اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سینئر حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے قومی پرچم سرنگوں رکھنے اور ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے ۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سینئر حریت رہنما سید علی گیلانی کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ مجاہدِ کشمیر سید علی گیلانی کی رحلت کی اطلاع پا کر بے حد رنجیدہ ہوں کہ عمر بھر اپنے لوگوں اور ان کے حقِ خودارادیت کیلئے ہمیشہ جدوجہد میں مصروف رہے۔ وہ قابض بھارتی ریاست کے ہاتھوں اسیری و اذیت کا نشانہ تو بنے مگر پوری طرح ثابت قدم رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں ان کی جرات مندانہ جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں اور ان کے الفاظ کو اپنے دل و دماغ میں تازہ کئے ہوئے ہیں کہ "ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے"۔
وزیراعظم پاکستان نے سید علی گیلانی کے انتقال پر قومی پرچم سرنگوں رکھنے اور ایک روزہ سوگ کا بھی اعلان کیا۔
پاکستان میں ہم ان کی باہمت و بے باک جدوجہد کو سلام پیش کرتے اور انکے الفاظ کو اپنے دل و دماغ میں تازہ کئے ہوئے ہیں کہ: ”ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے“۔ پاکستان کا قومی پرچم سرنگوں رہے گا اور ہم سرکاری طور پر ان کی وفات کا سوگ منائیں گے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 1, 2021
خیال رہے کہ سید علی گیلانی طویل علالت کے بعد سرینگر میں 91 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی طویل عرصے سے بیمار تھے، مقبوضہ کشمیر انتظامیہ نے سید علی گیلانی کو کئی برس سے گھر پر نظر بند کر رکھا تھا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی 29 ستمبر 1929 کو پیدا ہوئے تھے۔مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد آزادی میں سید علی گیلانی کا اہم کردار رہا، وہ آل پارٹیز حریت کانفرنس کے سربراہ بھی رہے۔سید علی گیلانی جماعت اسلامی جموں کشمیر کے رکن بھی رہے، بعد میں سید علی گیلانی نے تحریک حریت کے نام سے اپنی جماعت بنائی۔
سیدعلی گیلانی کے انتقال پر آزادکشمیر حکومت نے بھی ایک روز چھٹی اور 3روزہ سوگ کا اعلان کیا، آزاد کشمیر کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں آج غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی جائے گی۔

ایشیا کپ ٹی20: افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا
- 4 گھنٹے قبل

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر
- 5 گھنٹے قبل

کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 8 اہلکار زخمی
- 4 گھنٹے قبل

یمن سے اسرائیلی شہر ایلات پر ڈرون حملہ
- ایک گھنٹہ قبل

عمر ایوب، شبلی فراز اور دیگر 14 پی ٹی آئی رہنماؤں کے اشتہارات جاری
- 3 گھنٹے قبل
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2، شہری خوفزدہ
- ایک گھنٹہ قبل
.jpg&w=3840&q=75)
جیولین تھرو میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کیرشون ویلکوٹ کا شاندار مظاہرہ، گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا
- 6 گھنٹے قبل

ٹرمپ اور اسٹارمر کی مشترکہ پریس کانفرنس: مشرقِ وسطیٰ، یوکرین اور فلسطین پر اتفاق و اختلاف
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب کےہسپتالوں میں طبی ماہرین تعینات کرنےکافیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 48 فلسطینی شہید، جنوبی لبنان بھی نشانہ بنا
- 2 گھنٹے قبل

گوگل ایپ کے صارفین کے لیے خوشخبری، ڈسکور فیڈ میں نئے فیچرز شامل
- 6 گھنٹے قبل
چمن میں بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
- 2 گھنٹے قبل