جی این این سوشل

دنیا

کابل ائیرپورٹ کے باہر دھماکہ،108 افراد ہلاک متعدد زخمی

کابل: کابل ائیر پورٹ کے باہرزوردار دھماکے کے نتیجے میں 108افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ پینٹاگون نے بھی دھماکے کی تصدیق کردی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کابل ائیرپورٹ کے باہر دھماکہ،40 افراد ہلاک متعدد زخمی
کابل ائیرپورٹ کے باہر دھماکہ،40 افراد ہلاک متعدد زخمی

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  کابل ائیرپورٹ کے باہر زور دار  دھماکہ ہوا ہے،دھماکے میں 108افراد ہلاک ہوگئے ہیں  جبکہ 120زخمی ہیں ، پینٹاگون نے کابل ائیرپورٹ کے باہر دھماکے کی تصدیق کردی۔

افغان میڈیا کے مطابق دھماکہ کابل ائیرپورٹ کے ایبی گیٹ کی جانب برطانوی افراد کےزیرِ استعمال ہوٹل  کے قریب ہوا ہے۔

وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ  امریکی صدرجوبائیڈن کو کابل ائیرپورٹ دھماکےسے متعلق بریفنگ دیدی گئی ہے۔

امریکی حکام نے کہا ہے کہ  دھماکے میں ہلاکتیں ہوئی ہیں،  کابل ائیرپورٹ کے باہر ہونیوالا دھماکہ خودکش ہے، دھماکے میں زخمی ہونیوالوں میں امریکی فوجی اہلکار بھی شامل ہیں ۔

ترک وزارت دفاع کے مطابق  کابل ائیرپورٹ کےباہر دو دھماکے ہوئے ہیں ،ترک یونٹ کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  کابل ائیرپورٹ کے باہر دھماکے میں بچوں سمیت 40افرادمارےگئے ہیں ، دھماکے میں طالبان گارڈ بھی زخمی ہوئے ہیں ۔ داعش نے کابل ائیرپورٹ کے قریب دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

پاکستان

190 ملین پاؤنڈ، وکلاء غیر حاضر رہے تو بشریٰ بی بی وارنٹ دوبارہ جاری ہو سکتے ہیں، عدالت

عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت کل تک ملتوی کردی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

190 ملین پاؤنڈ، وکلاء غیر حاضر رہے تو بشریٰ بی بی وارنٹ دوبارہ جاری ہو سکتے ہیں، عدالت

190 ملین پاؤنڈ، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ وکلا کا یہی طریقہ کار رہا تو بشریٰ بی بی کے ضمانت منسوخ کر کے وارنٹ دوبارہ جاری ہو سکتے ہیں۔

اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت ہوئی جو کہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ بشری بی بی کی جانب سے معاون وکیل خالد یوسف چوہدری عدالت پیش ہوئے۔

وکیل خالد یوسف چوہدری نے بشریٰ بی بی کی طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی۔ پراسیکیوشن ٹیم کی جانب سے بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنا کی درخواست کی مخالفت کی۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ بشریٰ بی بی نہ خود عدالت پیش ہوئی ہیں نہ ان کے وکلا عدالت آئے ہیں، وکلا کی موجودگی میں آج کی سماعت کی تاریخ دی گئی تھی اگر وکلا ہائی کورٹ میں مصروف تھے تو عدالت کو بتا دیتے۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ حاضری سے استثنا کی درخواست پر بشریٰ بی بی اور وکلا کے دستخط بھی موجود نہیں ہیں، پراسیکیوشن کو شوق نہیں کہ بشریٰ بی بی ہر سماعت پر عدالت میں پیش ہوں، بشری بی بی اگر نہیں آنا چاہتی تو اپنا پلیڈر مقرر کر دیں، طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنی مانگا جا رہا ہے لیکن میڈیکل رپورٹس بھی موجود نہیں ہیں، بشری بی بی کی جانب سے ضمانت کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے شو کاز نوٹس جاری کیا جائے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ وکلا کا یہی طریقہ کار رہا تو ضمانت منسوخ کر کے وارنٹ دوبارہ جاری ہو سکتے ہیں، بشری بی بی کے وکلا کی عدم موجودگی کے باعث کیس کے تفتیشی افیسر پر جرح نہ ہو سکی اور عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت کل تک ملتوی کردی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکی انتخابات: مختلف ریاستوں میں ووٹرزکو  اردو زبان میں  بیلٹ پیپرز کی فراہمی

