کھیل
خامیوں پر قابو پا کرمستقبل میں بہترین کھیل پیش کروں گا : ارشدندیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال
لاہور : ٹوکیو اولمپکس کے جیولین مقابلے میں پاکستانی قوم کا دل جیتنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ دعائیں کرنے پر پوری قوم کا شکرگزار ہوں ، خامیوں پر قابو پا کرمستقبل میں بہترین کھیل پیش کروں گا۔
تفصیلات کے مطابق ٹوکیو اولمپکس کے جیولین مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے ۔ پنجاب کے وزیر برائے یوتھ اینڈ سپورٹس رائے تیمور خان بھٹی، ایتھلیٹکس فیڈریشن پاکستان کے صدر، کوچز اور کھلاڑیوں نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیاجبکہ مداحوں کی بڑی تعداد بھی لاہورایئر پورٹ پرموجود تھی ، مداحوں نے قومی ایتھلیٹ ارشدندیم کےحق میں نعرےبازی بھی کی ۔
ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم نے کہاکہ پوری قوم کاشکرگزارہوں جنہوں نے میرے لئے دعا کی، میڈیا کا شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے پوری دنیا میں مشہور کیا ، میں نےبہت محنت کی اور5ویں نمبرپرآیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اسپورٹس بورڈ،پنجاب بورڈاورواپڈاکاشکرگزارہوں،میری جو سرپرستی کی گئی اس سے مطمئن ہوں ، مزیدمحنت کروں گا،قوم کومایوس نہیں کروں گا۔قومی ایتھلیٹ نے مزید کہاکہ حکومت سہولیات دے تا کہ وہ 2024 اولمپکس کی تیاریاں شروع کردیں۔
پاکستان پہنچنے کے بعد ان کا قافلہ اوکاڑہ سے میاں چنوں پہنچا جہاں انہوں نے اپنے والد اور بھائیوں کے ساتھ استاد رشید ساقی سے ملاقات کی۔ ارشد ندیم پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا گیا اور ارشد ندیم کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔
واضح رہے کہ ارشدندیم نےاولمپکس کےجیولن تھرومقابلوں میں5ویں پوزیشن حاصل کی ہے ۔
ٹیکنالوجی
سپیس ایکس کا طاقتور ترین راکٹ خلا میں روانہ ،لانچنگ کےموقع پر ایلون اور ٹرمپ بھی موجود
اس سے قبل سٹار شپ کی 5 آزمائشی پروازیں ہو چکی ہیں
سپیس ایکس کا طاقتور ترین راکٹ ٹیکساس سے خلا میں روانہ ہو گیا، لانچنگ کےموقع پر ایلون مسک اور نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی موجود تھے۔ اس سے قبل سٹار شپ کی 5 آزمائشی پروازیں ہو چکی ہیں، 5 ویں پرواز میں راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہو گیا تھا۔
دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی کمپنی "سپیس ایکس" نے سٹار شپ نامی اس راکٹ میں تکنیکی خرابیوں کو دور کیا جو گزشتہ لانچنگ میں سامنے آئیں تھی، جس کی وجہ سے سٹار شپ 5 اپنی آزمائشی پرواز کے چند منٹوں بعد ہی خلیج میکسیکو میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ سپیس ایکس نے سٹار شپ 5 کی تباہی کے بعد اس کے ڈیزائن میں مختلف تبدیلیاں بھی کیں، اور تکنیکی خرابیوں کو دور کیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق یہ اب تک بنایا گیا سب سے بڑا اور طاقتور ترین راکٹ ہے جس کی آج چھٹی پرواز تھی۔سپیس ایکس کا 400 فٹ لمبا سٹار شپ میگا راکٹ جنوبی ٹیکساس میں کمپنی کے سٹاربیس سائٹ پر مدار میں لانچ ماؤنٹ سے مقامی وقت کے مطابق شام 5:00 بجے روانہ ہوا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی راکٹ کی پرواز کا مشاہدہ کیا، امریکا کے نو منتخب صدر نے رواں ماہ کے اوائل میں ایلون مسک اور وویک راما سوامی کو ایک نئے "ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشینسی" (ڈوگے) کی سربراہی کے لیے منتخب کیا تھا۔
ٹرمپ نے کہا کہ یہ جوڑا مشاورتی حیثیت میں کام کرے گا اور ڈوگے سرکاری محکمہ نہیں ہوگا۔
پاکستان
بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی 10،10لاکھ روپے کے دو مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دے دیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹوکیس میں ضمانت منظور کر لی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کی طرف سے وکیل بیرسٹرسلمان صفدر، جبکہ کی ایف آئی اے کی طرف سے اسپیشل پراسیکوٹرز عمیر مجید ملک اور ذوالفقارعباس نقوی عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی 10،10لاکھ روپے کے دو مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دے دیا۔
پاکستان
سنی اتحاد کونسل کو پارلیمانی جماعت قرار دینے کے خلاف درخواست اعتراضات کےساتھ خارج
آپ ہم سے غیر آئینی کام کیوں کروانا چاہتے ہیں، جسٹس جمال مندوخیل
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سنی اتحاد کونسل کو پارلیمانی جماعت قرار دینے کے خلاف درخواست پر رجسڑار آفس کے اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے خارج کردی۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے سنی اتحاد کونسل کو پارلیمانی جماعت قرار دینے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔
مولوی اقبال حیدر نے مؤقف اپنایا کہ میری جانب سے درخواست بروقت دائر کی گئی تھی، اب اس مقدمے کا نظر ثانی کیس زیر التوا ہے، چاہتا ہوں کہ کسی مقدمے میں اس معاملے کو دیکھا جائے۔
جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ آپ ہم سے غیر آئینی کام کیوں کروانا چاہتے ہیں، امیدواران کی مرضی ہے سیاسی جماعت میں شامل ہوں یا نہ ہوں۔
سربراہ آئینی بینچ جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ مولوی اقبال صاحب آپ پھر اسی طرف جا رہے ہیں جس وجہ سے پابندی لگی تھی۔
بعدازاں آئینی بینچ نے سنی اتحاد کونسل کو پارلیمانی جماعت قرار دینے کے خلاف درخواست پر رجسڑار افس کے اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے خارج کردی۔
-
دنیا 6 گھنٹے پہلے
اسرائیلی وزیراعظم کی غزہ سے ایک مغوی کو لانے کے بدلے 50 لاکھ ڈالر کی پیشکش
-
علاقائی ایک دن پہلے
پنجاب حکومت کا طلباء کیلئے ہونہار سکالرشپ پروگرام لانے کا اعلان
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
ملک میں حج درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
تفریح 2 دن پہلے
گوونداکی انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران طبیعت ناساز
-
پاکستان 23 گھنٹے پہلے
حکومت حج سستا کرنے میں متحرک ، حجاج کے لیےکرائے کی مد میں 50 ڈالر کی کمی
-
کھیل ایک دن پہلے
انڈیا پاکستان میں ہونے والے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سےدستبردار