Advertisement
تجارت

کون کون سے شہروں سے بیرون ملک سفر کرنیوالوں کی رپورٹس قابل قبول ہونگی ؟

اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ کراچی لاہور اسلام آباد اور پشاور سے بیرون ممالک سفر کرنے والے مسافروں کی رپورٹس قابل قبول ہوں گی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر اگست 13 2021، 4:53 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
کون کون سے شہروں سے بیرون ملک سفر کرنیوالوں کی رپورٹس قابل قبول ہونگی ؟

 

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے سمیت تمام ملکی اور غیر ملکی ایئر لائنز کو آگاہ کر دیا ہے کہ کراچی لاہور اسلام آباد اور پشاور سے بیرون ممالک سفر کرنے والے مسافروں کی رپورٹس قابل قبول ہوں گی۔

لیبارٹریز کی فہرستیں ایئر لائنز کی جانب سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو فراہم کی گئیں ہیں ۔غیر ملکی ایئر لائنز کی جانب سے سی اے اے کو ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ پر عمل درآمد کروانے کی درخواست کی گئی ہے۔

ترجمان سی اے ای کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے ایئر پورٹس پر موجود پی آئی اے سمیت نجی اور غیر ملکی ایئر لائنز کے عملے کو جاری ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کروانے کی ہدایات جری کی گئیں ہیں ۔سول ایوی ایشن اتھارٹی مسافروں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے ۔

Advertisement
Advertisement