اسلام آباد:وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہمارا بنیادی مقصد ہے کہ الیکشن شفاف ہونا چاہیے، جو پارٹیاں اس کی مخالف ہیں وہ پاکستان کو پتہ چل گیا ہے، الیکشن میں شفافیت کی ہماری کوشش جاری رہے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ کورونا میں آمدن اور اخراجات میں بڑا گیپ تھا،ٹیکس کی کلیکشن بھی کافی مایوس کن تھی، اب ہمارے ٹارگٹس بہتر ہوئے ہیں 30 ارب زیادہ کلیکٹ کیے ہیں، پرائم منسٹر اپنے گھر میں رہتے ہیں جبکہ ماضی میں پرائم منسٹر گھر میں اپنے پورے خاندان اور دوست احباب کو ٹہرایا ہوتا تھا، ماضی میں جیسے کیمپ آفس بنائے گئے اس کی بھی مثال نہیں ملتی،زرادری نے 2 کیمپ آفس 245 گاڑیاں یوسف رضا گیلانی کے 5 کیمپ آفس تھے،نواز شریف نے دو ہزار سےزائد پولیس آفسر جاتی عمرہ رکھے جبکہ عمران خان کا کوئی کیمپ آفس نہیں،2020میں آفس کے اخراجات میں 29 فیصد سیونگ ہوئی، گیلانی صاحب نے 48 ٹورز کیے پرویز اشرف نے 9 ٹورز کیے نواز شریف نے 92 ٹورز کیے 1.8 ارب لگایا،عباسی صاحب نے 19 ٹورز کیے جبکہ عمران خان نے 26 ٹورز کیے جس میں 17 کروڑ خرچ ہوئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ لوگ سمجھتے تھے یہ قانون سے بالاتر ہیں، یہ سوچتے تھے قوم پر فرق آئے لیکن ان پر کوئی نہ آئے،آج یہ لوگ باتیں کررہے ہیں،انہوں نے شاہانہ زندگی گزاری اور آج عوام کی بات کر رہے ہیں جبکہ عمران خان عوام کی طرح اپنی زندگی گزار رہے ہیں،کیبنیٹ سے ہوکر آرہا ہوں کوئی کھانا نہیں زیادہ ہوتا ہے تو 2 بسکٹ مل جاتے ہیں۔
شبلی فراز نے مزید کہا کہ ہمیشہ انتخابات کی شفافیت پر سوال کیے گئے،وزیراعظم نے کچھ ایشوز تھے جو کابینہ کے سامنے رکھے،الیکشن شفاف اور غیر جانبدار ہوں گے تو سب کا اتفاق ہو گا،وزیر اعظم نے کہا سینیٹ الیکشن شفاف ہونے چاہیے، ہمارا بنیادی مقصد ہے کہ الیکشن شفاف ہونا چاہیے، جو پارٹیاں اس کی مخالف ہیں وہ پاکستان کو پتہ چل گیا ہے،قوم جان گئی ہے اوپن بیلٹ الیکشن کی مخالفت کرنے والے کون ہیں،، الیکشن میں شفافیت کی ہماری کوشش جاری رہے گی، جو بھی الیکٹ ہوں گے ان کے پاس اخلاقی قوت ہوگی۔

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- a day ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- a day ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- a day ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 days ago

