جی این این سوشل

دنیا

روسی صدر اور چینی ہم منصب میں ٹیلی فونک رابطہ، افغانستان کی خودمختاری کا احترام کرنے پر اتفاق

ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ افغانستان میں غیرملکی افواج کی مداخلت روکنے کیلئے چین کیساتھ کام کرنے کیلئے تیارہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

روسی صدر اور چینی ہم منصب میں ٹیلی فونک رابطہ، افغانستان کی خودمختاری کا احترام کرنے پر اتفاق
روسی صدر اور چینی ہم منصب میں ٹیلی فونک رابطہ، افغانستان کی خودمختاری کا احترام کرنے پر اتفاق

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  روسی صدرولادیمیرپیوٹن نے  چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، افغانستان سے دہشتگردی کے خدشات اور منشیات اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا گیا، دونوں ممالک کے سربراہان کا افغانستان کی خودمختاری اوراستحکام کا احترام کرنے پراتفاق ہوا ہے۔

روسی صدر ولاد یمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ  افغانستان میں غیرملکی افواج کی مداخلت روکنے کیلئے چین کیساتھ کام کرنے کیلئے تیارہیں۔چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ افغانستان کی تمام جماعتیں کھلا اور جامع سیاسی فریم ورک بنائیں،دہشتگردگروپوں سے رابطے ختم کیے جائیں۔

پاکستان

سیالکوٹ پولیس نے پی ٹی آئی رہنما ریحانہ ڈار کو حراست میں لے لیا

پی ٹی آئی کی جانب سے جناح ہاؤس میں شہید کارکنان کیلئے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیالکوٹ پولیس نے پی ٹی آئی رہنما ریحانہ ڈار کو حراست میں لے لیا

سیالکوٹ پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ریحانہ ڈار کو حراست میں لے لیا ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جناح ہاؤس میں شہید کارکنان کیلئے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں شرکت سے قبل ریحانہ ڈار کو پولیس نے حراست میں لیا۔

ریحانہ ڈار تقریب میں شرکت کے لئے گھر سے نکلی ہی تھیں کہ لیڈی کانسٹیبز نے انہیں حراست میں لیا۔

ریحانہ امتیاز ڈار کے ساتھ روبا عمر ڈار اور خواتین ورکرز کو بھی حراست میں لیا گیا۔

دوسری جانب پولیس کی بھاری نفری جناح ہاؤس کے اطراف میں موجود ہے۔

سیالکوٹ پولیس نے پی ٹی آئی رہنما ریحانہ ڈار کو حراست میں لینے کے بعد واپس گھر پر ہی چھوڑ دیا۔

ریحانہ ڈار کا کہنا ہے کہ ابھی بھی سات خواتین اور متعدد کارکنان پولیس حراست میں ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پنجاب اسمبلی میں سانحہ 9 مئی کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

اپوزیشن نے قرارداد کی کاپیاں پھاڑ کر ایوان میں لہرائی جس کے بعد حکومتی اور اپوزیشن ارکان میں دھکم پیل شروع ہوگئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب اسمبلی میں  سانحہ 9 مئی  کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

لاہور : پنجاب اسمبلی میں  سانحہ نو مئی کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی ۔

پنجاب اسمبلی نے سانحہ 9 مئی کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی ہے جب کہ یہ قرارداد وزیر پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمن کی جانب سے  پیش کی گئی ۔

قرارداد پیش کرنے کے موقع پر حکومت اور اپوزیشن کے ارکان آمنے سامنے آگئے جب کہ اپوزیشن ارکان نشستوں سے اٹھ کر اسپیکر کے ڈائس کے پاس آگئے ، قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ نومئی دلخراش دن ہے جب شرپسند عناصر جماعت نے وطن عزیز کے اداروں کے خلاف سیاسی لبادہ اوڑھ کر حملہ کیا، نومئی کو قومی سلامتی کے اداروں اور شہداء کی یادگاروں کی توہین کی گئی۔

اپوزیشن نے قرارداد کی کاپیاں پھاڑ کر ایوان میں لہرائی جس کے بعد حکومتی اور اپوزیشن ارکان میں دھکم پیل شروع ہوگئی۔

متن میں لکھا ہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم کی رہائش گاہ کو نذر آتش کیا گیا، وطن عزیزی کی ساکھ کو بین الاقوامی سطح پر نقصان پہنچانے کی بھی کوشش کی گئی جب کہ قومی اداروں نے سازش کو ناکام بناکر ملک کو بڑی تباہی سے بچالیا۔

قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ سانحہ نو مئی کے ذمہ داران و منصوبہ سازوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس کا ایجنڈا مکمل ہونے پر اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اجلاس کل دوپہر دو بجے تک ملتوی کردیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان کا چین سے ثقافتی تعاون بڑھانے کا عزم

 وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور چینی سفیر جیاننگ زائی ڈونگ کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کے دوران پیش رفت ہوئی کہ پاکستان اور چین ثقافت کے شعبے میں مزید تعاون کو بڑھائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کا چین سے  ثقافتی  تعاون بڑھانے  کا  عزم

پاکستان اور چین نے اطلاعات اور ثقافت کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔

 وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور چینی سفیر جیاننگ زائی ڈونگ کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کے دوران پیش رفت ہوئی کہ پاکستان اور چین ثقافت کے شعبے میں مزید تعاون کو بڑھائیں گے ۔ 

فریقین نے ثقافتی اور تعلیمی وفود کے تبادلوں پر بھی اتفاق کیا ، وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیر اعظم کے آئندہ دورہ ٔ چین کے دوران چینی نیوز ایجنسی شنہوا اور ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے درمیان خبروں کے تبادلے کے معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ سی پیک کی بدولت چینی مصنوعات کی پاکستانی منڈیوں اور پاکستانی مصنوعات کی چینی منڈیوں تک رسائی میں اضافہ ہوا ہے ۔وفاقی وزیر اطلاعات نے چینی سفیر کو پاکستان میں چین کے شہریوں کے تحفظ کیلئے کیے جانے والے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔

چینی سفیر نے اقتصادی ترقی کیلئے حکومتی معاشی اقدامات کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی جانب سفر جاری رکھے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll