وزیراعظم کے وژن کے مطابق ہم نے ڈیجٹل پاکستان کی جانب جانا ہے :امین الحق
اسلام آباد :وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق کا کہنا ہے کہ وزارت آئی ٹی کی برآمدات میں 47 فیصد اضافہ ہوا ہے ، پارلیمنٹ کو دسمبر 2022 تک پیپر لیس کردیا جائے گا ۔


تفصیلات کے مطابق وزارت آئی ٹی اورٹیلی نارکے زیراہتمام نوشہرہ چارسدہ، صوابی، مردان میں براڈ بینڈ سروس معاہدہ پراسلام آباد میں دستخط کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے ۔
وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نوشہرہ صوابی مردان میں براڈ بینڈ سروس مہیا کرنے کے لیے 55 کروڑ سے زائد لاگت آئی ہے، جبکہ ہم نے نوشہرہ صوابی مردان میں براڈ بینڈ سروس پراجیکٹ کو اگلے 16 مہینے میں مکمل کرنا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ براڈ بینڈ سروس سے کے پی کی آبادی کو فائدہ پہنچے گا، پنجاب، خیبر پختون خواہ، سندھ میں براڈ بینڈ سروسز مہیا کررہے ہیں، جبکہ سندھ کی حکومت کی جانب سے وہ تعاون نہیں مل رہا ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام ٹیلی فون کمپنیاں براڈ بینڈ پراجیکٹس کے معاملے میں خراج تحسین کی مستحق ہیں، اس سال کے بجٹ میں ٹیلی کام سیکٹر کو انڈسٹری کا درجہ دیا گیا ہے ۔
وزیر دفاع پرویز خٹک کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ براڈ بینڈ سروس معاہدہ ایک بڑا قدم ہے تحریک انصاف کی حکومت نے ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانے کی بہت کوشش کی ہے ،ہم پہلےہی دنیا سے بہت پیچھے رہ گئے ہیں، دنیا بہت آگے نکل گئی ہے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی آج کل کی دنیا کی ضرورت ہے، ہمیں مستقبل سنوارنے کے لیے آئی ٹی میں آگے جانا ہے ۔

جموں و کشمیرمسائل کو حل کرنے کے لیے امریکا سمیت، عالمی برادری کوکردار ادا کرنا ہوگا، پاکستانی سفیر
- 3 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی رکوانے کیلئے انتھک محنت کی،ترک صدر
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان اور بھارت کو قریب لانے کے خواہاں ہیں، امریکی صدر
- 4 گھنٹے قبل

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے تک فی لیٹر کمی کا امکان
- ایک گھنٹہ قبل

ایل این جی کی قیمت میں کمی کر دی گئی
- 17 گھنٹے قبل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب سے اسرائیل کو تسلیم کرنےکی خواہش کر دی
- 4 گھنٹے قبل

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کا غزہ میں مستقل اور غیر مشروط سیز فائر کا مطالبہ
- 3 گھنٹے قبل

امریکہ اور سعودی عرب کے مابین تعاون کے متعدد معاہدوں پردستخط
- 15 گھنٹے قبل

مودی سرکار کا جھوٹ بے نقاب، جنگ بندی کیلئے بھارت نے امریکا سے رابطہ کیا تھا
- ایک گھنٹہ قبل

لاہور میں ڈمپر نے 3 رکشوں اور دو موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا
- 2 گھنٹے قبل

شہر قائد میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
- 3 گھنٹے قبل
سکھ سنگت پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے ، صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رامیش سنگھ اروڑا
- 15 گھنٹے قبل