Advertisement
علاقائی

آزاد کشمیر کا صدر کونسی شخصیت ہو گی؟ تحریک انصاف نے نام کا اعلان کر دیا

مظفر آباد: پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو بطور صدر آزاد کشمری نامزد کردیا ہے ، اگر وہ صدر منتخب ہوگئے تو آزاد کشمیر کے 28 ویں صدر ہوں گے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Aug 13th 2021, 4:19 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
آزاد کشمیر کا صدر کونسی شخصیت ہو گی؟ تحریک انصاف نے نام کا اعلان کر دیا

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابیرسٹر سلطان محمود نے پنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد 1983 میں برطانیہ کو خیر باد کہہ کر آزاد مسلم کانفرنس کے پلیٹ فارم سے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز کیا ۔

انہوں نے 1985 میں قانون سازی اسمبلی آزاد کشمیر کے انتخابات میں حصہ لیا اور اس میں کامیاب ہوئے ۔ مجموعی طور پر 11 الیکشنز لڑے اور ان میں سے 9 میں فتح جبکہ دو میں شکست ان کا مقدر بنی ۔

Advertisement
Advertisement