کراچی : پاکستانی اداکارہ ثروت گیلانی کی جانب سے بین المذاہب ہم آہنگی کا پیغام لیے ایک خوبصورت و یڈیو شیئر کی گئی ہے ۔


تفصیلات کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ثروت گیلانی نے حال ہی میں اسٹوری اور ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے ہندو تہوار رکشا بندھن کے موقع پر مداحوں کو راکھی کا تہوار منانے سے متعلق آگاہ کیا ۔ ثروت گیلانی نے پاکستان میں اقلیتوں کےساتھ مذہبی رواداری اور ہم آہنگی کا پیغام دیتے ہوئے لکھا کہ وہ اپنے ہندو باورچی گنیش کے ساتھ راکھی بندھن کا تہوار منارہی ہیں ۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ اداکارہ اپنے بچوں کے ہمراہ اپنے باورچی گنیش کے ساتھ بیٹھی ہیں اورگھنیش کو ماتھے پر تلک لگاکر راکھی باندھ رہی ہیں ۔ ویڈیو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں گھنیش کو راکھی اس لیے باندھ رہی ہوں کہ ہم جنموں تک ساتھ رہیں۔ اداکارہ ثروت گیلانی نے لکھا کہ ہمارے کک گھنیش کے لیے راکھی بندھن، ہر پاکستانی کو ملک میں رہنے والی اقلیتوں کو خوش آمدید اور محبت کا احساس دلانا چاہیے۔
View this post on Instagram
اداکارہ کی جانب سے اقلیتوں کو محبت کا احساس دلانے کی خاطر بنائی گئی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد سراہا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ رکشا بندھن ہندو تہوار ہے جو بھائیوں اور بہنوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے منایا جاتا ہے۔

ایوان بالا کے انتخابات میں شکست کے باوجود جاپانی وزیر اعظم کا عہدہ چھوڑنے سے انکار
- 42 منٹ قبل

خیبر پختونخوا میں سینیٹ کی 11 خالی نشستوں پر الیکشن کی تیاریاں مکمل،25 امیدوارمد مقابل
- 5 گھنٹے قبل

پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب کیلئے پولنگ کا آغاز
- 5 گھنٹے قبل

کے پی حکومت نے مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کی حلف برداری کو چیلنج کر دیا
- 3 گھنٹے قبل

ایران کا جوہری پروگرام پر 3 یورپی ممالک کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

گلگت بلتستان کے ماحولیاتی نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق
- 4 گھنٹے قبل

غزہ،خوراک کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری،مزید 115 فلسطینی شہید
- 4 گھنٹے قبل

پاکستانی پاسپورٹ میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

بلوچستان : میاں بیوی کے قتل میں ملوث 11 ملزمان گرفتار،ریاست کی مدعیت میں مقدمہ درج
- 4 گھنٹے قبل

آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کی طلبہ کیساتھ خصوصی نشست
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
- 3 گھنٹے قبل

مخصوص نشستوں پر حلف برداری،اسپیکر کے پی اسمبلی نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا
- 5 گھنٹے قبل