کراچی : وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ کا کہنا ہے کہ 30 اگست سے پہلے کُھلنے والے اسکولوں کیخلاف کارروائی ہوگی، 30 اگست سے قبل کوئی اسکول نہیں کھولا جائے گا۔


تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم سندھ سردار شاہ سے پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں 30اگست سےاسکول کھولنےپراتفاق کرلیا گیا ۔سندھ حکومت نے تمام تعلیمی ادارے تاحکم ثانی بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ وزیر تعلیم سندھ نے نجی اسکول ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ کورونا کی وجہ سے والدین اور بچوں کو مسائل کا سامنا رہا۔ حکومت ہمیشہ والدین اور بچوں کے حق میں فیصلہ کرتی ہے، محکمہ صحت نے مزید 7 دن اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا۔
اس حوالے سے وزیرتعلیم سندھ سردار شاہ نے کہا کہ 30 اگست سے 100فیصد ویکسی نیشن والے اسکول کھول دیں گے، اسکول 50 فیصد حاضری کے ساتھ 6 دن کھلیں گے۔پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشن کے وفد نے نجی اسکولوں کےاسٹاف کی 100فیصد ویکسی نیشن کی یقین دہانی کرائی ۔صوبائی وزیرتعلیم نے کہا کہ جن اسکولوں میں ویکسی نیشن ہوگی 30اگست سےکھول دیےجائیں گے، نجی اسکول اسٹاف کوتیاریوں کےلیے اسکول آنےکی اجازت ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعےکوورکنگ کمیٹی کےاجلاس میں صورتحال کا جائزہ لیاجائےگا تاہم اسکول آن لائن تعلیمی عمل شروع کرسکتے ہیں، 30اگست سےقبل کوئی اسکول نہیں کھولاجائے گا ، خلاف ورزی کرنےوالےاسکولوں کے خلاف کاروائی ہوگی۔
گزشتہ روز محکمہ تعلیم سندھ کے ڈائریکٹوریٹ پرائیوٹ اسکولز نے تمام نجی اسکولز کو مراسلہ جاری کیا تھا ، جس میں کہا گیا تھا کہ نجی اسکولز 30اگست سےپہلےکھولےتورجسٹریشن منسوخ ہوجائےگی اور خلاف ورزی کرنےوالےنجی اسکولزکےخلاف قانونی کارروائی ہوگی۔
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- ایک دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- ایک دن قبل

ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت
- 2 دن قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 2 دن قبل

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم
- 2 دن قبل
.jpg&w=3840&q=75)
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا
- 2 دن قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- ایک دن قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- ایک دن قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 2 دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- ایک دن قبل

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا
- 2 دن قبل






.jpeg&w=3840&q=75)