کراچی:سینئراداکارہ اور ماہر تعلیم دردانہ بٹ انتقال کر گئیں، دردانہ بٹ گزشتہ کئی روز سے وینٹیلٹر پر تھیں ۔


دوردانہ بٹ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں۔ دردانہ بٹ کو کرونا کی بھی تشخیص ہوئی تھی۔ دردانہ بٹ نے ڈرامہ آنگن ٹیڑھا، تنہائیاں ، نوکر کے آگے چاکر میں یادگار کردار ادا کیے۔
دردانہ بٹ 9 مئی 1938ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں، دردانہ بٹ نے کینیئرڈ کالج لاہور سے اپنی تعلیم مکمل کی، کراچی: دردانہ بٹ وہ یونیورسٹی آف ٹولیڈو ایجوکیشنل ایڈمنسٹریشن میں پی ایچ ڈی کی۔
دردانہ بٹ نے 1978 میں پی ٹی وی کے مزاحیہ خاکوں کے پروگرام ففٹی ففٹی سے اداکاری کا آغاز کیا ۔ 1980ء میں ڈراما آنگن ٹیڑھا میں سلطانہ کے کردار نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا ۔ 1985ء میں دردانہ بٹ نے پی ٹی وی کے شہرہ آفاق ڈرامے "تنہایاں" میں بی بی کا یادگار کردار ادا کیا ۔
دردانہ بٹ کریکٹر ایکٹریس کے طور پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ۔ 2019 میں دردانہ بٹ کا آخری ڈرامہ رسوائی آن ایئر ہوا ۔ دردانہ بٹ کے دیگر مشہور ڈراموں میں نوکر کے آگے چاکر، رانی، چھوٹی سی کہانی، ڈگڈگی، تھوڑی سی وفا، پھر چاند پہ دستک ، انتظار شامل ہیں ۔
کراچی: دردانہ بٹ نے تھیٹر کے علاوہ 6 فلموں میں بھی کام کیا ۔ دردانہ بٹ گزشتہ کئی روز سے وینٹیلٹر پر تھیں ۔ دردانہ بٹ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں ۔ دردانہ بٹ کو کورونا کی بھی تشخیص ہوئی تھی۔
ذرائع اہلخانہ کا کہنا ہے کہ اداکارہ دردانہ بٹ کی نماز جنازہ کراچی کی سلطان مسجد میں بعد نماز عصر ادا کی جائے گی ۔ نماز جنازہ میں شرکت کے لیے آنے والے افراد کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کا خیال رکھیں، دردانہ بٹ نے ایک کیمبرج اسکول میں بطور پرنسپل بھی فرائض سرانجام دیئے۔

شہباز شریف سے وزیر داخلہ کی ملاقات،ملکی داخلی و سلامتی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
- 2 گھنٹے قبل

سرگودھا یونیورسٹی میں ’’ سوشل اینڈ کلچرل چینج تھرو آرٹ اینڈ ڈیزائن‘‘کے عنوان سے سیمینارکا انعقاد
- 5 گھنٹے قبل

لاہورٹیسٹ: پاکستان نے پہلے روز کے اختتام پر جنوبی افریقا کیخلاف5 وکٹ پر 313 رنز بنالیے
- 4 گھنٹے قبل

شرم الشیخ :غزہ مذاکرات کرنے والے قطری شاہی عملے کی گاڑی کو حادثہ، 3 جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل

سندھ حکومت نے صوبے میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی
- 2 گھنٹے قبل

وزیر اعلی کا انتخاب: پی ٹی آئی، ن لیگ، جے یو آئی اور پیپلزپارٹی کے امیدواروں نے کاغذات جمع کرادیے
- 5 گھنٹے قبل

غزہ امن مذاکرات:مصری صدر اور ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر وزیراعظم کل مصر جائیں گے
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان کا جواب افغانستان سے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہند عناصر کو بے اثر کرنے کے لیے ہے،اسحاق ڈار
- 5 گھنٹے قبل

ایران کی پاکستان اور افغانستان کے مابین کشیدگی کے خاتمے کیلئے ثالثی کی پیشکش
- 5 گھنٹے قبل
مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے،شہریوں میں خوف وہراس
- 5 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل کی بے باک قیادت میں پاک فوج نے افغانستان کی اشتعال انگیزی کا نہ صرف بھرپور جواب دیا،وزیر اعظم
- 3 گھنٹے قبل

سینئر ن لیگی رہنما اور سابق وزیر بلدیات راجہ محمد نصیر احمد خان انتقال کر گئے
- 19 منٹ قبل