجہ فصلوں کی باقیات ، کوڑے کو جلانا اور بھٹوں سے نکلنے والا دھواں ہے ۔
علاقائی
پنجاب حکومت کا الیکٹرک بائیکس کیلئے درخواست دینے والی تمام طالبات کو بائیکس دینے کا اعلان
پنجاب حکومت کی جانب سے طلبہ کے لیے اعلان کردہ بائیکس کی تعداد 20 ہزارسے بڑھا کر 27 ہزار 200 کردی گئی ہے
پنجاب حکومت نے الیکٹرک بائیکس کے لئے درخواست دینے والی تمام طالبات کو بائیکس دینے کا اعلان کر دیا۔
حکومت پنجاب کی جانب سے طلبہ کے لیے اعلان کردہ بائیکس کی تعداد 20 ہزارسے بڑھا کر 27 ہزار 200 کردی گئی ہے، جبکہ محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے الیکٹرک بائیکس کے لیے درخواست جمع کروانے والی ہر طالبہ کے لیے بائیک دینے کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان محکمہ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ یتیم اسٹوڈنٹس کو بالکل فری بائیکس دی جارہی ہیں، بینک آف پنجاب نے 20 ہزار طلبہ و طالبات کو بائیک کے لیے قرض دینے کی منظوری دے دی۔
ترجمان کے مطابق طلبہ و طالبات میں ساڑھے سات ہزاربائیکس تقسیم کر دی گئی ہے،روزانہ کی بنیاد پر ڈیلیوری جاری ہے,پانچ ہزار سے زیادہ پیٹرول بائیکس کی ڈیلوری مکمل ہو چکی ہے، جبکہ ویٹنگ لسٹ میں 15 ہزار سے زیادہ سٹوڈنٹس موجود ہیں جنہیں بائیک کیلئےموقع دیا جائیگا
ترجمان محکمہ ٹرانسپورٹ نے کہا کہ مزید ساڑھے 6 ہزار الیکٹرک بائیکس کی فراہمی پر کام جاری ہے، تمام بائیکس پر 2 سال کی انشورنس و سروس فراہم کی گئی ہے۔
تفریح
اہلیہ سے علیحدگی کے بعد اے آر رحمان کا جذباتی بیان سامنے آ گیا
موسیقار اے آر رحمان اور سائرہ بانو کی شادی 1995 میں ہوئی تھی،اور ان کی اولاد میں دو بیٹیاں خدیجہ، رحیمہ اور بیٹا امین شامل ہیں
معروف بھارتی گلوکار اور موسیقار اے آر رحمان کی اہلیہ نے شادی کے 29سال بعد علیحدگی کا اعلان کردیا، جس پر اے آر رحمان نے اپنا جذباتی اور دل شکستہ بیان جاری کر دیا ہے۔
اے آر رحمان نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر طلاق کے حوالے پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ 'ہم نے شادی کے 30 برس تک پہنچنے کی امید کی تھی لیکن دنیا میں ہر چیز کا اختتام ہے جو کسی نے نہیں دیکھا، ٹوٹے ہوئے دلوں کے بوجھ سے خدا کا تخت بھی کانپ سکتا ہے'۔
بھارتی گلوکار و موسیقار اے آر رحمان نے اپنے بیان میں مزید لکھا کہ 'اگرچہ اس مشکل وقت سے گزرنے کی کوشش کررہے ہیں،مگر بکھرے ہوئے ٹکڑے واپس نہیں جڑ سکتے، ہم اپنے دوست احباب کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے نیک خواہشات کا اظہار اور ہم سے ہمدردی کی اور ہماری پرائیویسی کا خیال رکھا ۔
واضح رہے کہ سائرہ کی وکیل وندنا شاہ نے جوڑے کے علیحدگی کے فیصلے کے حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں کے درمیان تعلقات میں جذباتی مسائل اور اختلافات پیدا ہو چکے ہیں، جنہیں حل کرنا ممکن نہیں رہا۔
وکیل کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیاتھا کہ ایک دوسرے کے لیے گہری محبت کے باوجودجوڑے نے محسوس کیا کہ تلخی اور مشکلات کے باعث ان کے درمیان ایک ایسا فاصلہ پیدا ہو گیا ہے جسے اس وقت دونوں فریق ختم کرنے سے قاصر ہیں۔
واضح رہے کہ موسیقار اے آر رحمان اور سائرہ بانو کی شادی 1995 میں ہوئی تھی،اور ان کی اولاد میں دو بیٹیاں خدیجہ، رحیمہ اور بیٹا امین شامل ہیں .
تفریح
اے آر رحمان کی طلاق کے بعد ان کی گٹارسٹ کا بھی اپنے شوہر سے علیحدگی کا اعلان
کولکتہ سے تعلق رکھنے والی 29 سالہ موہنی ایک مشہور گٹارسٹ ہیں اور وہ موسیقار اے آر رحمان کے ساتھ دنیا بھر میں 40سے زائد شو میں پرفار م کر چکی ہیں
اے آر رحمان کی علیحدگی کے بعد ان کی گٹارسٹ نے بھی اپنے شوہر سے طلاق کا اعلان کر دیا۔
معروف بھارتی موسیقار اور گلوکار اے آر رحمان اور سائرہ کی علیحدگی کے کچھ گھنٹے بعد ہی اے آر رحمان کے گروپ کی گٹارسٹ موہنی ڈے نے اپنے شوہر سے علیحدگی کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا۔
موہنی ڈے اور ان کے شوہر مارک کی طرف سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ بھاری دل کے ساتھ، مارک اور میں یہ اعلان کرتے ہیں کہ ہم نے علیحدگی اختیار کر لی ہے، یہ ہمارا باہمی فیصلہ ہے، ہم اب بھی اچھے دوست رہیں گے۔
کولکتہ سے تعلق رکھنے والی 29 سالہ موہنی ایک مشہور گٹارسٹ ہیں اور وہ موسیقار اے آر رحمان کے ساتھ دنیا بھر میں 40سے زائد شو میں پرفار م کر چکی ہیں۔
گٹارسٹ موہنی کی طلاق اے آر رحمان اور سائرہ بانو کی علیحدگی کے کچھ دیر بھی ہی سامنے آئی ہے، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے طرح طرح کے تبصرے دیکھنے کو مل رہے ہیں کچھ تو اس کو اے آر رحمان کے ساتھ جوڑ رہے ہیں جبکہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ معاملہ کچھ تو گڑ بڑ ہے ۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
حکومت حج سستا کرنے میں متحرک ، حجاج کے لیےکرائے کی مد میں 50 ڈالر کی کمی
-
علاقائی ایک دن پہلے
پنجاب حکومت کا طلباء کیلئے ہونہار سکالرشپ پروگرام لانے کا اعلان
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
علاقائی 6 گھنٹے پہلے
بلوچستان :حلقہ پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنز اور پی بی 21 حب میں دوبارہ گنتی کا حکم
-
علاقائی 7 گھنٹے پہلے
پنجاب حکومت کا الیکٹرک بائیکس کیلئے درخواست دینے والی تمام طالبات کو بائیکس دینے کا اعلان
-
کھیل 2 دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو گی،بھارت اپنے تحفظات سے آگاہ کرے، محسن نقوی
-
کھیل 9 گھنٹے پہلے
بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث چیمپئنز ٹرافی25 کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان
-
کھیل ایک دن پہلے
پی سی بی نے شاہد اسلم کو کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا