راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کھلاڑیوں کی کارکردگی اورجذبے کی تعریف کی۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ٹوکیو اولمپکس میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کیساتھ ملاقات کی ہے۔ آرمی چیف نے کھلاڑیوں کی کارکردگی اورجذبے کی تعریف کی، اولمپیئنز نے حوصلہ افزائی پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ٹوکیو اولمپکس میں دس رکنی پاکستانی دستے نے مناسب سہولیات نہ ہونے کے باوجود بہترین پرفارمنس دی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے میگا ایونٹ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں سے ملاقات کی،ویٹ لفٹر طلحہ طالب، ارشد ندیم، خلیل اختر اور گلفام جوزف اس موقع پر موجود تھے۔
آرمی چیف نے بنیادی سہولیات نہ ہونے کے باوجود ایتھلیٹس کی فائٹنگ پرفارمنس کو سراہا،ان کا کہنا تھا پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکاردگی سے نوجوانوں کو حوصلہ ملا ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے کہا کہ پاک فوج ہمیشہ کھیلوں کی سپورٹ کرتی آئی ہے،عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کھلاڑیوں کیلئے اعزاز اورقوم کیلئے فخر ہے۔
آرمی چیف نے ایتھلیٹس کو پاک فوج کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانے بھی کروائی،ایتھلیٹس نے حوصلہ افزائی پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ قطری شاہی خاندان سے 40 کروڑ ڈالر کا لگژری جہاز کا تحفہ قبول کرنے کو تیار
- 2 minutes ago

پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیا ن رابطہ متوقع
- 32 minutes ago

بھارتی کرکٹ ویرات کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
- 4 hours ago

پہلگام کا معرکہ ،ایک نئے عالمی توازن کی شروعات
- 5 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
صنم سعید اور محب مرزا کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع
- an hour ago

علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے پاکستان میں بھرپور دفاعی صلاحیت موجود ہے، آرمی چیف
- 4 hours ago

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی، 9 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
- 6 hours ago

امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ ہوگیا، ٹیرف محصولات میں کمی پر بھی اتفاق
- 2 hours ago

بھارت کے ساتھ مذاکرات کشمیر ، پانی اور دہشتگردی پر ہوں گے، وزیر دفاع
- 3 hours ago

جنگ بندی کے بعد پاکستان میں فضائی آپریشن معمول پر آنا شروع
- an hour ago

کوئٹہ اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 3 hours ago

پشاور زلمی کا پاک فضائیہ کے پائلٹس کو خراجِ تحسین، بڑے انعام کا اعلان
- 4 hours ago