جی این این سوشل

پاکستان

انگلش میڈیم سسٹم نےہمیں مغربی کلچرکاغلام بنادیا،وزیراعظم عمران خان

لاہور: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انگریزوں نےایک خاص کلاس بنانےکیلئےمختلف نظام تعلیم رائج کیے، انگلش میڈیم سسٹم نےہمیں مغربی کلچرکاغلام بنادیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

انگلش میڈیم سسٹم نےہمیں مغربی کلچرکاغلام بنادیا،وزیراعظم عمران خان
انگلش میڈیم سسٹم نےہمیں مغربی کلچرکاغلام بنادیا،وزیراعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے  پنجاب ایجوکیشن کنویکشن  کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مراد راس نے تعلیم پر بہت تفصیلی بریفنگ دی۔عثمان بزدار اچھے کاموں میں اپنا نام لانا ہی نہیں چاہتے ،پنجاب میں آپ نے وہ کام کیے جو کسی نے نہیں کیے،ماضی کی  حکومتوں نے تعلیم کے فروغ کےلئے کچھ نہیں کیا، ہمیں آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کےلئے سوچنا ہے، ماضی کی حکومتوں کی توجہ ہمیشہ آنےوالے الیکشن  پر مرکوز ہوتی تھی۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ یکساں نصاب  ماضی میں ہوناچاہیےتھالیکن نہیں کیاگیا،عثمان بزدارچپ کرکےکام اورلوگ تنقیدکرتےرہتےہیں،ہمیشہ سوچتاہوں آپ وہ کام کررہےہیں جوکوئی صوبہ نہیں کررہا،ماضی کی حکومتیں کام کم اور شور زیادہ کرتی تھیں۔انہوں نے کہا کہ سابقہ ادوارمیں  ڈیم بنانے پر بھی توجہ  نہیں دی گئی،پاکستان میں ملٹری ڈکٹیٹر نے2ڈیم بنائے ۔

وزیراعظم عمران خان  کا کہنا تھا کہ انگریزوں نےایک خاص کلاس بنانےکیلئےمختلف نظام تعلیم رائج کیے،ماضی کی کسی حکومت نے نہیں سوچا کے مستقبل کا کیا بنے گا،جب میں باہرگیاتومجھےمحسوس ہواکہ مجھےاپنےکلچراوردین سےدورکیاگیا،میں ایچی سن کالج سےپڑھا ہوں،ہمیں انگریزوں کا طبقاتی نظام تیزی سے بدلنا ہوگا۔ ماضی کی کسی حکومت نے نہیں سوچا کہ مستقبل کا کیا بنے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھوڑےسےلوگوں کوانگریزی پڑھانےکے بجائےسب کوپڑھائیں،ماضی کی حکومتوں نے بہتر گورننس سسٹم پر بھی توجہ نہیں دی،انگلش میڈیم سسٹم نےہمیں مغربی کلچرکاغلام بنادیا،کسی بھی غیر کلچرکی ذہنی غلامی بڑے مقصد اور کام   میں بڑی رکاوٹ ہوتی ہے،انگلش میڈیم سسٹم ذہنی غلام لایا، ٹیکنالوجی  کےساتھ ہمیں اپنےبچوں کوتربیت دینےکی بھی ضرورت ہے۔

وزیر اعظم  نے کہا کہ ہماری حکومت 10ارب درخت لگا رہی ہے ،اپنی کابینہ کو ای گورننس پر لے آئے ہیں،ایف بی آرمیں آٹومیشن لانےکی کوشش کررہےہیں،پارلیمنٹ اورسینیٹ میں کچھ لوگ انگریزی  بولناشروع ہوجاتےہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ مینار پاکستان پر جو واقعہ ہوا  اس  سے تکلیف ہوئی، کبھی بھی نہیں سوچا تھا کہ ہمارے ملک میں ایسا واقعہ ہوگا، جنسی جرائم بڑھتے جارہے ہیں، عورت  کی جو عزت پاکستان  میں کی جاتی  تھی ویسی مغرب  میں نہیں کی جاتی  تھی،تباہی کی بڑی وجہ  ہمارے بچوں کی تربیت  نہ ہونا  ہے، والدین بچوں کی تربیت کریں ۔

تجارت

پاک چین تجارتی حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ

مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں چین کوپاکستان کی برآمدات میں 40.46 فیصد جبکہ چین سے درآمدات میں 19.50 فیصدکی نموہوئی ہے، اسٹیٹ بینک

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک چین تجارتی  حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں چین کوپاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر40.46 فیصد جبکہ چین سے درآمدات میں 19.50 فیصدکی نموہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک اورپی بی ایس کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں چین کوبرآمدات سے ملک کو2.141 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 40.46 فیصدزیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چین کوبرآمدات سے ملک کو1.524 ارب ڈالرکا زرمبادلہ حاصل ہواتھا،مارچ2024 میں چین کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 246.03 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو فروری میں 169.02 ملین ڈالر اورگزشتہ سال مارچ میں 189.95 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 میں چین کوبرآمدات سے ملک کو2.025 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں چین سے درآمدات پر9.256 ارب ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 19.50 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چین سے درآمدات پر7.74 ارب ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواتھا۔

مارچ میں چین سے درآمدات پر1.162 ارب ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواجوفروری میں 1.135 ارب ڈالر اورگزشتہ سال مارچ میں 680.05ملین ڈالرتھا،مالی سال 2023 میں چین سے درآمدات کاحجم 9.662 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو باضابطہ آگاہ کردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم کر لی گئی، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو باضابطہ آگاہ کردیا۔

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو پارٹی پوزیشن سے آگاہ کردیا،الیکشن کمیشن کے مطابق مسلم لیگ (ن) قومی اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت ہے۔

سنی اتحاد کونسل قومی اسمبلی میں دوسری بڑی جماعت جبکہ پیپلز پارٹی قومی اسمبلی میں تیسرے نمبر پر ہے۔ن لیگ کے ارکان کی تعداد 120 ہوگئی ہے جبکہ سنی اتحاد کونسل ارکان کی تعداد 82 ہوگئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی نشستوں کی تعداد 71 ہوگئی ہے جبکہ آزاد ارکان کی تعداد 7 ہے۔ایم کیو ایم 21، جے یو آئی 11ورق لیگ کے 5 ارکان ہیں۔

آئی پی پی 4، ایم ڈبلیو ایم، پی کے میپ، بی این پی،پی ایم ایل(ض)، بی اے پی، نیشنل پارٹی کے ممبران کی تعداد ایک ایک ہے،قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے الیکشن کمیشن سے تازہ ترین پارٹی پوزیشن مانگی تھی۔

دستاویز کے مطابق پنجاب سے 49اور خیرپختونخواسے 33 آزاد ارکان سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئے،سنی اتحاد کونسل کو کوئی مخصوص نشست نہیں دی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

کراچی انتظامیہ کاپی ٹی آئی کو جناح گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار

اجازت نہ دینے کی کوئی معقول وجہ بتائیں تو ہم آپ کا ساتھ دیں، سندھ ہائی کورٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی انتظامیہ کاپی ٹی آئی کو جناح گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار

کراچی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو جناح گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا، پولیس نے رپورٹ ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی کو جمع کرا دی۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو پی ٹی آئی کی جلسے کی اجازت نہ ملنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی نے رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ جلسے کی اجازت سے انکار پولیس رپورٹ کی روشنی میں کیا گیا۔ پولیس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ شہر میں دہشتگردی کی واردات ہوچکی ہیں اور مزید دہشتگردی کے الرٹس ہیں، اس لیے عوامی اجتماعات کی اجازت نہ دی جائے۔

چیف جسٹس نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے جلسہ کرنے کی اجازت دے دی۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل راؤ سیف اللہ نے موقف دیا کہ دہشتگردی کے خطرات ہیں اور ایس ایس پی ایسٹ کی رپورٹ بھی آئی ہے، ملیر میں ایک دھماکا بھی ہو چکا ہے اور مزید تھریٹس بھی ہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ رپورٹ دیکھ کر مزہ نہیں آیا، بات یہ ہے کہ آپ لوگوں نے انہیں جلسہ کرنے نہیں دینا اور یہی ان کا بھی گمان ہے۔ کب تک یہ معاملات بہتر ہو جائیں گے اور آپ انہیں جلسے کی اجازت دیں گے؟

سرکاری وکیل نے موقف دیا کہ ایک مہینہ کا وقت بتایا جا رہا ہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ابھی حال ہی میں شہر میں کوئی جلسہ ہوا ہے جس پر پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی طاہر نے موقف اپنایا کہ 2 روز پہلے مرکزی مسلم لیگ نے شاہراہ قائدین پر جلسہ کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہم نے کسی کو جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی۔

چیف جسٹس عقیل احمد عباسی نے ریمارکس دیئے کہ ان کو بھی بغیر اجازت جلسہ کرنے دیں، اللہ جانے یہ جانیں، آپ اپنے دفاتر میں بیٹھیں۔ آپ بتائیں اجازت کے بغیر جلسہ کرنے پر آپ نے کیا کارروائی کی، کیا ڈنڈے برسائے، رینجرز کا استعمال کیا۔ اپنے بڑوں سے بات کریں، اتنا ظلم نہ کریں، ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے۔ اجازت نہ دینے کی کوئی معقول وجہ بتائیں تو ہم آپ کا ساتھ دیں۔ یہ نہ ہو کہ کل آپ معاملات کو سنبھال نہ سکیں۔

چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کے وکیل سے مکالمے میں کہا کہ آپ لوگ بھی احتیاط کریں، یہ نہ ہو کہ کوئی واقعہ ہو جائے تو یہ آپ کے کھاتے میں ڈال دیں گے۔ ہم آپ کے حق میں آرڈر بھی کر دیں تو کل آپ کے لیے مسئلہ بن جائے گا۔ آپ بھی ضد نہ کریں اور ایک ہفتہ مزید دیکھ لیں۔ عدالت نے تحریک انصاف کی درخواست کی سماعت 6 مئی تک ملتوی کر دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll