اسلام آباد: این سی اوسی سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ گزشتہ روز پہلی بار ملک میں یومیہ ویکسین لگانےکی تعداد 15 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے اور گزشتہ روز 1 اعشاریہ 59 ملین ویکسین کی خوراکیں لگائی گئی ہیں۔


تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر کاکہنا ہے کہ ملک کے 24میں سے 20 بڑے شہروں میں 18 سال یا زائد عمر کی 40 فیصد ویکسینیشن کا ہدف پورا کر لیا ہے، جبکہ ہدف پورا نہ کرنے والے 4 شہروں میں حیدرآباد، مردان، نوشہرہ اور کوئٹہ شامل ہیں۔
این سی او سی کے سربراہ نے کہا کہ اگست کے آخر تک 24 بڑے شہروں میں 40 فیصد آبادی کی کم از کم جزوی ویکسینیشن کا ہدف مقرر کیا تھاجبکہ24 بڑے شہروں میں18 یا زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن کا کم از کم ہدف مقرر کیا تھا۔اسد عمر نے بتایا کہ اسلام آباد ویکسینیشن میں سب سے آگے ہے وہاں ویکسین کی اہل 69 فیصد آبادی کی ویکسینیشن ہو چکی ہے ، گزشتہ روز پہلی بار پہلی اور دوسری ویکسین کی سب سے زیادہ خوراکیں لگائی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز 10 لاکھ 71 ہزار پہلی خوراکیں اور 5 لاکھ 19 ہزار ویکسین کی دوسری خوراکیں لگائی گئی ہیں جبکہ ملک میں ویکسین کی اہل 35 فیصد آبادی کو ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگ چکی ہے۔
اسد عمر نے کہا کہ آزاد کشمیر کی ویکسین کی اہل 51 فیصد آبادی کو ویکسین لگ چکی ہے، گلگت بلتستان 39 ،پنجاب 37 ،سندھ 32 اور بلوچستان کی 12 فیصد اہل آبادی کی ویکسینیشن ہوچکی ہے۔
Single day vaccination crosses one and a half million for the first time. Yesterday 1.59 million vaccinations were carried out. Both first dose and second dose vaccinations yesterday were highest ever with 1 million 71 thousand and 519 thousand respectively
— Asad Umar (@Asad_Umar) September 1, 2021

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 5 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- ایک دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- ایک دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 5 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- ایک دن قبل





