جی این این سوشل

پاکستان

وزیراعظم سے پنجاب کےچیف سیکرٹری اورآئی جی پولیس کی ملاقات

لاہور: وزیراعظم سے پنجاب کےچیف سیکرٹری اورآئی جی پولیس کی ملاقات وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی ملاقات میں موجودتھےصوبےمیں امن وامان کی مجموعی صورتحال پربریفنگ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعظم سے پنجاب کےچیف سیکرٹری اورآئی جی پولیس کی ملاقات
وزیراعظم سے پنجاب کےچیف سیکرٹری اورآئی جی پولیس کی ملاقات

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کو قبضہ مافیہ کے خلاف کاروائی، مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کیلئے انتظامیہ کے اقدامات پر بھی بریفنگ جبکہ صوبےبھر میں خواتین کے تحفظ کیلئے اٹھائے گئےاقدامات پربھی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم کی ایسےواقعات کی روک تھام،خواتین کےتحفظ کیلئے سخت اقدامات کی ہدایت اور کہا کہ ملزموں کیخلاف فوری کارروائی کرکے سخت سے سخت سزا یقینی بنائی جائے،اور شہریوں کےجان ومال کے تحفظ کیلئےاقدامات کی بھی ہدایت۔

کھیل

ورلڈ کپ 2024 کیلئے قومی ٹیم کی نئی کٹ  کی رونمائی

میری دعا ہے کہ یہ با برکت کٹ ہو، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ورلڈ کپ 2024 کیلئے قومی ٹیم کی نئی کٹ  کی رونمائی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کھلاڑیوں کے ہمراہ ورلڈ کپ 2024 کیلئے قومی ٹیم کی نئی کٹ  کی رونمائی کر دی ۔

لاہور پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں شاہینوں کی نئی کٹ کی تقریب رونمائی ہوئی ، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی تقریب میں موجود تھے.

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھاکہ قومی ٹیم آج رات ورلڈ کپ کیلئے روانہ ہورہی ہے، ہر کھلاڑی کو ایک لاکھ ڈالر پی سی بی نے دینا ہے، پی سی بی کاپیسہ کھلاڑیوں کی محنت اور خون پسینے سےکمایا ہواہے،بورڈ کے تمام وسائل پر پہلا حق کرکٹرز کا ہے، میری دعا ہے کہ یہ با برکت کٹ ہو۔ 

 محسن نقوی کا مزید کہنا تھاکہ اللہ کا کرم ہوا تو 2009 کی ٹرافی کےساتھ 2024 کی ٹرافی بھی ٹیم لیکر آئے گی،ٹیم میں بہت پوٹینشل ہے،یہ ٹیم پہلے کی طرح کی ٹیم ہے جو پہلے ورلڈ کپ لیکر آئے تھی،تقریب میں کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم،  محمد رضوان،  نسیم شاہ ،شاہین شاہ آفریدی اور چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر شریک ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

متحدہ عرب امارات نے غزہ میں غذائی امداد کی کھیپ بھیج دی

12 ٹرکوں پر مشتمل اس قافلے میں 264 ٹن سے زائد امدادی سامان، بشمول خوراک، پانی اور کھجور شامل ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

متحدہ عرب امارات نے    غزہ  میں غذائی  امداد کی کھیپ  بھیج دی

متحدہ عرب امارات نے شمالی غزہ میں 400 ٹن غذائی امداد بھیج دی، جو ایک لاکھ 20 ہزار افراد کےلیے کافی ہے۔

اردو نیوز کے مطابق اماراتی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون ریم الہاشمی نے کہا کہ امارات کی جانب سے غزہ کی پٹی خاص طور پر شمالی علاقے میں غذائی امداد کی محفوظ اور کامیاب فراہمی اور تقسیم کے عمل میں اضافے کے لیے اہم ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم برادر فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی اور مصائب کے خاتمے کے حوالے سے اپنے موقف پر قائم ہیں۔

متحدہ عرب امارات نے یہ امداد امریکن نیئر ایسٹ ریفیوجی ایڈ ( انیرا) کی شراکت کے ساتھ فراہم کی ہے ۔12 ٹرکوں پر مشتمل اس قافلے میں 264 ٹن سے زائد امدادی سامان، بشمول خوراک، پانی اور کھجور شامل ہیں۔آپریشن شیولرز نائٹ 3 کے تحت غزہ میں داخل ہونے والے امدادی ٹرکوں کی کل تعداد 440 تک پہنچ گئی ہے ، جس سے غزہ کے عوام کی شدید مشکلات کو کم کرنے اور ان کی بنیادی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

انٹربینک میں آج ڈالر 3 پیسے مہنگا

انٹربینک میں ڈالر آج کاروبار کے اختتام پر 278  روپے 24  پیسے پر بند ہوا  ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انٹربینک میں آج ڈالر 3 پیسے مہنگا

کراچی : انٹربینک میں پاکستانی روپےکے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت  میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔

انٹربینک میں ڈالر آج کاروبار کے اختتام پر 278  روپے 24  پیسے پر بند ہوا  ہے۔

انٹربینک میں آج ڈالر 3 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 278.21 روپے پر بند ہوا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll