اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کاکہنا ہے کہ حکومت میں آئے تو ہمیں ریکارڈ خسارے کا سامنا تھا لیکن اب پاکستانی تاریخ میں موجودہ حکومت نے ریکارڈ قرضے واپس کیے اوراب تک 20 ارب ڈالرز واپس کیے جاچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایکسپورٹ بڑھانے، روپے کو مستحکم رکھنے کی حکومتی کوششوں کی بدولت آج بہت بڑی تبدیلی آئی ہے، اور روپے کو مستحکم رکھنے میں اسٹیٹ بینک کے اس روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے اہم کردار ادا کیا جس پر گورنر اسٹیٹ بینک کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ میں بہت عرصے سے کوشش کر رہا تھا کسی طرح اوورسیز پاکستانیوں کو منسلک کریں، جب ہم نے شوکت خانم شروع کیا تو احساس ہوا کہ ہمارا سب سے بڑا اثاثہ بیرون ملک پاکستانی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جب حکومت میں آئے تو ہمیں ریکارڈ خسارے کا سامنا تھا، کرنسی گرتی ہے تو سب سے زیادہ بوجھ غریب پر پڑتا ہے، کرنسی کی قدر کم ہونے سے مہنگائی میں اضافہ ہوتا ہے، جب تک روپیہ مضبوط نہیں ہوگا، معیشت مضبوط نہیں ہوگی، قرضے کے باوجود ہمارے معاشی اعشاریے مثبت ہیں، ڈھائی سال میں 20 ارب ڈالر قرض واپس کرچکے، ملک کی معیشت درست سمت کی طرف جا رہی ہے، 6 ہزار ارب روپے قرض کی مد میں دیئے، کسی حکومت نے اتنے قرضے واپس نہیں کیے، ہم ٹوٹل 6 ہزار ارب روپے قرضوں کی قسطیں دے چکے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب ڈالر کی قیمت 160 روپے تک پہنچی تو جتنی چیزیں باہر سے درآمد ہوتی تھیں مثلاً تیل مہنگا ہوگیا اور تیل کی وجہ سے ٹرانسپورٹ، بجلی مہنگی ہوئی جس کی وجہ سے مزید اشیا مہنگی ہوئیں۔ اسی طرح خوردنی تیل بھی ڈالر کی قدر میں اضافے کے باعث مہنگا ہوا اور کووِڈ کی وجہ سے بھی اس کی قیمتیں اوپر گئیں، اسی طرح دالیں جو ہم 70 فیصد درآمد کرتے ہیں وہ مہنگی ہوئی اس طرح سارا اثر عوام پر پڑا۔انہوں نے کہا کہ عوام مشکل حالات سے گزرے، تنخواہ دار طبقے کو مشکلات کا سامنا رہا۔ کورونا کے دور میں ہماری برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوا، آج ٹیکسٹائل فیکٹریوں کیلئے ورکرز نہیں مل رہے، پہلے لوگ ٹیکسٹائل سے ریئل اسٹیٹ میں جا رہے تھے، بنگلادیش اور بھارت سے زیادہ تیزی سے ہماری ایکسپورٹس بڑھیں ، اب ملک میں ٹیکسٹائل کی صنعت تیزی سے فروغ پا رہی ہے۔ روپے کو مستحکم رکھنے کے لیے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اہم پیشرفت ہے۔ بہتر اقدامات سے اب ہماری ایکسپورٹ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
وزیراعظم نے مزیدکہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے باوجود معاشی استحکام رہا اور معاشی بہتری کے لیے بینکوں کا کردار اہم ہے تاہم بینکوں کو آسان قرضوں کی فراہمی پر کام کرنا چاہیے۔
اس سے قبل گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا تھا کہ 97 ممالک سے اوور سیز پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھلوائے، سٹیٹ بینک نے جو اقدامات کیے اس سے پہلے نہیں کیے گئے، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس نے ترسیلات زر کیلئے 500 ملین ڈالر کا ٹارگٹ حاصل کرلیا، اوورسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کیلئے سہولتیں فراہم کر رہے ہیں، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- a day ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 days ago