امریکی صدارتی الیکشن کے بیلٹ پیپرز کو اردو میں بھی فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ اردو سمجھنے والوں کے لیے آسانی ہو

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکی انتخابات: مختلف ریاستوں میں ووٹرزکو  اردو زبان میں  بیلٹ پیپرز کی فراہمی

امریکا میں صدارتی انتخابات 5 نومبر کو ہوں گے تاہم کچھ امریکی ریاستوں میں بزرگ اور بیمار شہریوں کی سہولت کے لیے خصوصی پولنگ بوتھ پر’’ارلی ووٹنگ‘‘ کا عمل جاری ہے جس میں ایک خوشگوار تبدیلی دیکھی گئی ہے۔

غیر ملکی  خبر رساں ایجنسی  کے مطابق انگریزی زبان  نہ سمجھنے والے ووٹرز کو رائے شماری کے لیے ایسے بیلٹ پیپرز کی فراہمی قانونی ضرورت ہے جسے ووٹر سمجھ سکے،اس قانون اور اصول کو مدنظر رکھتے ہوئے امریکا میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں بیلٹ پیپرز کو اردو زبان میں بھی فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ اردو سمجھنے والوں کے لیے آسانی ہو۔

اردو پاکستان کی قومی زبان اورجنوبی ایشیائی ممالک میں رابطے کی زبان ہے۔ امریکا میں مقیم لاکھوں افراد اردو بولتے اور سمجھتے ہیں جن پاکستانی، بنگلادیشی، بھارتی اور برمی وغیرہ شامل ہیں۔

امریکا میں ایسے ووٹرز کی تعداد ہزاروں میں ہے جو اردو زبان کو بولتے، سمجھتے اور پڑھ سکتے ہیں۔ اس لیے شکاگو بورڈ آف الیکشنز نے متعدد پولنگ اسٹیشنز پر اردو میں بھی بیلٹ پیپرز فراہم کیے ہیں، جبکہ دیگر ریاستوں کی جانب سے بھی اردو میں بیلٹ پیپرز کی فراہمی کو یقینی بنانے پر کام کیا جا رہا ہے ۔بیلٹ پیپرز کی اردو زبان میں فراہمی پر ایشیائی اور خاص کر پاکستانی کمیونٹی نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جیل میں قیدیوں کی ملاقات میں سیاسی گفتگو   پر  پابندی کو آئین  سے متصادم  قرار

اسلام آباد ہائی کورٹ نے قیدیوں کی ملاقات میں سیاسی گفتگو  پرپابندی کی شق کالعدم  قرار  دے دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جیل میں قیدیوں کی ملاقات میں سیاسی گفتگو   پر  پابندی کو آئین  سے متصادم  قرار

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جیل میں قیدیوں کی ملاقات میں سیاسی گفتگو پر پابندی کو آئین سے متصادم قرار دے دیا۔

عدالت عالیہ نے جیل میں قیدیوں کی ملاقات میں سیاسی گفتگو  پرپابندی کی شق کالعدم قرار دے دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار  اعجاز اسحاق خان نے شیر افضل مروت کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا۔  فیصلے میں کہا گیا ہےکہ قیدیوں کی سیاسی گفتگو پر 'بلینکٹ پابندی'  آئین کی اظہار رائے کی آزادی کی  شقوں  سے  متصادم  ہے۔

رپورٹ کے مطابق  عمران خان کی سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتوں پرپابندی کی وجہ جیل رولز کی یہ شق بتائی گئی تھی جس کے بعد شیر افضل مروت کی جانب سے دائر درخواست میں  جیل رولز کی شق265 کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll