اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا کی نئی پابندیوں کا اعلان کردیا۔


تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل کے ہمراہ پریس بریفنگ دی۔ اسد عمر نے کہا کہ 17 سال اور اس سے زائد عمر کے طلبہ کے لیے 15 ستمبر تک ویکسین کی ایک خوراک لگوانا لازمی ہوگا، طلبہ کے ٹرانسپورٹیشن عملے کے لیے 31 اگست تک ویکسینیشن لازمی ہوگی۔ مکمل ویکسی نیشن کے بغیر تعلیمی اداروں میں داخلہ بند ہوگا۔
30 ستمبر کے بعد اسکول اور ٹرانسپورٹیشن میں مکمل ویکسی نیشن کے بغیر کام نہیں کیا جاسکے گا جب کہ مکمل ویکسی نیشن نہ کرانے والے افراد فضائی سفر بھی نہیں کرسکیں گے۔این سی اوسی سربراہ کا کہنا تھا کہ 30 ستمبر کے بعد سے مکمل ویکسی نیشن کے بغیر نہ کوئی ملک میں آسکے گا اور نہ جاسکے گا، شاپنگ مالز، ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز میں بھی یہ پابندیاں لاگو ہوں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ شادی کی تقریبات میں بھی 30 ستمبر کے بعد بغیر مکمل ویکسی نیشن شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔ ریل، بس اور میٹروز سمیت دیگر پبلک ٹرانسپورٹ میں 15 ستمبر تک ویکسین کی ایک ڈوز لازمی ہے جب کہ 15 اکتوبر تک دونوں ڈوز نہیں لگوائی گئیں تو ٹرانسپورٹ کا ایسا عملہ اور شہری بھی ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے کے اہل نہیں ہوں گے۔
انہوں نے بتایا کہ موٹرویز اور ہائی ویز پر بھی 15 ستمبر سے پہلی ڈوز اور 15 اکتوبر کے بعد دونوں ڈوز کی پابندی ہوگی۔ ہائی ویز پر سفر کرنے والوں کے لیے 30 ستمبر اور 31 اکتوبر تک بالترتیب ایک اور دو ویکسینیشن لگوانا لازمی ہوگا۔
این سی او سی کے چیئرمین نے واضح کیا کہ کورونا سے متعلق نئی پابندیوں کے اطلاق کے لیے انتظامی معاملات میں مزید بہتری لائی جاری ہے جبکہ اس میں ضمن میں ٹیکنالوجی کا استعمال بھی کیا جائے گا۔

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 2 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 گھنٹے قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 2 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 9 گھنٹے قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 7 گھنٹے قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 2 دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 2 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 5 گھنٹے قبل




