جی این این سوشل

کھیل

پاکستان کے دورے سے پہلے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے سیکورٹی ایکسپرٹ پہنچ گئے

لاہور: نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کرکٹ ٹیموں کے دورہ پاکستان سے پہلے سیکورٹی کا جائزہ لینے کے لیے سیکورٹی ایکسپرٹس پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان کے دورے سے پہلے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے سیکورٹی ایکسپرٹ پہنچ گئے
پاکستان کے دورے سے پہلے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے سیکورٹی ایکسپرٹ پہنچ گئے

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے ڈیوڈ سنئیر گزشتہ روز لاہور پہنچے تھے جبکہ اب انگلینڈ کے سیکورٹی ایکسپرٹ ریگ ڈیکاسن بھی پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ  بورڈز نے انتظامات کے جائزے کے  لیے سیکورٹی ایکسپرٹ کی خدمات حاصل کی ہو ئی ہیں۔سیکورٹی ایکسپرٹس کل سے اپنے کا م کا  آغاز کریں گے۔ قذافی اسٹیڈیم کا دورہ بھی کریں گے۔

 

ذرائع کے مطابق  ایکسرٹس راولپنڈی بھی جائیں گے ، پنجاب اور وفاق کے ادارے بریفنگز دیں گے ۔ ریگ ڈیکاسن 27 اگست کو واپس چلے جائیں گے ۔ ڈیوڈ سنئیر انگلینڈ ویمنز ٹیم کے دورے تک پاکستان میں رہیں گے۔

پاکستان

شہید پولیس کانسٹیبل عبدالحمیدشاہ کی نمازِ جنازہ ڈی چوک اسلام آباد میں ادا

شہید کانسٹیبل کی نمازِ جنازہ میں آئی جی اسلام آباد، آئی جی پنجاب،  ڈی سی اسلام آباد، رینجرزاورایف سی حکام کے علاوہ دیگربھی شریک تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شہید پولیس کانسٹیبل عبدالحمیدشاہ کی نمازِ جنازہ ڈی چوک اسلام آباد میں ادا

شہید پولیس کانسٹیبل عبدالحمیدشاہ کی نمازِ جنازہ ڈی چوک اسلام آباد میں ادا کر دی گئی۔

ڈی چوک اسلام آباد میں شہید پولیس کانسٹیبل عبدالحمیدشاہ کی نمازِ جنازہ میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور گورنر خیبرپختون خوا فیصل کریم کنڈی شریک ہوئے۔

شہید کانسٹیبل کی نمازِ جنازہ میں آئی جی اسلام آباد، آئی جی پنجاب،  ڈی سی اسلام آباد، رینجرزاورایف سی حکام کے علاوہ دیگربھی شریک تھے۔

پولیس کے مطابق عبدالحمید شاہ 26 نمبرچونگی کے مقام پرمظاہرین کے تشدد سے شدید زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد انہیں پمزاسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں آج وہ زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

شہریوں کی حفاظت کیلئے اسلام آباد پولیس پوری طرح تیار ہے ، آئی جی اسلام آباد

سید علی ناصر نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت پر اس حملے میں خیبرپختونخوا کے وسائل استعمال کئے گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شہریوں کی حفاظت کیلئے اسلام آباد پولیس پوری طرح تیار ہے ، آئی جی اسلام آباد

انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس سید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ پولیس ٗ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سرکاری املاک پر تشدد حملوں کے منصوبہ سازوں ٗسہولت کاروں ٗ ترغیب دینے والوں اور مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے آج(اتوارکو) اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کے قتل میں ملوث افراد کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

انسپکٹر جنرل نے کہا کہ اب تک پر تشدد مظاہرین کے خلاف دس ایف آئی آر درج کی گئی ہیں اور ایک سو اکیس افغان باشندوں سمیت آٹھ سو 78 شرپسندوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے اس شرانگیزی کی قیادت کی۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے آٹھ اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا۔ جب کہ گولیاں آنسوں گیس کے گولے اور سرکاری اور نجی ہتھیار برآمد ہوئے۔

سید علی ناصر نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت پر اس حملے میں خیبرپختونخوا کے وسائل استعمال کئے گئے۔

ایک سوال کے جواب میں انسپکٹر جنرل پولیس نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختون خوا پولیس یا قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی تحویل میں نہیں ہیں۔

تاہم انسپکٹر جنرل نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال اور عزت کے تحفظ کیلئے پوری طرح چوکس اور پرعزم ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

کسی کو غیر قانونی طور پر عدم استحکام پیدا نہیں کرنے دیں گے ، وزیر اعظم

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ سیاسی مخالفین کو پاکستان کی معیشت میں بہتری ہضم نہیں ہو رہی جبکہ دنیا پاکستان کی معاشی پالیسیوں کی معترف ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کسی کو غیر قانونی طور پر عدم استحکام پیدا نہیں کرنے دیں گے ، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اسلام آباد میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے پر اہم بیان دیا ہے کہ کسی کو غیر قانونی طور پر عدم استحکام پیدا نہیں کرنے دیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور انہیں دارالحکومت کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی کہ اہم شاہراہیں ٹریفک کیلیے کھول دی گئی ہیں جبکہ صورتحال تیزی سے معمول پر آ رہی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے کانسٹیبل عبدالحمید شاہ نے عوام کے جان و مال کا تحفظ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائیں، ان کی قربانی قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔

وزیر اعظم نے وزیر داخلہ، اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کی ستائش کی اور کہا کہ اسلام آباد پر دھاوے کو ناکام بنانے میں اسلام آباد پولیس، پنجاب پولیس، رینجرز کے دستوں اور فورسز نے امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے شہریوں کی جان و مال کے حفاظت کو یقینی بنایا گیا، صورتحال تیزی سے معمول کی طرف لوٹ رہی ہے، معیشت کی ترقی اور مملکت خداداد کی خوشحالی ہماری اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانسٹیبل کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ شہباز شریف نے محسن نقوی کو ہدایت کی کہ ان کے اہل خانہ کا مکمل طور پر خیال رکھا جائے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ سیاسی مخالفین کو پاکستان کی معیشت میں بہتری ہضم نہیں ہو رہی جبکہ دنیا پاکستان کی معاشی پالیسیوں کی معترف ہے، سیاسی مخالف پاکستان کی ترقی میں رخنہ ڈالنا چاہتے ہیں لیکن کسی کو غیر قانونی طور پر عدم استحکام پیدا نہیں کرنے دیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والی بین الاقوامی تقاریب معمول کے مطابق ہوں گی جس کیلیے سکیورٹی کے بہترین اور اعلیٰ معیار کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll