Advertisement
علاقائی

سابقہ حکمرانوں نے عوام کی خدمت کے بجائے صرف اپنی جیبیں بھریں:محمود خان

پشاور: وزیر اعلیٰ کے پی کے محمودخان کا کہنا ہے کہ سابقہ حکمرانوں نے عوام کی خدمت کے بجائے صرف اپنی جیبیں بھریں، لیکن ہمارا منشورعوام کی خدمت ہے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر ستمبر 2 2021، 12:27 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
سابقہ حکمرانوں نے عوام کی خدمت کے بجائے صرف اپنی جیبیں بھریں:محمود خان

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی کے پی کے کا کہنا ہے کہ صوبے کے سابقہ وزرائے اعلیٰ نے صرف اپنے اپنے ضلعوں پر توجہ دی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ 72 سالوں میں عمران خان نے پہلی دفعہ سوات کو وزرات اعلیٰ کا عہدہ دیا،سوات اور ملاکنڈ کے عوام عمران خان کے مشکور ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ عمران خان نے اپنی حکومت کی کارکردگی عوام کے سامنے رکھ دی، ہم نے تین سالوں کی مختصر مدت میں سابقہ فاٹا کے انضمام کا عمل خوش اسلوبی سے مکمل کیاہے۔

محمود خان کا کہنا تھا کہ مینگورہ سٹی کیلئے پینے کے پانی کامسئلہ حل کرنے کیلئے 12 ارب روپے سے زائد کا منصوبہ منظور ہوگیا ہے،یہ منصوبہ اگلے پچاس سالوں تک مینگورہ کی عوام کے لیے پینے کے پانی کی ضروریات کو پورا کرے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے نام پر سیاسی بے روزگاروں کا ٹولہ حکومت کو گرانے کی باتیں کر رہا ہے۔

 

Advertisement