شاہ محمود قریشی نے مغرب کو افغانستان کوتنہا چھوڑنے پر سنگین نتائج سے خبردار کردیا
اسلام آباد : وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بدھ کے روز مغرب کو خبردار کیا کہ افغانستان کو تنہا چھوڑا گیا تو سنگین نتائج سے نکل سکتا ہے جسکا نتیجہ خانہ جنگی اور معاشی تباہی ہو سکتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے مغرب پر زور دیا کہ وہ طالبان کے ساتھ بات چیت کرے کیونکہ بصورت دیگر افغانستان ایک اور انتشار کا شکار ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ان تنظیموں کو جگہ دے گا جن سے ہم سب خوفزدہ ہیں، بین الاقوامی دہشت گرد تنظیمیں جو ہم نہیں چاہتے کہ ان کے قدم افغانستان میں جمیں ۔
شاہ محمو د قریشی نے کہا کہ پاکستان مسلسل کہہ رہا تھا کہ امن عمل، مذاکرات اور غیر ملکی افواج کے انخلاء کا عمل ساتھ ساتھ چلنا چاہیے، ہم ذمہ دارانہ انخلاء کا مطالبہ کر رہے تھے تاکہ عدم تحفظ کا احساس پیدا نہ ہو،ہماری خواہش تھی کہ انخلاء کے ساتھ ساتھ افغان عوام کے ساتھ انگیجمنٹ جاری رکھی جائے ،عجلت میں انخلاء،افغان عوام کو تنہا چھوڑنے کے مترادف ہے، یہی وہ غلطی تھی جو نوے کی دہائی میں کی گئی ،ضرورت اس بات کی ہے کہ عالمی برادری اس غلطی کو نہ دہرائے اور افغانوں کو تنہا نہ چھوڑے۔
وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ طالبان ذمہ داری سے کام لیں گے۔ "انہیں اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہیے تھا ،" اور مجھے لگتا ہے کہ وہ جو رویہ اور اپروچ لے رہے ہیں وہ ایک مختلف انداز کی عکاسی کرتا ہے۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اگر وہ سمجھدار ہیں تو انہیں میری رائے میں بین الاقوامی رائے اور بین الاقوامی اصولوں کا احترام کرنا چاہیے۔
ایک سوال کے جواب میں وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے خلاف طالبان کے حوالے سے ہمیشہ بے بنیاد الزامات لگائے جاتے رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ طالبان افغانستان میں موجود تھے ، وہ دوحہ مذاکرات کی قیادت کر رہے تھے اور ان کے قبضے سے قبل افغانستان کے چالیس سے پینتالیس فیصد حصے پر کنٹرول تھا۔ پاکستان گزشتہ چار دہائیوں سے اپنی سرزمین پر لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے۔

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 9 hours ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- a day ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- a day ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- a day ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- a day ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 days ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 4 hours ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 4 hours ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 4 hours ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 days ago





