گزشتہ ایک سال سے کورونا ایس اوپیز کی سب سے زیادہ خلاف ورزی سیاستدانوں نے کی : اسد عمر کا اظہار تشویش
اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور سربراہ این سی اوسی اسد عمر نے ملک میں جاری کورونا کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران کورونا ایس او پیز کی بدترین خلاف ورزیاں سیاستدانوں نے کی ہیں ۔


تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں اسد عمر نے کہا کہ انہوں نے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات کو چند ماہ کے لیے ملتوی کر نے اور اس سے پہلے ایک خصوصی ویکسی نیشن مہم شروع کرنے کی سفارش کی تھی۔انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر کے انتخابات نے وہاں کوروناکے پھیلاؤ میں اضافے میں سب سے زیادہ کردار ادا کیا ہے اور اب وہاں کورونا مثبت کیسز کی شرح 25 سے 30 فیصد ہوگئی ہے ۔
Had recommended that AJK elections get postponed for a couple of months and a special vaccination campaign run before the elections. It was not agreed. Since the elections the positivity of AJK is running between 25 and 30%. Elections have acted as a super spreader event.
— Asad Umar (@Asad_Umar) August 12, 2021
وفاقی وزیر اسد عمر نے مزید کہا کہ دو ہفتے قبل بلاول بھٹو زرداری دھمکیاں دے رہے تھے کہ اگر کراچی میں کورونا پھیلا تو اس کے ذمہ دار وزیر اعظم عمران خان اور ان کے وزرا ہوں گے لیکن اب اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم نے کراچی میں جلسے کا اعلان کیا ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ گزشتہ ایک برس کے دوران کورونا ایس او پیز کی سب سے زیادہ خلاف ورزی سیاستدانوں کی طرف سے ہوئی ہیں ۔
Two weeks back bilawal zardari was threatening to hold PM and ministers accountable if covid spreads further in karachi and now PDM announces holding a jalsa this month in karachi!! Sadly the worst violations of covid sop's in the last one year have come from politicians.
— Asad Umar (@Asad_Umar) August 12, 2021
گزشتہ روز پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے مہنگائی اور دھاندلی کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا تھا ، پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس 21 اگست کو اسلام آباد میں ہوگا ، اس کے بعد اتحاد کا ایک اور اجلاس 28 اگست کو کراچی میں ہوگا۔ انہوں نے پی ڈی ایم کی جانب سے 29 اگست کو کراچی میں ایک عظیم الشان جلسے کا اعلان کیا ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں 3 ماہ کے بعد کورونا کے باعث آج سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں ، ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران مزید 102 افراد انتقال کر گئے جبکہ 4ہزار 934کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- ایک دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- ایک دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- ایک دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- ایک دن قبل




