لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن نے سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔پارلیمانی پارٹی کے ارکان نے فیصلے کی حمایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں پاکستان مسلم لیگ ن نے سینٹ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ مریم نواز نے فیصلے سے پارلیمانی پارٹی کو آگاہ کردیا۔مسلم لیگ ن کے پارلیمانی پارٹی کے ارکان نے فیصلے کی حمایت کردی ہے۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے، پارلیمان میں اپنا بھرپور کرداد ادا کرتے رہیں گے، حکومت کو قومی اور عوامی ایشوز پر ٹف ٹائم دیا جائے ۔مریم نواز نے کہا کہ استعفوں کا فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی ، پی ڈی ایم کا فیصلہ تمام جماعتیں تسلیم کریں گی۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکومت سے اب کوئی بات نہیں ہو سکتی، ن لیگی ارکان ثابت قدم پر شاباشی کے مستحق ہیں ، ن لیگ کے شیروں کو کوئی ڈرا نہیں سکتا۔مریم نواز نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا پیغام پہنچایا ، ارکان پارلیمنٹ نے نواز شریف کے بیانیہ سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
نواز شریف نے پیغام میں کہا کہ ہمارا بیانیہ وہی رہے گا، تمام ارکان اپنے موقف پر ڈٹے رہیں۔ ملسم ن لیگ سینیٹ الیکیشن میں بھرپور حصہ لے گی، مریم نواز نے فیصلے سے پارلیمانی پارٹی کو آگاہ کر دیا۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے 23 دسمبر کو صدر مملکت کی منظوری کے بعد سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کے لیے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کر دیا تھا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 186 کے تحت سپریم کورٹ میں ریفرنس بھجوانے کی وزیر اعظم کی تجویز کی منظوری دے دی اور ریفرنس پر دستخط کیے تھے۔عدالت عظمیٰ میں دائر ریفرنس میں صدر مملکت نے وزیر اعظم کی تجویز پر سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کی تجویز مانگی ہے۔
ریفرنس میں مؤقف اپنایا گیا کہ آئینی ترمیم کے بغیر الیکشن ایکٹ میں ترمیم کرنے کے لیے رائے دی جائے۔وفاقی حکومت نے ریفرنس میں کہا ہے کہ خفیہ انتخاب سے الیکشن کی شفافیت متاثر ہوتی ہے اس لیے سینیٹ کے انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے منعقد کرانے کا آئینی و قانونی راستہ نکالا جائے۔4جنوری 2021 کو چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے ریفرنس پر سماعت کرتے ہوئے پانچوں ایڈووکیٹ جرنلز ، اسپیکر قومی و صوبائی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ اور الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو نوٹس جاری کیا تھا۔
2 1جنوری 2021 کو جمیعت علمائے اسلام (ف) نے سینیٹ انتخابات کے معاملے میں عدالت عظمی کی رہنمائی کے لئے صدارتی ریفرنس کی سماعت کے دوران اوپن بیلٹ کے ذریعے انتخابات کروانے کی مخالفت کی۔ وفاقی حکومت نےاس پر تحریری جواب پیش کیا جبکہ حکومت سندھ کو ریفرنس پر اپنا مؤقف پیش کرنے کیلئے ایک ہفتہ کی مہلت دی گئی ۔
16جنوری 2021 کو الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے صدارتی ریفرنس کی سماعت کے دوران سینیٹ انتخابات کے انعقاد کی مخالفت کرتے ہوئے عدالت عظمی ٰ سے رہنمائی طلب کرلی ۔الیکشن کمیشن پاکستان نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے سے متعلق صدارتی ریفرنس کی مخالفت کردی ، کمیشن نے سپریم کورٹ کو آگاہ کیا کہ سینیٹ انتخابات ہمیشہ آئین کی دفعہ 226 کے مطابق خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہی ہوئے ہیں۔ لہذا اوپن بیلٹ کے ذریعے مذکورہ انتخابات کے انعقاد کے لئے آئین کے آرٹیکل 226 میں ترمیم کی ضرورت ہے۔
22 جنوری 2021 کو سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دائر کردہ ایک ریفرنس میں سپریم کورٹ کے مشاورتی دائرہ اختیار کو غلط اور وقت سے پہلے رجوع کیا جس میں عدالت عظمیٰ سے سینیٹ کے انتخابات اوپن بیلٹ اور شو آف ہینڈز کے ذریعے کرانے کے بارے میں رائے طلب کی گئی ہے۔
23جنوری 2021 کو چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے صدارتی ریفرنس کا جواب پیش کرتے ہوئے اوپن بیلٹ کے ذریعے سینیٹ انتخابات کرانے کی حمایت کی ۔

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری، اعجاز چودھری، یاسمین راشد، اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا
- 15 گھنٹے قبل
تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک
- 12 گھنٹے قبل

توہینِ مذہب کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور
- 16 گھنٹے قبل

خصوصی بچوں کی تربیت ، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض حکومت ِ وقت پر فرض ہے ،وزیراعظم
- 15 گھنٹے قبل

شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا
- 12 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ
- 13 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے
- 16 گھنٹے قبل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
- 13 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور
- 16 گھنٹے قبل

ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں
- 10 گھنٹے قبل

امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط
- 14 گھنٹے قبل









