Advertisement
علاقائی

ایف سی کی گاڑی پر حملہ ، ایک اہلکار شہدی ، میجر سمیت دو اہلکار زخمی

کوئٹہ : بلوچستان کے علاقے لورا لائی کے قریب ایف سی کی گاڑی پر دہشتگردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید اور میجر سمیت دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر اگست 15 2021، 5:55 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایف سی کی گاڑی پر حملہ ، ایک اہلکار شہدی ، میجر سمیت دو اہلکار زخمی

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق لورالائی کے قریب دیشتگردوں نے ایف سی کی گاڑی پر حملہ کیا ، دہشتگرد حملے میں نائیک شریف شہید جبکہ میجر قاسم اور ایک اہلکار زخمی ہوگیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی جوانوں کی جانب سے فوری جوابی کارروائی کی گئی جس میں تین دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشتگر حملے میں زخمی ہونے ایف سی اہلکاروں کو سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے ۔

Advertisement